No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

جشن نوروزکس طرح منایا جاتا ہے؟

ہزاروں برسوں سے جاری یہ جشن اور تہوار موسم سرما کے خاتمہ اور بہار کے موسم کی نوید لے کر آتا ہے

March 24, 2024
in سوشل, آگاہی, کہانیاں
جشن نوروزکس طرح منایا جاتا ہے؟

نوروز کا معنیٰ ہے’’ نیا دن‘‘ جو کہ شمسی سال کا پہلا دن بھی ہے، اور عیسوی حساب سے 21 مارچ کو خاص طور پر فارسی زبان بولنے والے ممالک یہ دن جشن کے طور پر مناتے ہیں،  یہ دن اہلِ مشرق کے لیے بہار کی آمد پر مسرت اور شادمانی کا اظہار ہے، ایرانی شمسی نظام یعنی زمین کا سورج کے گرد چکر مکمل ہونے کو سال کاآغاز شمار کرتے ہیں اور  اس آغاز کو ثقافتی دن سمجھ کر مناتے ہیںلیکن یہ دن فقط ایران تک محدود نہیں، بلکہ فارسی زبان جہاں جہاں بولی جاتی ہے وہاں اس کے اثرات زیادہ واضح نظر آتے ہیں، جیسے: تاجکستان، افغانستان،آزربائیجان، ہندوستان اور پاکستان کے بعض لوگ اس کو جشن یا تہوار کے طور پر مناتے ہیں، اس جشن کا وجود حضرت عیسیٰ کی پیدائش سے بھی بہت پہلے سے  ملتا ہے۔نوروز کی علامتیں آگ ، روشنی اور سورج ہیں، ان مظاہر قدرت کی عبادت اس خطہ ارض میں ”جس میں ایران، آذربائیجان اور موجودہ عراق و شام کے چند علاقے‘‘ شامل ہیں تین ہزار سال قبل مسیح بھی کی جاتی تھی، زرتشت (آگ کو پوجنے والوں ) کے بقول ہزاروں برسوں سے جاری یہ جشن اور تہوار موسم سرما کے خاتمہ اور بہار کے موسم کی نوید لے کر آتا ہے، اسی بناء پر زرتشت لوگ اس دن  کو  عید کے طور پر مناتے ہیں جبکہ  مختلف ممالک میں یہ تہوار موسم سرما کے خاتمہ اور بہار کے موسم کی نوید لے کر آتا ہے اورکئی کئی روز تک جاری رہتاہے۔ 

چہار شنبے

جشن نوروزکس طرح منایا جاتا ہے؟

 نوروز بہار کی آمد کے ساتھ وابستہ ہے۔ یہ وہ موسم ہوتا ہے جب زرعی سرگرمیاں زوروں پر ہوتی ہیں ۔ فطرت کا نیا دور شروع ہوتا ہے اور گرمیوں کا آغازہوتا ہے۔ یہ وقت بہت اہم ہوتا ہے۔ اس کے متعلق بہت سی روایات اور رواج وابستہ ہیں۔ اصل دن سے قریباً ایک ماہ قبل تقریبات کا آغاز ہو جاتا ہے۔ یہ چار ہفتے دراصل چہار شنبے ہیں۔ ہر بدھ یا چہار شنبہ فطرت کے چار عناصر سے منسوب ہیں۔ ان کے نام مختلف جگہوں پر مختلف ہیں۔ ان چار بدھ یا چہار شنبوں کے بارے میں آذربائیجان کے علاقے شیروان میں دلچسپ کہانی مشہور ہے۔ چار چہار شنبوں میں سے پہلا ہوا کے لئے مخصوص ہے، دوسرا پانی ، تیسرا زمین اور چوتھا درختوں اور پودوں کے احیاء کے لئے مخصوص ہے۔ ان چار مخصوص چہار شنبوں میں سے آخری یعنی ہوا کا چہار شنبہ سب سے اہم ہے کیونکہ اس دن سب سے اہم تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے اور یہ تقریبات انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیے ہوتی ہیں۔ یہ رسومات انسان کی فلاح و بہبود کے لئے ہوتی ہیں۔ ان کا مقصد گزشتہ سال کے مصائب اور تکالیف سے چھٹکارا پانا اور نئے سال کے ایسے مسائل سے بچنا ہوتا ہے۔

ھفت سین

جشن نوروزکس طرح منایا جاتا ہے؟

 

 

نوروز کی ایک دلچسپ رسم یہ ہے کہ لوگ سال کے آغاز پر اپنے گھروں میں ایک خصوصی دسترخوان بچھاتے ہیں جس پر سات مختلف اور مخصوص اشیاء رکھی جاتی ہیں جن کا نام حروف تہجی کے مطابق “س” سے شروع ہوتا ہے. اس رسم کو “ھفت سین ” کا نام دیا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ سات اشیاء سیب، سبز گھاس، سرکہ، گندم سے تیار شدہ ایک غذا سمنو، ایک رسیلا پھل یا بیر(سنجد)، ایک سکہ اور لہسن (سیر) پر مشتمل ہوتی ہیں۔ہفت سین دسترخوان یا سین سے شروع ہونے والے سات کھانوں کے دسترخوان کو ایک تاریخی اہمیت حاصل ہے.یہ اشیاء زندگی میں سچ، انصاف، مثبت سوچ، اچھے عمل، خوش قسمتی، خوشحالی، سخاوت اور بقاء کی علامات ہیں۔

 آگ پر سے کودنا

جشن نوروزکس طرح منایا جاتا ہے؟

 

نوروز کا ایک اور دلچسپ رواج آگ پر سے کودنا ہے۔ آج کل یہ رواج کچھ زیادہ عام نہیں، زیادہ تر خاندان صرف موم بتیاں جلا لیتے ہیں یا لکڑی کی کچھ شاخوں کی مدد سےایک چھوٹا سا الاؤ جلا لیاجاتا ہے۔ یہ رواج قدیم فارس کی یادگار کے طور پر اب بھی رائج ہے۔

خانہ تکانی

جشن نوروزکس طرح منایا جاتا ہے؟

 

 

ایران میں جشن نوروز کوروش اور ہخامنشی بادشاہوں کے زمانے میں بھی رائج تھا جنہوں نے اسے باقاعدہ طور پر قومی جشن قرار دیا تھا۔ایرانی قوم نوروز کو سال کے بڑے تہوار کے طور پر مناتی ہے. نیا سال شروع ہونے سے پہلے ہی لوگ اپنے گھروں کی صفائی شروع کر دیتے ہیں. اس کو “”خانہ تکانی”” کا نام دیا جاتا ہے. اس موقع پر لوگ ہر نئی چیز خریدنے کی کوشش کرتے ہیں

پاکستان میں موسم بہار کی آمد اور نوروز کی تقریبات، صوبے بلوچستان (کوئٹہ، جعفرآباد، مکران، گوادر)، صوبے گلگت۔ بلتستان (گلگت، اسکردو، ہنزہ، اسٹور، چترال)، صوبے خیبر پختونخوا (پشاور، سوات، بانو) اور کچھ قبائلی علاقوں اور صوبے پنجاب کے مختلف شہروں میں انعقاد کی جاتی ہیں۔پاکستان میں نوروز کے روایتی رواج میں سے ایک خاص طور پر شمالی صوبے گلگت بلتستان میں ایک دوسرے کو رنگین انڈے دینے، رشتہ داروں کے گھر جانااور پولو کھیلنا ہے۔

جشن نوروزکس طرح منایا جاتا ہے؟
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

کارڈیو اور ڈائیٹ کے بغیر وزن کس طرح کم کیا جائے؟
صحت

کارڈیو اور ڈائیٹ کے بغیر وزن کس طرح کم کیا جائے؟

June 16, 2025

جدید دور کی غذائی عادات نے ایک صحت مند وزن بر قرار رکھنا انتہائی مشکل بنا دیا ہے اور وزن کم کرنے کا مسئلہ بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے اور  یہ ہی وجہ ہے کہ آئے دن نئے...

دل کا رشتہ کس طرح خواتین کو خود مختار بنا رہی ہے؟
سوشل

دل کا رشتہ کس طرح خواتین کو خود مختار بنا رہی ہے؟

June 13, 2025

آج کے دور میں جہاں ہر شعبہ ڈیجیٹل ہو رہا ہے، وہیں رشتہ تلاش کرنے کے روایتی طریقے بھی جدید میرج ایپس میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ "دل کا رشتہ" ایک ایسی میرج ایپ ہے جو خاص طور پر...

پاکستان میں جبری شادیوں کی تلخ حقیقت
سوشل

پاکستان میں جبری شادیوں کی تلخ حقیقت

June 11, 2025

پاکستانی معاشرے میں شادی کو ایک مقدس اور سماجی فریضہ سمجھا جاتا ہے، جو صرف دو افراد کا ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ پورے خاندان کی عزت و روایات سے جڑا ہوتا ہے۔ اگرچہ ارینج میرج یعنی خاندان کی رضامندی...

دل کا رشتہ ایپ نے نئے فیچر متعارف کروا دئیے
Uncategorized

دل کا رشتہ ایپ نے نئے فیچر متعارف کروا دئیے

June 5, 2025

دل کا رشتہ ایپ اپنے لانچ کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستانی عوام کے دل کے رشتے جوڑنے اور اعتماد جیتنے  کی وجہ سے ہر دلعزیز سوشل ایپ بن گئی ہے۔رشتوں کے نہ ملنے کے مسلئے کو اتنے بہتر...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر