No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

اسلام میں نکاح کی اہمیت 

January 20, 2024
in نظریات اور عقائد, آگاہی, تجاویز, چلو بات کرتے ہیں, رہنمائی, سوشل, شادی, موجودہ مسائل
اسلام میں نکاح کی اہمیت 

دین اسلام میں نکاح اور رشتہ ازدواج ایسا رشتہ ہے جس کے بغیر ایمان مکمل نہیں اور نکاح کو نصف ایمان کا درجہ قرار دیا گیا ہے۔ نکاح کے بغیرمسلمان کا ایمان نامکمل ہے ۔ایک جگہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ: جو بغیر کسی وجہ کے شادی نہ کرے اس کا میرے ساتھ کوئی تعلق نہیں‘ میرا طریقہ تو نکاح ہے‘‘۔ اللہ تعالیٰ نے مرد وزن کی طبیعتوں میں ایک دوسرے کیلئے کشش رکھی ہے اور اسی فطری تقاضے کو شادی کے ذریعے جائز قرار دیا ہے اور اس میں بلاوجہ تاخیر‘ اور کوتاہی‘ بے راہ روی‘ گمراہی اور گناہ کو دعوت دینا ہے ۔زیادہ لوازمات نے شادی کو مشکل سے مشکل تر بنادیا  ہے‘ بے شمار رسومات کی پابندی‘ ذات برادری کو ترجیح دینا‘ اپنے سے اونچے گھرانے کی تمنا کرنا‘ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی۔ اگر لڑکے کی شادی کرنی ہے تو بھئی کافی جہیز آئے گا‘ گویا شادی کو کاروبار کا درجہ دے دیا گیا ہے اور بیٹی کیلئے اچھے گھرانے میں شادی کرنے کیلئے جہیز جمع کرتے کرتے اس کے بالوں میں سفیدی آجاتی ہے اور وہ شادی کے انتظار میں بوڑھی ہوجاتی ہے جبکہ ایک حدیث میں ہے کہ: جب لڑکی جوان ہوجائے اور مناسب رشتہ آجائے تو نکاح میں جلدی کرو‘‘۔ 

نکاح کو آسان بنائیں

برادری سے باہر رشتہ کرنے میں عار یا شرم محسوس کرنا یا قباحت محسوس کرنا صحیح نہیں۔ بس برادری کو خوش کرنے کے چکر میں اولاد کی زندگی خراب نہیں کرنی چاہئے۔ ہمارے معاشرے میں بہت سے گھرانے ایسے ہیں جہاں نوجوان اولاد ایسے ہی بے نکاحی اور غیر فطری زندگی گزار رہے ہیں‘ ان کے بال تو سفید ہوگئے مگر برادری سے باہر ان کے والدین نے رشتہ نہیں کیا‘ کیا یہ اولاد کے ساتھ خیر خواہی ہے؟ بلکہ ہمارے اسلامی معاشرے میں تو یہاں تک حکم ہے کہ بیوہ گان کا بھی نکاح کردو‘ کیونکہ بہت سی سعادتیں نکاح ہونے سے حاصل ہوجاتی ہیں مثلاً ایک بیوہ خاتون محرم نہ ہونے کی وجہ سے حج جیسی سعادت سے محروم تھی جب اس کا نکاح ہوا تو حرمین شریفین کی زیارت کو چلی گئی۔ 

کم خرچ والا نکاح

نکاح کی فضیلت‘ اہمیت‘ افادیت اپنی جگہ مسلم ہے۔ اس لئے یہ فضیلت جلد حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ حدیث شریف کے مطابق سب سے کم خرچ والا نکاح سب سے زیادہ برکت والا ہوتا ہے۔ گنجائش اور حیثیت سے بڑھ کر خرچ کرنا بے جا رسومات اور خرافات کو اہمیت دینا غلط ہے ان سے بچ کر نکاح کرنا باعث برکت ہے۔ شریعت نے نکاح میں اتنی آسانیاں دی ہیں کہ آج کا معاشرہ اس کا تصور ہی نہیں کرسکتا ہم نے شریعت کی دی ہوئی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کے بجائے رسم و رواج کی پابندی‘ ذات برادری‘ جہیز جیسی لعنتیں شامل کرکے اپنے لئے مشکلات کھڑی کرلی ہیں۔ ورنہ تو شریعت کے مطابق بس دو گواہ ہوں ایجاب و قبول ہو اور لڑکے کی وسعت کے مطابق مہر مقرر کردیاجائے بس نکاح ہوگیا۔ مصنوعی تکلفات میں پڑ کر اس اہم اور نیک کام میں تاخیر کرنا بے راہ روی کا سبب بن سکتا ہے۔ 

رزق میں برکت

ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے حضور ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوکر فقر (غربت) کی شکایت کی۔ آپﷺ نے ارشاد فرمایا: شادی کرلو۔ خود قرآن میں ہے: ترجمہ اگر فقر ہے تو شادی کسی برکت سے اللہ تعالیٰ غنا نصیب فرمادے گا۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ مال و جہیز خوب ملے گا بلکہ ذمہ داری کا احساس ہوجاتا ہے‘ آدمی کچھ کرنے لگتا ہے اور اللہ تعالیٰ برکت دے دیتے ہیں۔ رزق کیلئے پریشان نہیں ہونا چاہئے انسان اپنے مقدر کا کھاتا ہے۔ 

نکاح کی سعادتیں

 نکاح کے ذریعے بعض سعادتیں بھی حاصل ہوتی ہیں‘ نکاح کے ذریعے مرد و عورت باوقار بنتے ہیں۔ والدین کا ایک اہم فریضہ ادا ہوجاتا ہے فطری تقاضے فطری طریقے پر پورے ہوتے ہیں اور بدنگاہی سے بچنے کا بہترین علاج ہوجاتا ہے ایمان کی سلامتی اور بچائو کا بڑا ہی اہم ذریعہ ہے‘ امت محمدیہﷺ میں بڑھوتری کی سعادت نصیب ہوتی ہے‘ نیک اولاد صدقہ جاریہ بنتی ہے یہ تمام سعادتیں صرف نکاح جیسی عظیم نعمت کے ساتھ وابستہ ہیں انہیں بغیر اس سنت کی ادائیگی کے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ 

بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری ہے کہ معاشرے میں نکاح سے متعلق بے اعتدالیوں اور برائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کریں اور یہ اقدام معاشرتی طور پر اٹھایا جائے۔ مثلاً بے نکاح مرد و عورت اور ان کے والدین غیر شرعی مطالبات اور رسومات کو ترک کرکے نکاح کو نہایت آسان بنائیں تاکہ نکاح میں تاخیر کی وجہ سے جومسائل پیدا ہو رہے ہیں ان کو ختم کیا جاسکے۔

 

اسلام میں نکاح کی اہمیت 
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر