No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

پیسے شادی سے پہلے خرچ کیے جائیں یا بعد میں؟

September 20, 2024
in شادی, آگاہی, تجاویز, چلو بات کرتے ہیں, رہنمائی, موجودہ مسائل
پیسے شادی سے پہلے خرچ کیے جائیں یا بعد میں؟

پاکستان جیسے مشرقی معاشرے میں شادی کا ذہن  میں آتے ہی بے تحاشا اخراجات کا خیال آتا ہے جو ایک متوسط طبقے کے شخص کی کمر توڑ دینے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔ساری عمر شادی کے نام پر ایک ایک پیسہ جوڑا جاتا ہے اور ایک ہفتے میں ختم کر دیا جاتا ہے۔ ڈھول ، بینڈ باجے، لائوڈ میوزک ، جگمگاتی روشنیاں ، رنگ برنگ کھانوں کی خوشبوئیں ، گلی محلوں میں پھیلی ہوئی رونقیں بہت پرکشش معلوم ہوتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں شادی بیاہ کے موقع پر پیسہ پانی کی طرح بہایا جاتا ہے۔ بازاروں میں بھی چیزوں کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہمارے ہاں جتنی ذیادہ برادریاں ہوتی ہیں ، اتنی ہی رسوم و رواج  اور کئی اقسام کی  روایات شادی سے منسلک ہوجاتی ہیں۔  لیکن ایک دلچسب عنصر یہ بھی ہے کہ ماں باپ اپنی اولاد کی شادی پر اخراجات کی لمبی چوڑی فہرست بنا لیتے ہیں جن میں سے اکثرغیرضروری اخراجات ہوتے ہیں۔ اولاد کی شادی کی منصوبہ بندی  لمبے عرصے تک کی جاتی ہے۔ اس موقع پر کچھ لوگ تو بڑی مشکل سے اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھ پاتے ہیں تو وہیں بعض ایسے طبقے ہوتے ہیں جو شادی پردل کھول کر پیسہ خرچ کرتے ہیں ۔

پیسے شادی سے پہلے خرچ کیے جائیں یا بعد میں؟

شادی کی تمام ضروری اور غیر ضروری رسومات پر اندھا دھند پیسہ خرچ کرنا ہمارے معاشرے میں عام ہوتا جارہا ہے۔ حالانکہ یہ کوئی لازمی جز نہیں ہے۔ امیر طبقے کے شوق کی قیمت غریب اور متوسط  طبقے کو چکانا پڑتی ہے۔  مہنگے ملبوسات ، بھاری زیور ، پالکیاں اور شاندار فوٹو شوٹس امیروں کے شوق کی چھوٹی سی جھلک ہوتی ہے۔ اور پھرایک دوسرے کی دیکھا دیکھی سبھی اسی ڈگر چل پڑتے ہیں لیکن فرق یہ نظر آتا ہے کہ جو لوگ اپنے آپ پر برداشت سے زیادہ بوجھ ڈالتے ہیں وہ شادی کے بعد معمولی ضروریات بھی پوری نہیں کر پاتے اور قرض کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں۔وہی زیور جو بڑے ارمانوں سے بنایا گیا ہوتا ہے بہت جلد گھر کے مسائل کم کرنے  کے لیے بیچنا پڑ جاتا ہے۔

پیسے شادی سے پہلے خرچ کیے جائیں یا بعد میں؟

سوال یہ ہے کہ آخر اتنے پیسے خرچ کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے اور اگر پیسے خرچ کرنے ہی ہیں تو وہ شادی سے پہلے کیوں خرچ کیے جاتے ہیں جبکہ ان پیسوں کی ضرورت شادی کے بعد زیادہ ہوتی ہے۔شادی کے بعد ہنی مون ،پھر اپنا گھر بنانا،خاندان بڑھانا اوربڑھتے ہوئے اخراجات کے ساتھ آمدن کے نئے ذرائع ڈھونڈنا، یہ سب حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ایک اچھی زندگی کی بنیاد رکھنی ہے تو شادی کی بے جا رسومات پر پیسے خرچ کرنے کے بجائے پیسوں کو شادی کے بعد کے حالات کے لیے بچا کر رکھا جائے۔یہ فضول نمائش اور دکھاوا صرف اور صرف ذہنی بوجھ اور مالی مسائل کا باعث بنتا ہے۔  شادی ایک اہم فریضہ ہے ،  انتہائی ضروری اخراجات کو پورا کرتے ہوئے بھی یہ فریضہ انجام دیا جاسکتا ہے۔ 

پیسے شادی سے پہلے خرچ کیے جائیں یا بعد میں؟

ان تمام باتوں پر عمل کر کے ایک پرامن اور سلیقہ شعار معاشرے کا قیام ممکن بنایا جاسکتا ہے جہاں افراد  ذہنی الجھنوں اور تناو سے محفوظ رہ سکیں۔ زندگی سادگی سے بھی گزاری جاسکتی ہے، فطرت بہت سادگی پسند ہے لیکن ہم نے اپنی زندگیاں اپنے ہاتھوں مشکل بنارکھی ہیں۔ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔ ان تمام باتوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر ہم ایک بہتر معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں۔

پیسے شادی سے پہلے خرچ کیے جائیں یا بعد میں؟
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

دل کا رشتہ“ ایپ میں رشتوں کی تلاش اب آسان اور جدید”
خبریں

دل کا رشتہ“ ایپ میں رشتوں کی تلاش اب آسان اور جدید”

July 4, 2025

  آج کے تیز رفتار دور میں جہاں ہر چیز ڈیجیٹل ہو چکی ہے، وہاں رشتے تلاش کرنا بھی ایک جدید انداز اختیار کر چکا ہے۔ "دل کا رشتہ" ایپ پاکستان کی ایک معتبر اور خاندانی اقدار پر مبنی...

شکاگو کی مینڈی اور دیر کے ساجد کی دل چھو لینے والی کہانی
خبریں

شکاگو کی مینڈی اور دیر کے ساجد کی دل چھو لینے والی کہانی

July 2, 2025

محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو  قومیت  نہ رنگ، زبان اور نہ ہی مذہب کی قید دیکھتا ہے۔پاکستان میں حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ایسی ہی سچی اور متاثر کن کہانی نے سب کو حیران کر دیا ...

جیف بیزوس کی شادی : تنقید کیوں؟ 
مشہور شخصیات

جیف بیزوس کی شادی : تنقید کیوں؟ 

June 30, 2025

ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی منگیتر لورین سانشیزگزشتہ ہفتے اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے اور اس دوران تین روزہ شاہانہ تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔ اٹلی میں اس شادی کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور...

ربیکا خان اور حسین ترین  کی شادی پراٹھائے گئے سوالات
مشہور شخصیات

ربیکا خان اور حسین ترین  کی شادی پراٹھائے گئے سوالات

June 27, 2025

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ربیکا خان کی شادی کی تقریبات نکاح کے ایونٹ پر آکر ختم ہوگئیں اور انکی رخصتی اور دعوتِ ولیمہ کے بعد میں ہونے کی خبریں آ رہی ہیں جن سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔وہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر