No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

پاکستانی شادیوں پر بے جا اخراجات:اسباب اور سدباب

July 20, 2023
in شادی, تجاویز, چلو بات کرتے ہیں, رہنمائی, سوشل, لائف سٹائل
پاکستانی شادیوں پر بے جا اخراجات:اسباب اور سدباب

شادی کی اہمیت ہر انسان کی زندگی میں بہت زیادہ ہوتی ہے،جلدی یا بدیر ہر کسی نے اپنی زندگی میں شادی کرنی ہوتی ہے کیونکہ دنیا کا نظام زندگی اسی کے گرد گھوم رہا ہے۔پاکستان میں شادی کی تقریب کسی بھی انسان کی زندگی کی سب سے بڑی تقریب ہوتی ہے۔متوسط طبقے میں شادی کی تیاری سالوں پہلے سے شروع ہو جاتی ہے۔ شادی کے لیے جمع کی گئی رقم کو شادی کی چند دن کی تقریب پر خرچ کر دیا جاتا ہے جبکہ دنیا کے باقی ممالک میں شادی کی تقریب پر عام طور پر اتنا پیسہ خرچ نہیں کیا جاتا جتنا جنوبی ایشیائی ممالک میں کیا جاتا ہے۔یہ تمام خرچے کن چیزوں پر ہوتے ہیں اور ان کو ہم کس طرح کم کر سکتے ہیں آئیے اس پر بات کرتے ہیں۔

 

ڈیکوریشن اور کھانا

ایک وقت تھا جب لوگ اپنے گھر یا قریبی لان میں شادی کی تقریب منعقد کر لیا کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ اور زیادہ سے زیادہ اچھے کی دوڑ میں شادی ہال کے بعد مارکیز اور اب فارمز پر شادی کا رجحان عام ہے۔ان شادیوں میں نکاح، قوالی نائٹ،مایوں،مہندی،بارات،ولیمہ،چوتھی جیسے دنوں کے لیے الگ الگ تھیمز استعمال کی جاتی ہے اور یہ تھیمز ایسا ماحول بنا دیتی ہیں جیسے آپ پریوں کے دیس میں آ گئے ہوں۔اسی طرح کھانے پر بھی لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں جو عام پاکستانی کے بس کی بات نہیں۔اگر سمجھداری سے کام لیا جائے تو اپنے کسی جاننے والے سے ڈیکوریشن میں مدد لے کر کسی قریبی لان میں بھی شادی کی تقریب کی جا سکتی ہے،ہزاروں لوگ جمع کرنے کے بجائے صرف اپنے قریبی لوگوں کو بھی بلا کر ایک بہترین تقریب منعقد کی جا سکتی ہے۔

پاکستانی شادیوں پر بے جا اخراجات:اسباب اور سدباب

زیوراور شادی کے کپڑے

پاکستان میں سونے اور زیورات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور ایسے میں تھوڑا زیور بھی لاکھوں کی بات ہے۔سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے اب لوگ آرٹیفیشل جیولری کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔شادی کے کپڑے بھی اب لاکھوں میں بنتے ہیں خاص طور پر جب سے برینڈز کی دوڑ لگی ہے کیونکہ اب ہر کسی کومشہور برینڈ کے کپڑے پہننے ہوتے ہیں جبکہ یہ ہی کپڑے مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ گھر پر یا اپنے کسی جاننے والے کی مدد سے بھی بنائے جا سکتے ہیں جبکہ لوکل مارکیٹ سے خود بھی ایک اچھا جوڑا تیار کیا جاسکتا ہے اور زیور اور کپڑوں کے خرچے کو بہت کم کیا جا سکتا ہے۔

پاکستانی شادیوں پر بے جا اخراجات:اسباب اور سدباب

گھریلو سامان

ہمارے معاشرے میں جہیز کے نام پر لڑکی کو بے تحاشا گھریلو سامان یہاں تک کہ کار بھی جہیز میں دی جاتی ہے اور بعض لوگ گھر کو پورا سجا کر بھی دیتے ہیں۔اس بارے میں غور طلب بات یہ ہے کہ لڑکی کووہ کچھ بھی دیا جاتا ہے جس کی اسے ضرورت نہیں ہوتی اور صرف دنیا کو دیکھانے کے لیے ٹرک بھر کر سامان بھیج دیا جاتا ہے جبکہ سمجھداری کاتقاضا ہے کہ اس کے بجائے صرف ضرورت کا سامان دے دیا جائے تو وہ زیادہ بہتر آپشن ہے کیونکہ وہ زیادہ تر سامان لڑکی کے کام بھی نہیں آتا اور ایک بڑی رقم فضول چیزوں پر خرچ ہو جاتی ہے۔بعض لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ اگر کسی کے پاس بہت پیسے ہیں تو وہ بیٹی کے نام پرپیسے بینک میں بھی جمع کروا سکتے ہیں جو بعد میں لڑکی کے کام آ سکتے ہیں۔

پاکستانی شادیوں پر بے جا اخراجات:اسباب اور سدباب

دیگر اخراجات

شادی کے اخراجات کی ایک لمبی لسٹ ہے لیکن یہاں ہم صرف پارلر،فوٹو گرافر وغیرہ کا ذکر کریں گے۔ایک سے بڑھ کر ایک کی دوڑ کے اس زمانے میں جب آپ شادی پر سوچے سمجھیں بغیر خرچ کریں گے تو یہ لا محدود خرچ بھی ہو سکتا ہے اور مہنگائی کے اس دور میں یہ اخراجات آخر میں قرض کی رقم لے کر ہی پورے کیے جاتے ہیں۔تو آپ بھی اگر مشکلات سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے کسی جاننے والے کی مدد کے ذریعے بھی بہت سے اخراجات کو کم کر سکتے ہیں اور خاص طور پر اگر ان کی بکنگ پہلے کروا لی جائے تو خرچ کو کم کیا جا سکتا ہے۔

سدباب

بے جا اخراجات کو دنیا کے کسی بھی کونے میں پسند نہیں کیا جاتا اور ہمارا دین بھی ہمیں سادگی اپنانے کا درس دیتا ہے اس لیے وقتی دکھاوے کے شوق میں اپنی حیثیت سے زیادہ پیسے خرچ کرنا صرف بے وقوفی ہے اور خاص طور پر پاکستان جیسے ملک جہاں مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور عام آدمی کے لیے اپنا روزمرہ کا گزارا کرنا بھی مشکل ہے وہاں شادی جیسے مقدس بندھن کو نمودو نمائش کے لیے استعمال کرنا سمجھداری نہیں۔اس لیے لوگوں میں سادگی اپنانے کی تعلیم دینا بہت ضروری ہے،انھیں شعور دینا بہت ضروری ہے کہ وقتی نمو دو نمائش کے بعد وہ بہت سے مسائل میں گرفتار ہو سکتے ہیں۔اس ے لیے اس کے لیے قوانین بنائیں جائیں تاکہ لوگ شادیوں پر کم سے کم خرچا کریں جس طرح پنجاب میں ون ڈش کا قانون ہے اسی طرح دوسرے قوانین بھی بنائیں جائیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

پاکستانی شادیوں پر بے جا اخراجات:اسباب اور سدباب
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

شکاگو کی مینڈی اور دیر کے ساجد کی دل چھو لینے والی کہانی
خبریں

شکاگو کی مینڈی اور دیر کے ساجد کی دل چھو لینے والی کہانی

July 2, 2025

محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو  قومیت  نہ رنگ، زبان اور نہ ہی مذہب کی قید دیکھتا ہے۔پاکستان میں حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ایسی ہی سچی اور متاثر کن کہانی نے سب کو حیران کر دیا ...

جیف بیزوس کی شادی : تنقید کیوں؟ 
مشہور شخصیات

جیف بیزوس کی شادی : تنقید کیوں؟ 

June 30, 2025

ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی منگیتر لورین سانشیزگزشتہ ہفتے اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے اور اس دوران تین روزہ شاہانہ تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔ اٹلی میں اس شادی کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور...

ربیکا خان اور حسین ترین  کی شادی پراٹھائے گئے سوالات
مشہور شخصیات

ربیکا خان اور حسین ترین  کی شادی پراٹھائے گئے سوالات

June 27, 2025

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ربیکا خان کی شادی کی تقریبات نکاح کے ایونٹ پر آکر ختم ہوگئیں اور انکی رخصتی اور دعوتِ ولیمہ کے بعد میں ہونے کی خبریں آ رہی ہیں جن سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔وہ...

“دل کا رشتہ” پر گولڈن پیکج حاصل کرنے کے سنہری فوائد
سوشل

“دل کا رشتہ” پر گولڈن پیکج حاصل کرنے کے سنہری فوائد

June 27, 2025

آج کے دور میں جب رشتے تلاش کرنا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے آپ کے لیے اب یہ انتہائی آسان بننے جا رہا ہے اور آپکی زندگی میں ایک سنہرے دور کا آغاز ہونے والا  ہے۔"دل کا رشتہ"...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر