سوشل میڈیا پر مرد اور خواتین سے متعلق ایسی کئی دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں۔ایسی ہی ایک تحقیقی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی خوب سمیٹی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق شادی شدہ مرد اور کنواری خواتین اپنی زندگی میں خوش رہتی ہیں۔سائیکالوجیکل تحقیق کے مطابق غیر شادی شدہ مردوں کے مقابلے میں شادی شدہ مرد زیادہ خوش رہتے ہیں، جبکہ اس کی وجوہات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایسا اس لیے ہے کیونکہ شادی مرد کو نفسیاتی طور پر سہارا دیتی ہے۔مرد کو زندگی کے مشکل ترین لمحات میں شادی کا بندھن سپورٹ فراہم کر سکتا ہے، جبکہ شادی شدہ افراد غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں صحت مند بھی ہوتے ہیں۔چونکہ شادی شدہ مرد کو اپنے گھر کو سنبھالنا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنا دھیان بھی رکھنا شروع کر دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ سگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے بھی دور ہوتا جاتا ہے، جو کہ انسان کی ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔اس تحقیق کے مطابق دوسری جانب اس کے بر عکس غیر شادی شدہ خواتین خوشگوار زندگی گزر بسر کرتی ہیں،ایسا کیوں ہے اس کی کئی وجوہات ہیں۔آئیے ان وجوہات کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
آزادی
شادی سے پہلےخواتین اپنے تمام معاملات میں آزاد ہوتی ہیں۔وہ اپنی مرضی سے سوتی جاگتیں اور زندگی گزارتی ہیں جبکہ شادی کے بعد ان کی معاملات میں مرضی تقریباً ختم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ مطمئن نہیں ہوتیں۔
تحفظ
والدین کی جانب سے انتہا سے زیادہ تحفظ فراہم کرنا خواتین کو غیر شادی شدہ زندگی میں مطمئن رکھتا ہے جبکہ شادی کے بعد انھیں اپنی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی فیملی کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے۔
فیملی کی ذمہ داریاں
خواتین شادی کے بعد ایک گھر اور فیملی کی چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی بات کی ذمہ دار ہوتی ہیں اور یہ حالات انھیں ہر وقت پریشان رکھتے ہیں اور وہ محسوس کرتی ہیں کہ غیر شادی شدہ زندگی زیادہ بہتر تھی۔
زندگی کے فیصلے
شادی شدہ زندگی میں مرد کی مرضی زیادہ چلتی ہے اور خواتین اپنی زندگی کے فیصلے خود نہیں کر پاتیں۔خواتین کو ہر بات کے لیے انحصار کرنا پڑتا ہے اور یہ سب باتیں ان کی زندگی سے خوشی کو ختم کردیتی ہیں جبکہ غیر شادی شدہ خواتین کی زندگی کے فیصلوں پر پارٹنر اثر انداز نہیں ہوتا ہے۔
کئیریر
سسرال، بچے نہ ہونے کی وجہ سے غیر شادی شدہ خاتون اپنے کیرئیرز پر توجہ مرکوزرکھتی ہیں جبکہ پاکستان میں تو شادی شدہ خواتین کے یہ حالات ہیں کہ وہ ڈاکٹر ،انجینئر یا لیکچرر جیسے پیشے سے بھی منسلک ہوں تو اکثر اوقات انھیں اپنا کئیریر دائو پر لگانا پڑتا ہے۔
شادی ایک بہت اہم ترین رشتہ ہے جسے دونوں افراد نے باہمی خوشی اور رضامندی کے ساتھ نبھانا ہوتا ہے۔اب جب اس رشتے میں ایک فرد خوش اور دوسرا نا خوش ہو گا تو پھر بہت سی غلط باتیں ہوں گی جو اس مقدس رشتے کو خراب کریں گی اور بات علیحدگی تک بھی پہنچ جاتی ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس رشتے میں مرد اور عورت دونوں برابر کی ذمہ داریاں اٹھائیں اور کوشش کی جائے کہ ایک ہی فرد پر سارا بوجھ نہ ڈال دیا جائے تاکہ رشتے میں دونوں افراد خوش رہیں اور معاملات بہتر انداز میں چلتے رہیں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔