No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

ناراض بیگم کو کیسے منایا جائے؟

اتنا مشکل کام بھی نہیں لیکن پھر بھی کچھ انوکھے طریقے اپنائے جاتے ہیں

December 21, 2023
in شادی, سوشل
ناراض بیگم کو کیسے منایا جائے؟

دنیا میں شاید ہی کوئی میاں بیوی ہوں، جن میں کبھی لڑائی نہ ہوئی ہو، لیکن اصل مسئلہ لڑائی کے بعد بیگم کو منانے کا ہوتا ہے۔اگر کسی وجہ سے شریک حیات ناراض ہو جائے تو پھر اسے کیسے منایا جائے۔ ہاتھ جوڑے جائیں، قسمیں کھائی جائیں یا صرف معافی مانگ کر اعتراف کر لیا جائے؟سچ کہا جائے تو اگر آپ اپنے ہم سفر کے ساتھ مخلص ہوں تو یہ اتنا مشکل کام نہیں ہے۔لیکن دنیا بھر میں اپنے رشتے کو بر قرار رکھنے کے لیے لوگوں نے بہت کچھ کیا جو حیران کن بھی ہے لیکن شادی کا رشتہ اہم ہی اتنا ہے کہ کوشش کرنے والے مشکل اور بعض اوقات عجیب حربےبھی آزماتے ہیں۔

ناراض بیگم کو کیسے منایا جائے؟

سعودی عرب میں بھی ایک شوہر نے ناراض بیگم کو منانے کیلئے کچھ انوکھا کر ڈالا مگر بدلے میں تنقید بھی سننے کو ملی۔سعودیہ کے اسکول میں عملے کی ایک خاتون رکن کے شوہر نے بیوی کے ساتھ لڑائی کے بعد اسے راضی کرنے کے لیے ان کے اسکول کا کمرہ سجا ڈالا۔ مختلف انداز میں محبت کا اقرار کیا اور ساتھ ہی خواتین کی کمزوری یعنی گولڈ کا تحفہ بھی دیا. کمرے میں ہر طرف گلاب کی پتیاں اور کرنسی نوٹ بکھرے تھے۔ دیواروں پرغباروں اور آرائشی اشیاءسے سجاوٹ کی گئی تھی اور کمرے کے ایک کونے میں ڈھیروں گلدستوں کے بیچوں بیچ سونے کا سیٹ رکھا تھا۔صرف یہی نہیں کمرے کے وسط میں میز پر ایک بڑا کیک اور اطراف میں مختلف اقسام کے چھوٹے کیک بھی موجود تھے۔ دیوار اور مختلف اشیاء پر خاتون کا نام ”خلود “‘ بھی درج تھا۔ شوہر کی اس کاوش کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جو کسی کے من کو بھائی تو کسی نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

ناراض بیگم کو کیسے منایا جائے؟

ہیوسٹن، ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے جوز ایل ٹورس نامی شخص نے اپنی شریک حیات کا بھروسہ دوبارہ سے قائم کرنے کیلئے اپنی چھاتی پر مستقل طور پر معافی اور اعتراف نامہ گدوا لیا۔ٹورس کا کہنا ہے کہ ایسا اس نے اپنی بیوی کے اعتماد کو دوبارہ سے جیتنے کیلئے کیا ہے۔ اس نے لکھا کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی بہت تکلیف دہ ہو جانے پر شرمندہ ہے۔ معافی نامے میں ٹورس نے اپنے جھوٹے اور دوغلے ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دو سال قبل کندھ کوٹ میں ناراض بیوی کو منانے کے لئے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتون گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر طلاق لینے کے لئے عدالت پہنچی تھی۔عدالت کے باہر شوہر کی کوششوں کے باوجود بھی بیوی نہ مانی تو شوہر نے11 ہزار ہائی ٹینشن بجلی کے کھمبے پر چڑھ کےخودکشی کی کوشش کی۔بروقت اطلاع پر سیپکو نے کھمبے کی بجلی بند کردی، جبکہ پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

ناراض بیگم کو کیسے منایا جائے؟

چین کے شہرگوانگیوان شہرسے تعلق رکھنے والے وانگ نامی شخص کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تو وہ ناراض ہو کر چلی گئی۔اسے واپس لانے کے لیے وانگ نے 3000 یوان میں شہر کی 626 ٹیکسی کاروں کی اشتہاری جگہ خرید لی۔ وانگ نے وہاں لکھوایا کہ ”ہنی، میں غلط تھا“ اور ”سوئیٹی مجھے معاف کر دو“وانگ کا طریقہ کام کر گیا اور اس کی بیوی نے اس سے فون پر بات کر لی۔

تو اب آپ کیا سوچ رہے ہیں؟اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ سب بہت مشکل اور عجیب ہے تو امید کرتے ہیںآپ اپنی بیگم کو ناراض نہیں کریں گے اور کوشش کریں گے کہ حالات وہاں تک نہ پہنچیں جہاں جا کر سب سنبھالنا مشکل ہو جائے۔

ناراض بیگم کو کیسے منایا جائے؟
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر