No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

دلیپ کمار اور سائرہ بانوکی محبت کی کہانی

پریوں کے دیس جیسی یہ کہانی اپنی کامیابی کے پس منظر میں بہت سے دردچھپائے ہوئے ہے 

November 30, 2023
in فلمیں, انٹرٹینمنٹ, سوشل, شادی, کامیاب ہمسفر, کہانیاں, لائف سٹائل, مشہور شخصیات
دلیپ کمار اور سائرہ بانوکی محبت کی کہانی

فلمی دنیا کی اکثر جوڑیاں فلمی انداز میں بنتی ہیں اور اسی طرح ٹوٹ بھی جاتی ہیں لیکن دلیپ کمار  اور سائرہ بانو جب ایک دوسرے کی زندگی میں آئے تو پھر انہوں نے کسی اور طرف نہیں دیکھا 54 سالہ شادی کا ساتھ دلیپ کمار کی وفات پر ٹوٹا۔بھارتی اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو اپنے عہد کے بہترین اداکار تھے ۔دونوں نے اداکاری کے میدان میں خوب نام کمایا لیکن جب دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تو پھر انہوں نے اپنی نجی زندگی  پر فنی زندگی کو قربان کردیا ۔  

اداکارہ سائرہ بانو کی والدہ بھی ایک اداکارہ ہی تھیں سائرہ بانو نے کم عمری میں ہی اپنی والدہ سے اداکاری اور رقص کی تربیت لینا شروع کردی اور بہت کم عمری میں ہی فلموں میں آنے کا ارادہ کرلیا تھا ۔ وہ دور دلیپ کمار کے عروج کا دور تھا اور سائرہ بانو بھی اس وقت کے سپر سٹار سے دلی طورپر محبت کرنا شروع ہوگئی تھیں حالانکہ دونوں کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی دونوں کا رشتہ ایک مداح اور فنکار والا تھا لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔

دلیپ کمار اور سائرہ بانوکی محبت کی کہانی 

 

سائرہ بانو کی والدہ نسیم بانو اپنی بیٹی کی فلموں  میں انٹری کے لئے کوشاں تھیں اسی دوران نسیم بانو کی ملاقات دلیپ کمار سے ہوئی سائرہ بانو بھی ان کے ساتھ تھیں سائرہ بانو کی عمر اس وقت پندرہ سال تھی اور اس ملاقات میں ہی سائرہ بانونے دلیپ کمار کو پہلی مرتبہ قریب سے دیکھا تھا ۔ اس ملاقات میں دلیپ کمار نے سائرہ بانو کو ” بیوٹی فل گرل ” قرار دیا ۔ یہ وہ لمحہ تھا جب سائرہ بانو کے دل میں دلیپ کمار کی محبت گھر کر گئی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں سائرہ بانو نے کہا کہ میرا دل کہہ رہا تھا کہ میں دلیپ کمار کو جیت لوں گی اور ان سے ہی میری شادی ہوگی ۔

اور پھر ایسا ہی ہوا کہ دونوں اداکاروں کو فلم ” جھک گیا آسمان” میں کام کرنے کا موقع ملا اور اس فلم کے دوران ہی دلیپ کمار اور سائرہ بانو  میں محبت ہوگئی اور دلیپ کمار نے سائرہ بانو کو شادی کی پیشکش کردی ۔اس وقت دونوں کی عمروں میں کافی فرق تھا لیکن کسی نے عمر نہیں دیکھی اور ایک دوسرے کو پانے کی خواہش میں دونوں  11 اکتوبر 1966 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ اسوقت سائرہ بانو محض 22 جب کہ اداکار دلیپ کمار کی عمر 44 برس تھی۔

دلیپ کمار اور سائرہ بانوکی محبت کی کہانی

 

سائرہ بانو اور دلیپ کمار کو شادی کے بعد کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا جن میں سے ایک اداکارہ سائرہ بانو کی صحت کا مسئلہ تھا۔ سائرہ بانو 1972 میں حاملہ ہوئیں لیکن طبی مسائل کے باعث وہ بچے کو جنم نہ دے سکیں، اس واقعے نے دونوں پر  کافی گہرے اثرات مرتب کیے اور پھر دوبارہ سائرہ بانو کبھی ماں نہ بن سکیں لیکن اولاد سے محرومی کے باوجود دونوں کبھی ایک دوسرے سے دور نہیں رہے۔ سائرہ کے ساتھ شادی شدہ زندگی گزارتے ہوئے دلیپ کمار نے حیدرآباد کے اپنے ایک دورے کے دوران ایک پاکستانی خاتون عاصمہ رحمان سے ملاقات کی، جب کچھ اخبارات نے دلیپ کمار کا عاصمہ کے ساتھ نکاح نامہ شائع کیا تو سائرہ بانو کو شدید دکھ پہنچا، حالانکہ وہ اپنی شادی ٹوٹنے نہیں دینا چاہتی تھیں۔ اس نے دلیپ کمار پر بھروسہ کیا اور زندگی میں آگے بڑھی دلیپ کمار کی دوسری شادی جلد ہی ٹوٹ گئی جب انہیں معلوم ہوا کہ عاصمہ انہیں دھوکہ دے رہی ہے۔ خاتون نے پریس کے سامنے دلیپ کے تمام راز کھولے۔ان تمام حالات میں سائرہ نے ہمیشہ دلیپ کمار کا ساتھ دیا۔

  رواں سال جولائی کے مہینے میں سائرہ بانو نے انسٹاگرام  کے ذریعے سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھا ،شادی کی سالگرہ کےموقع پراداکارہ نے انسٹاگرام  پراپنی  دلیپ کمار کے ساتھ  شادی کی ایک ویڈیو شیئر کی۔سائرہ بانو نے لکھاکہ ان کی دلیپ کمار سے شادی ایک حقیقی ’سنڈریلا‘ کی کہانی تھی ! ایسا ہر روز نہیں ہوتا کہ ایک لڑکی اتنی خوش قسمت ہو جسے اس کے خوابوں کا شہزادہ مل جائے اور پھر اس کی  شادی بھی ہو جائے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saira Banu Khan (@sairabanu)

دلیپ کمار طویل علالت کے بعد 7 جولائی 2021 کو 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ 79 سالہ سائرہ بانو اب اپنی باقی ماندہ زندگی اپنی یادوں کے سہارے گزار رہی ہیں۔ 

دلیپ کمار اور سائرہ بانوکی محبت کی کہانی
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

کم عمر ی کی شادی پر پابندی کا بل: کتنا اہم ہے؟
سوشل

کم عمر ی کی شادی پر پابندی کا بل: کتنا اہم ہے؟

May 20, 2025

پاکستان میں کم عمری کی شادی ایک ایسا مسئلہ ہے جو ہمارے معاشرتی نظام میں گہرائی سے پیوست ہو چکا ہے۔ یہ صرف ایک قانونی یا عدالتی معاملہ نہیں بلکہ ایک انسانی المیہ ہے جس کے پیچھے دکھ بھری...

ہائپر ٹینشن کا عالمی دن:کیا اقدامات کیے جائیں؟
صحت

ہائپر ٹینشن کا عالمی دن:کیا اقدامات کیے جائیں؟

May 17, 2025

  دنیا بھر میں 17 مئی کو ہائیپرٹینشن یعنی ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن منایا جاتا ہے،جس کا مقصد بیماری کی آگاہی فراہم کرنے اور اس کے خلاف حفاظتی اقدام کی حوصلہ افزائی کے لئے منایا جاتا ہے۔اس...

پاکستان میں شادیوں کی ناکامی کی اہم وجہ سامنے آ گئی 
سوشل

پاکستان میں شادیوں کی ناکامی کی اہم وجہ سامنے آ گئی 

May 16, 2025

شادی زندگی بھر ساتھ رہنے کا معاملہ ہے اورذرا سی کوتاہی زندگی بھر کا عذاب بن جاتی ہے کیونکہ یا تو ایک ایسے انسان کے ساتھ زندگی گزارنی پڑ جاتی ہے جس کے ساتھ بعض اوقات بیٹھنا بھی محال...

دل کا رشتہ : ایک قابل اعتماد رشتہ ایپ
شادی

دل کا رشتہ : ایک قابل اعتماد رشتہ ایپ

May 15, 2025

آج کے دور میں جہاں ہر چیز ڈیجیٹل ہو چکی ہے، وہیں رشتہ تلاش کرنے کا روایتی انداز بھی بدل رہا ہے۔ "دل کا رشتہ" ایک جدید اور بااعتماد رشتہ ایپ ہے جو ایسے افراد کے لیے بنائی گئی...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر