No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

وٹہ سٹہ کی شادیاں ؛ وجوہات و سدباب

August 31, 2023
in شادی, آگاہی, چلو بات کرتے ہیں, سوشل, موجودہ مسائل
وٹہ سٹہ کی شادیاں ؛ وجوہات و سدباب

وٹہ سٹہ کی شادی میں دو مختلف گھرانوں سے بھائی، بہن جوڑی کی شادی میں ادلا بدلی ہوتی ہے۔پاکستان کے دیہی علاقوں میں اکثر شادیاں وٹہ سٹہ کی بنیاد پر انجام پاتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کے دیہی علاقوں میں ہونے والی ستر سے اسی فیصد شادیاں وٹہ سٹہ کی بنیاد پر ہوتی ہیں۔ وٹے سٹے کی روایت محض دیہات تک محدود نہیں ہے۔ بلکہ شہروں میں بسنے والے بعض روایتی گھرانے بھی ایسی شادیوں کو کامیاب ازدواجی زندگی کی گارنٹی سمجھتے ہیں ۔ وٹہ سٹہ کی شادیوں کے رواج کے باعث بہت سے معاشرتی، سماجی اور نفسیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ اپنی ذات یا برادری میں ہی شادی کرنے کی غرض سے اکثر فیصلے خواتین کی مرضی کے خلاف ہوتے ہیں بلکہ وٹہ سٹہ کے تحت ہونے والی شادیاں اکثر انتہائی بے جوڑ ہوتی ہیں۔ وٹہ سٹہ کے تحت لڑکیوں کا رشتہ طے کرتے وقت نہ تو لڑکوں کی عمر دیکھی جاتی ہے، نہ تعلیم اور نہ ہی روزگار۔ بعض اوقات نہایت کم عمر لڑکیوں کی عمر رسیدہ مردوں سے شادیاں بھی طے پا جاتی ہیں۔دو سے زیادہ بھائی یاانتہائی قریبی رشتہ دار باہمی مشورے سے تین یا چار شادیاں بھی وٹہ سٹہ کی بنیاد پر جوڑ دیتے ہیں۔ اور ضروری نہیں کہ اس بندھن میں بندھنے والوں کی اس میں مرضی شامل ہو۔اس رسم کے تحت کی گئی شادیوں میں کئی مسائل سامنے آتے ہیں۔

وٹہ سٹہ کی شادیاں ؛ وجوہات و سدباب

خوف کا ماحول

وٹہ سٹہ خواتین کی ادلا بدلی سے کہیں زیادہ خاندانوں اور قبیلوں کے بیچ دھمکی اور خوف کا ماحول پھیلاتا ہے۔ ایک شوہر جو اس شادی میں اپنی بیوی کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے وہ لازماً توقع کر سکتا ہے کہ اس کا بردار نسبتی بھی اسی طرح اس کی بہن کے ساتھ سلوک کرے گا۔وٹہ سٹہ کو جہاں کچھ گھرانوں میں معمولی نوعیت کے گھریلو تشدد کی وجہ مانا گیا ہے، وہیں اس کے برعکس اسے کچھ جگہوں پر انتہائی سطح کے جوابی تشدد کا سبب بھی گردانا جاتاہے۔

جبری شادیاں

وٹے سٹے کی شادی میں تودل ہو نہ ہو،پسند ہو نہ ہو،عمروں میں فرق ہو تو ہو،بس سب کچھ دونوں خاندانوں کے مفادات پر قربان کرنا ہوتا ہے۔ وٹے سٹے کی شادیاں زیادہ تر جبری شادیاں ہوتی ہیں۔جن میں لڑکا اور لڑکی سے اس کی پسند معلوم کئے بغیر ہی شادی طے کر دی جاتی ہے۔دو خاندانوں کے درمیان دُلہن کے تبادلے کو جہیز اور جہیز کے تنازعات کے مطالبات اور نتائج کو محدود کرنے کے ایک غیر رسمی طریقہ کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے ۔

تشدد کاماحول

وٹہ سٹہ ایک قسم کا سماجی دباؤ اور جوابی کارروائی کی کھڑکی کھولتا ہے ۔جس میں اپنی بیوی سے بدسلوکی کرنے والا شخص اس بات سے خوفزدہ ہو سکتا ہے کہ اس کا برادرِ نسبتی خود اس کی بہن کے ساتھ ایسا سلوک کر سکتا ہے۔ ان معنوں میں وٹہ سٹہ شوہروں کے تشدد سے بیویوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔جبکہ یہ فلسفہ الٹا پڑ جائے تو عورتوں پر تشدد کو بڑھاوا دینے کا سبب بھی بن جاتا ہے۔ کیونکہ دونوں طرف سے پٹنا تو عورت کو ہی ہے۔

بے جوڑ شادیاں

وٹہ سٹہ میں کم سن لڑکیاں چالیس یا اس سے بھی زیادہ عمر کے مردوں سے بیاہ دی جاتی ہیں۔جبکہ بچی کی عمرقانون کے مطابق16سال ہونا ضروری ہے۔بعض اوقات بچی کی عمر سولہ سال سے کم ہونے کی صورت میں شرعی نکاح پڑھا کر کام کیا جاتا ہے اورعمر پوری ہونے پر نکاح اندراج کرا لیا جاتا ہے۔دوسری جانب والدین کی مرضی یا پنچائیت کے فیصلے پر کی گئی شادیاں بچوں کی پوری زندگی بر باد کر دیتی ہیں۔

وجوہات

 

وٹہ سٹہ کی شادیاں ؛ وجوہات و سدباب

بعض خاندان آپس میں یہ طے کر لیتے ہیں کہ وہ اپنی زمینیں اپنی بیٹیوں کی بجائے اپنے بیٹوں کے نام کرائیں گے پاکستان میں اس طرح کی 75 فیصد شادیاں خون کے رشتوں پر مبنی ہوتی ہیں جبکہ 90 فیصد وٹہ سٹہ کی شادیاں ایک ہی گاؤں یا قبیلے (ذات، برادری) میں ہوتی ہیں۔

اس رسم کی ایک بڑی وجہ آج بھی معاشرے میں عورت کو جائیداد کی طرح سمجھا جانا ہے۔

اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ والدین وٹے سٹے کی شادی کرنے پر مجبور ہوتے ہیں اور اس کی وجہ غربت، عدم تحفظ، شعور کی کمی اور روایات ہوتی ہیں۔

کچھ لوگ وٹہ سٹہ کی شادیوں کو کامیاب اور دیرپا سمجھتے ہیں تاکہ باہمی شادیوں کے تحت دونوں خاندان اس مضبوط باہمی تعلق کے ساتھ بہت سی قباحتوں سے بچ سکیں۔

بعض گھرانوں میں معاشی حالات کی وجہ سے بھی وٹہ سٹہ کی شادیاں ہوتی ہیں تاکہ دونوں خاندان اپنی مالی مشکلات سے بچ سکیں جو کہ ہمارے معاشرے میں جہیز، بری اور شادی کے فضول اور بے جا اخراجات پر مبنی ہیں۔جن علاقوں میں بیٹی کی قیمت لینے کارواج موجود ہے ۔وہاں پر وہ لوگ جو لڑکی کی قیمت ادا نہیں کر سکتے تو وہ بدلے میں اپنے خاندان کی لڑکی کا رشتہ دوسرے خاندان کو پیش کر دیتے ہیں۔

وٹہ سٹہ کے رواج کے پس پردہ ماحول کے مطابق عموماًکم تنخواہ اور غیریقینی آمدنی والے کمزورخاندان کے لوگ شامل ہوتے ہیں ۔ یہ خیال بھی کیا جاتا ہے کہ یہ غریبوں کے بیچ ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے کہ وہ ازدواجی دراڑ، طلاق اور گھریلو جھگڑوں سے بچ سکیں۔
وٹہ سٹہ کی شادیاں ؛ وجوہات و سدباب
مختصراًوٹہ سٹہ فائدے کے بجائے ازواجی زندگی میں ایک لٹکتی تلوار بن جاتی ہے۔ونی، قرآن سے شادی، عزت کے نام پر قتل اور کم عمری میں بیاہ کے ساتھ ساتھ بدلے کی شادی یا وٹہ سٹہ کو معاشرتی و سماجی لحاظ سے غلط سمجھا جا نا چاہیے بلکہ اس پر پابندی عائد ہونی چاہیے اور اسلام اس کی واضح حمایت کرتا ہے۔اسلام کا نقطہ نظر قانون نکاح و طلاق میں بھی بالکل واضح اور صاف ہے۔ اسلام میں شادی کا مقصد یہ ہے کہ مردوعورت محبت، رحم وہمدردی، یکسانیت و ہم آہنگی، باہمی تعاون، آپس کی شفقت ومہربانی اور ایک دوسرے کی خیر خواہی کے ساتھ زندگی گزاریں ۔اور یہ اسی صورت میں ممکن ہوسکتا ہے کہ جب اس کام میں فریقین کی سوفیصد رضا مندی اور محبت شامل ہو ۔جب اسلام میں جبر نہیں ہے تو شادی میں جبر کیسےہوسکتا ہے؟اسلام نے عورت کوبہت سے حقوق دئیے ہیں اس میں پہلی چیز شریک حیات کے انتخاب میں اس کی پسند اور معیار کا خیال رکھنا اور نکاح کے وقت سوفیصد اس کی رضا مندی ہونا ضروری ہے تاکہ شادی کے بعد کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔پاکستان کے دیہی علاقوں میں معاش، تعلیم اور عورتوں کے حقوق سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں انسانی وقانونی حقوق کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لئے حکومت ،سماجی اداروں اور میڈیا کواپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا۔

وٹہ سٹہ کی شادیاں ؛ وجوہات و سدباب
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر