پاکستان میں اس وقت ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ 22 ملین افراد کنوارے ہیں اوریہ شادیاں کچھ سطحی وجوہات کی بنا پر نہیں ہو رہی ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شادی کےرشتے کی اہمیت کم سے کم تر ہوتی جا رہی ہے اور اس بات کا ثبوت طلاقوں کی وہ بڑھتی ہوئی شرح بھی ہے جو کچھ سالوں سے بڑھتی ہی جا رہی ہے۔“دل کا رشتہ” ایپ کے لانچ کے بعد روائتی طریقہ کار اور رشتہ آنٹیوں سے تنگ لوگوں نے جب رشتہ ایپ پر پروفائل بنایا تو بہت کم عرصے میں رشتے طے ہوئے۔ یہ ایپ عمدہ رشتے کی تلاش کا آسان اور محفوظ ترین طریقہ فراہم کرتی ہے۔ “دل کا رشتہ” اپنی بہترین کار کردگی اور عوام کے اعتماد کی وجہ سے پاکستان کی نمبر ون رشتہ ایپ بن چکی ہےکیونکہ یہ اپنے پرو فائلز کی ہر قسم کی معلومات اور تحقیقات کرواتی ہے”دل کا رشتہ“ ایپ کی ٹیم اپنے پرو فائلز کے گھر خود جاتی ہے اور لوگوں کے پرو فائلز کی فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کے بعد ہی انھیں سامنے لاتی ہے۔یہ ایپ صارفین کے پروفائل کی تصدیق کا بھی کام کرتی ہے اور یوں لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے کہ وہ کس سے رابطہ کریں۔
تصدیق کا طریقہ کار
اس ایپ پر تصدیق کا طریقہ کار بہت اسان ہے ۔ایپ کی ٹیم گھر جا کر یا فون پر صارفین کی تصدیق کرتی ہے۔اس تصدیق میں جھوٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اور کسی بھی رشتے میں غلط معلومات کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔عام طور پر معلومات میں کسی بھی صارف کی ذاتی معلومات جیسے تعلیم ،رہائش،ملازمت ،گھر کے افراد وغیرہ کی معلومات ہوتی ہیں۔
تصدیق کروانے کے فوائد
تصدیق کروانےکے فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔
لاتعداد رشتہ ریکوئسٹس
تصدیق کروانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ تصدیق کروانے والا صارف ایک دن میں لاتعداد رشتہ ریکوئسٹس بھیج سکتا ہے اور اس طرح رشتہ ہونے کا پراسیس تیز سے تیز تر ہو جاتا ہے۔
روزانہ بیس نئےرشتہ پروفائلز
تصدیق شدہ صارف کو روز نئے رشتہ پرو فائلز دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اس طرح زیادہ رشتہ پرو فائلز کی وجہ سے انتخاب کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی رشتہ پروفائلز
اپنے پرو فائل کی تصدیق کروانے والے صارف کو قومی اور بین الاقوامی دونوں رشتہ پرو فائلز روز دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اس طرح صارف اپنی پسند کے مطابق بہترین کا انتخاب کر سکتا ہے۔
تصدیق نہ کروانے کے نقصانات
تصدیق نہ کروانے کے مندرجہ ذیل نقصانات ہیں۔
صرف 5رشتہ ریکوئسٹس
تصدیق نہ کروانے کی صورت میں صارف روز صرف 5 رشتہ ریکوئسٹس بھیج سکتا ہے اور اس طرح رشتہ ہونے کے امکانات کم سے کم ہو جاتے ہیں کیونکہ غیر تصدیق شدہ کے پاس انتخاب بہت کم ہوتا ہے۔
ایپ کی محدود رسائی
غیر تصدیق شدہ رشتہ پرو فائل کی ایپ پر رسائی بہت کم ہوتی ہے اور اس طرح رشتہ ہونے کا پراسیس سست پڑ جاتا ہے ۔
اس ایپ پر ابھی تک ساڑھے آٹھ لاکھ میچ بن چکے ہیں اور اب تو یہ ایپ 172ممالک میں بھی کام کر رہی ہے اور آپ امریکہ۔کینیڈا۔برطانیہ۔یو اے ای۔سعودی عرب ۔اٹلی اور سپین جیسے ممالک سے پاکستانی رشتے حاصل کر سکتے ہیں۔اپنے دوستانہ ماحول ،مفید فیچرزاورمحفوظ معلومات کے ساتھ یہ ایپ اپنے صارفین کی بہترین خدمت انجام دے رہی ہے،تو آپ کو کس بات کا انتظار ہے ابھی ”دل کا رشتہ“ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے جیون ساتھی کی تلاش شروع کریں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔