No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

ساس اور بہو کا رشتہ :کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے؟

May 7, 2024
in سوشل, آگاہی, تجاویز, چلو بات کرتے ہیں, شادی, لائف سٹائل, موجودہ مسائل, نظریات اور عقائد
ساس اور بہو کا رشتہ :کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے؟

عام طور پر ہمارے معاشرے کا یہ خاصا رہا ہے کہ اس نے مثبت کے ساتھ منفی خیالات کو بھی قبول کیا ہے۔ جہاں اس میں اچھائی کا غلبہ رہا ہے وہیں بُرائی اور غلط رجحانات بھی اپنی جگہ بناتے رہے ہیں ۔ اسی منفی رجحان کے تحت اکثر یہ سننے میں آتا ہے کہ ساس ماں نہیں ہوتی اور بہو کبھی بیٹی نہیں بن سکتی جبکہ یہ سچائی نہیں ہے۔جس طرح سے مائیں اپنی بیٹیوں سے پیار کرتی ہیں ۔ اُسی طرح ساسیں بھی بہوؤں سے پیار کرتی ہیں ۔ اِس کے پیچھے اپنے بیٹوں کی خوشی اور اُن کا گھر آباد کرنے کا وہ جذبہ ہوتا ہے جس کے تحت وہ اُنہیں بیاہ لاتی ہیں ۔ دوسری طرف بہوئیں بھی ساسوں کو ماں سمجھتی ہیں کیونکہ اُن کی تربیت اسی نہج پر ہوتی ہے۔ والدین اپنی لڑکیوں کی تربیت اِس انداز میں کرتے ہیں کہ وہ پرائے گھر کو اپنا گھر سمجھیں اور اس کے مکینوں کو پیار محبت سے اپنا بنالیں ۔ ایسے میں ساس کو ماں سمجھنا والدین کی اولین تعلیمات میں شامل ہوتا ہے۔ مغالطہ تب شروع ہوتا ہے جب ساس کچھ کہے اور بہو کچھ کا کچھ سمجھے۔

ساس اور بہو کا رشتہ :کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے؟اکثر لڑکیوں کو سسرال سے ڈرایا جاتا ہے یہ کہہ کر کہ ماں کے گھر تو کسی طرح گزارا ہو ہی  گیا۔ سسرال جاؤگی تب پتہ چلے گا۔ یہ اور اِس طرح کی باتیں نو خیز لڑکیوں کو شادی اور سسرال سے خائف کرتی ہیں ۔ حد تو اُس وقت ہوتی ہے جب اُن سے یہ کہا جاتا ہے کہ سسرال لوہے کے چنے چبانے جیسا ہے کیونکہ ساس ماں نہیں ہوتی جو تمہاری غلطیوں پر پردہ ڈالے گی۔ یہ وہ ضربیں ہوتی ہیں جو اُن کے معصوم اذہان کو چوٹ پہنچاتی ہیں اور پھر رہی سہی کسر ساس کے منفی کردار کی تصویر کشی کرکے پوری کر دی جاتی ہے۔

ساس اور بہو کا رشتہ :کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے؟سسرال لڑکیوں کے لئے نئی جگہ ہوتی ہے۔ ہر گھر کے طور طریقے ریت رواج الگ ہوتے ہیں ۔ یہ ضروری بھی نہیں کہ لڑکی کا سسرال اُس کے میکے کی طرح ہو۔ پھر بھی بہوئیں اپنے حسن ظن سے اپنی سی کوشش کرکے سب کا دِل جیتنے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں ۔ ہم سب جانتے ہیں نئے گھر نئے ماحول میں ڈھلنے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔ سمجھداری اسی میں ہے کہ آنے والی لڑکی کو موقع دیا جائے کہ وہ سسرالی ماحول میں رچ بس جائے۔ لیکن بے صبر ذہنیت کے حامل افراد ہر فاصلے جلد بازی میں طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اِس میں سب سے پہلا کردار ساس کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

ساس اور بہو کا رشتہ :کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے؟

آج کی بہو کل کی ساس ہوتی ہے۔ آج نہیں تو کل وہی گھر کی مالک ہوتی ہےاور یہی معاشرتی نظام اُنہیں بھی سنبھالنا ہوگا۔ اسی نظریے کے تحت ساسیں بہوؤں کی ذرا سی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کرتیں اور وہی طریقہ اپناتی ہیں جو طریقہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ روا رکھتی آئی ہیں ۔ وہ بھول جاتی ہیں کہ سامنے بہو  ہے۔ جبکہ یہ باتیں بہوؤں کی سمجھ میں نہیں آتیں اور وہ ناراض ہو جاتی ہیں ۔ چونکہ ساس، بہو اور بیٹی میں کوئی تمیز نہیں کرتی اس لئے برملہ اپنی خفگی کا اظہار کرتی ہے جبکہ بہو یہی بات سمجھ نہیں پاتی اور برا مان جاتی ہے۔

ساس اور بہو کا رشتہ :کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے؟ایسے میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ ذرا سی لغزش ساس اور بہو کے درمیان غلط فہمی پیدا کرسکتی ہے۔ زبان میں اگر مٹھاس ہو تو کڑوی بات بھی میٹھی لگتی ہے۔ غلطی کس سے نہیں ہوتی۔ اگر ساس یہ بات سمجھ لے تو معاملہ رفع دفع ہو سکتا ہے۔ سسرال میں لڑکی سے اگر خطا ہو جائے تو اول تو اسے اپنی غلطی مان لینی چاہئے۔ دوسرے اگر ساس کچھ کہے تو اُسے اِس انداز سے لیں گویا اُس کی اپنی ماں کہہ رہی ہیں اور ٹھنڈے دماغ سے سوچیں کہ اِس وقت اُس کی اپنی امّی ہوتیں تو اُن کا طریقہ بھی ایسا ہی کچھ ہوتا۔ اِدھر ساس کو بھی یہ سوچنا چاہئے کہ اگر اِس قسم کی غلطی اُس کی اپنی بیٹی سے سرزد ہوئی ہوتی تو وہ کیا کرتیں ؟ آج کل بیٹیاں بھی روکھا پھیکا مزاج برداشت نہیں کرتیں ۔ اسی طرح سے متبادل میں اپنوں کو رکھ کر سوچیں تو ساس کا اندازِ تخاطب کچھ اور ہوگا اور بہو کا نظریہ بھی یکسر جدا ہو گا۔

ساس اور بہو کا رشتہ :کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے؟
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر