محسن نوید رانجھا کی برینڈ جدید اور قدیم خوبصورتی کا ملاپ ہے،ان میں جدید رجحانات کا بھی خیال رکھا گیا ہے اور اپنی روایات کو بھی ذہن میں رکھا گیا ہے۔ہنر مندی کی یہ روایت نسل در نسل چلتی آ رہی ہے۔محسن نوید رانجھا ڈیزائن ہائوس کی بنیاد 2014میں رکھی گئی،جس میں جدید رجحانات کو قدیم طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے پیش کیا گیا ہے۔بہت باریکی سے تیار کیا گیا لباس جو پاکستانی خواتین زیب تن کرتی ہیں ،ان کے بازوق ہونے کی علامت ہے۔یہ برینڈ مرد و خواتین دونوں کے لیے شادی بیاہ اور روز مرہ پہننے والے کپڑے دونوں بڑے باذوق انداز میں بناتی ہے۔پاکستانیوں کےلیے نفیس ترین ہاتھ کے کام کے کپڑے بنائے جاتے ہیں جو جدید رجحانات کی بھی تقویت فراہم کرتے ہیں اور قدیم ہنر مندی کی بھی زبردست نمائش ہیں۔
محسن نوید رانجھا ایسی ٹاپ برائیڈل برینڈ ہے جو جانتی ہے کہ ایک دلہن کے خاص دن کو مزید خاص کیسے بنانا ہے۔جب ہم نے ان کے برائیڈل کپڑے دیکھنے چاہے تو وہ اتنے خوبصورت تھے کہ ہم نے سوچا کہ آپ کو بھی دیکھائے جائیں تاکہ آپ اپنے خاص دن کے لیے بہتر لباس کا انتخاب کر سکیں۔
ہماراسب سےپہلا انتخاب ایک سفید رنگ کا جوڑا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ سفید رنگ کی اہمیت کبھی ختم نہیں ہوتی اور یہ ہمیشہ لوگوں کے لیے پسندیدہ رہا ہے ۔دوسرا انتخاب ایک سرخ جوڑا ہے جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ جوڑا ہر کسی پر بہت جچے گا اور جو اس کو پہنے گا وہ واقعی میں لوگوں کی تعریف کاحقدار ٹھہرے گا۔
اگر آپ کچھ ہٹ کر اپنی شادی پر پہننا چاہتی ہیں تو پھر رانجھا کا بنایا ہوا چولی لہنگا ایک زبردست انتخاب ہے۔ان کو لگتا ہے کہ یہ لاجواب ہے اور آپ کی مختلف پسند کا بھی اظہار ہے۔اور سب سے آخر میں ہم آپ کو بتائیں گے ان کے کالے خوبصورت جوڑے کے بارے میں اور اس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اپنے خاص دن کو ڈرا مائی انداز دینے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔امید کرتے ہیں کہ آپ یقیناً اس برینڈ کو پسند کریں گی اور ہمارے انتخاب کو داد دیں گی۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔