No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

خلع کن حالات میں جائز ہے: اسلامی نقطہ نظر

February 19, 2025
in آگاہی, رہنمائی, موجودہ مسائل, نظریات اور عقائد
خلع کن حالات میں جائز ہے: اسلامی نقطہ نظر

شادی ایک ایسا متبرک تعلق ہے جس میں دونوں فریقین کو ایک دوسرے کے ساتھ پیار ، محبت، عزت اور احترام کے ساتھ رہنے کا پابند بنایا جاتا ہے۔ معاشرے میں ناہمواری ہمیں گھر سے لے کر ریاست تک اور بالخصوص ازدواجی زندگی میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عورت اپنی زندگی کو تلخی سے بچانے کے لیے خلع کا راستہ اختیار کرتی ہے۔جس طرح مرد کے اختیار میں طلاق ہے اسی طرح خلع کو عورت کے اختیار میں رکھا گیا ہے۔ اگر عورت کو مرد کی طرف سے کوئی تکلیف ہو تو اس کے اختیار میں خلع ہے اور اگر مرد کو عورت کی طرف سے تکلیف ہو تو شریعت میں اسے طلاق کااختیار دیا ہے۔

خلع عام حالات میں مکروہ ہے اور صرف اس حالت میں جائز ہے جب شوہر اور بیوی میں سے ہر ایک کو یہ خطرہ ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کی حدود کو قائم نہیں رکھ سکیں گے اور اس سے مرد اور عورت کے درمیان حسنِ معاشرت ناپسندیدہ ہوگی یا اس وجہ سے کہ مرد کی صورت عورت کے نزدیک ناپسندیدہ ہو یا اس کے اخلاق عورت کے نزدیک ناپسندیدہ ہوں۔ایسی وجوہات جن کی بنا پر عورت بذریعہ عدالت حقِ خلع اِستعمال کرسکتی ہے، درج ذیل ہیں۔

 گھریلو تشدد

شوہر کا بیوی پر تشدد کرنا جس میں جسمانی ایذء، گالی گلوچ، بے جا مار پیٹ اور تذلیل شامل ہے۔ خاص طور پر منشیات کا عادی شوہر جب کوئی کام کاج نہیں کرتا اور نشے کی حالت میں بیوی پر تشدد کی انتہاء کر دیتا ہے۔ تو ایسی صورت میں عورت کے لیے یہ ظلم و ستم ناقابل برداشت ہو جاتا ہے اس بناء پر وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتی ہے۔

 مفقود الخبرشوہر

اگر شوہر گھر سے 4 سال تک غائب رہے، اور اس کے بارے میں کسی کو علم ہو نہ ہی عورت سے کوئی رابطہ ہو توایسی صورت میں خاتون خلع لے سکتی ہے۔ لیکن آج کل جدید ذرائع اِبلاغ کی بھرمار کے دور میں کسی شخص کے بارے میں جاننا نہایت آسان ہوجاتا ہے۔ لہٰذا عورت 4 سال سے پہلے بھی خلع کے لیے عدالت کی طرف رجوع کرسکتی ہے۔

 عدالتی سزا

اگر شوہر کو کسی بھی عدالت کی طرف سے طویل عرصہ (سات سال) قید کی سزا ہو جائے تو اس وجہ سے عورت عدالت میں جاکر خلع لے سکتی ہے۔

 ذہنی توازن درست نہ ہونا

اگر شوہر ذہنی توازن کھو بیٹھے اور بحالی کی کوئی امید نہ رہے تو ایسی صورت میں عورت خلع لے سکتی ہے۔

 کم عمری کی شادی پر علیحدگی

کم عمری میں والدین یا سرپرست کی جانب سے کی گئی شادی کو لڑکی بالغ ہوتے ہی اپنی مرضی سے ختم کرسکتی ہے۔ اگر اس وقت بچپن کے نکاح کا انکار نہ کرے تو بعد میں خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے کہ میری کم عمری میں شادی کر دی گئی تھی۔ اب میں بالغ ہوگئی ہوں اور یہ شادی قائم نہیں رکھنا چاہتی۔ اس درخواست پر عدالت تنسیخِ نکاح کی مجاز ہوگی۔

 شوہر کا بدکردار ہونا

اگر شوہر خود بری عورتوں سے میل میلاپ رکھے اور بیوی کو غیر اخلاقی زندگی گذارنے پر مجبور کر دے یا مذہب پر عمل کرنے سے رو کے۔ تو ایسی صورت میں عورت عدالت سے خلع لے سکتی ہے۔

خلع کن حالات میں جائز ہے: اسلامی نقطہ نظر
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

ربیکا خان اور حسین ترین  کی شادی پراٹھائے گئے سوالات
مشہور شخصیات

ربیکا خان اور حسین ترین  کی شادی پراٹھائے گئے سوالات

June 27, 2025

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ربیکا خان کی شادی کی تقریبات نکاح کے ایونٹ پر آکر ختم ہوگئیں اور انکی رخصتی اور دعوتِ ولیمہ کے بعد میں ہونے کی خبریں آ رہی ہیں جن سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔وہ...

گرمیوں میں شادی: یاد گار کیسے بنایا جائے ؟
شادی

گرمیوں میں شادی: یاد گار کیسے بنایا جائے ؟

June 24, 2025

پاکستان میں موسم گرما میں شادی کرنا ایک عام روایت بن چکی ہے، خاص طور پر گرمیوں کی چھٹیوں اور فارغ وقت کی وجہ سے۔ مگر شدید گرمی، پسینہ، دھوپ اور بجلی کی بندش جیسے مسائل اکثر شادی کی...

رشتہ جوڑتے وقت کن باتوں کا خیال رکھا جائے؟
لائف سٹائل

رشتہ جوڑتے وقت کن باتوں کا خیال رکھا جائے؟

June 20, 2025

رشتہ طے کرنا ایک نہایت حساس اور اہم مرحلہ ہوتا ہے جو صرف دو افراد ہی نہیں بلکہ دو خاندانوں کو بھی آپس میں جوڑتا ہے۔ ایک کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے صرف خوبصورتی یا دولت کو بنیاد بنانا...

خواتین پر شادی کے لیے زیادہ دباؤ کیوں؟
شادی

خواتین پر شادی کے لیے زیادہ دباؤ کیوں؟

June 19, 2025

پاکستانی معاشرہ ایک روایت پسند معاشرہ ہے، جہاں شادی کو نہ صرف ایک سماجی ضرورت بلکہ ایک فرض کے طور پر دیکھا جاتا ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے۔ جیسے ہی ایک لڑکی جوان ہوتی ہے، اس کے...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر