No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

مختلف ممالک میں رائج شادی کی عجیب و غریب رسومات

January 17, 2024
in شادی, نظریات اور عقائد
مختلف ممالک میں رائج شادی کی عجیب و غریب رسومات

انسانی معاشرے کی بنیاد شادی کے رشتے پر ہے اور اسی وجہ سے شادی کی رسومات اتنی ہی قدیم ہیں جتنا قدیم انسان اس سیارے پر ہے ۔وقت گزرنے کے ساتھ کچھ رسومات ابھی تک قائم ہیں اور عجیب و غریب ہونے کے باوجود وہ انسانی معاشرے کا جز ہیں ۔جیسےبھارت اور پاکستان میں شادی کے روز دلہن کی بہنیں یا سہیلیاں دلہا کا جوتا چھپا لیتی ہیں اور اس کے بدلے میں دلہا سے رقم کا تقاضا کرتی ہیں۔دنیا کے باقی ممالک کے لیے یہ رسم بہت ہی عجیب ہے۔آئیے اس بلاگ میں ایسی ہی رسومات کا احاطہ کرتے ہیں جو دنیا کے مختلف ممالک میں رائج ہیں۔

بھارت 

مختلف ممالک میں رائج شادی کی عجیب و غریب رسومات

بھارت کے کچھ حصوں میں یہ مانا جاتا ہے کہ ایک مخصوص فلکیاتی مدت کے دوران پیدا ہونے والی لڑکی منحوس ہوتی ہے اور اپنے پہلے شوہر کی موت کا باعث بنتی ہے۔اس لیے اس نحوست سے بچنے کے لیے پہلے اس لڑکی کی شادی ایک درخت سے کروائی جاتی ہے اور اس کے بعد اس درخت کو کاٹ کر گرا دیا جاتا ہے۔ اسی طرح بھارتی ٹی وی چینل شگون ٹی وی صرف غیر شادی شدہ لوگوں کی تفصیلات نشر کرنے کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔اس امید پر کہ کسی کا پروفائل دیکھ کر اس سے شادی کا خواہاں امیدوار رابطہ کرے گا تو ان دونوں کی آپس میں ملاقات کروا دی جائے گی

چین

مختلف ممالک میں رائج شادی کی عجیب و غریب رسومات

 

چین کے علاقے داؤر میں شادی سے پہلے جوڑے کسی مرغے کو کاٹ کر اس کا جگر دیکھتے ہیں۔اگر اس کا جگر صحتمند ہو تو وہ شادی کے لیے کوئی ایک دن مقرر کر لیتے ہیں۔دوسری صورت میں وہ صحتمند جگر والے مرغے کی تلاش جاری رکھتے ہیں۔چین میں توجیا  لوگوں کی ایک روایت ہے کہ شادی سے ایک ماہ قبل سے ہی دلہن کا روزانہ ایک گھنٹہ تک رونا ضروری ہے۔رونے کے اس سیشن میں دلہن کے خاندان کی خواتین بھی اس کا ساتھ دیتی ہیں۔ 30 دن تک رونے کے سیشن کے بعد شادی والے روز پورا خاندان جم کر روتا ہے۔ ان لوگوں کا ماننا ہے کہ خواتین کا مختلف آوازوں کے ساتھ رونا خوشی لانے کا سبب بنتا ہے۔چین میں ہی جب دولہا اپنی دلہن کو لینے کے لیے آتا ہے تو اسے سب سے پہلے راستے میں دلہن کی ناراض سہیلیوں کی دیوار کو توڑنا پڑتا ہے جو کہ اس کا راستہ چھوڑنے کے لیے اس سے رقم کا مطالبہ کرتی ہیں اور عجیب و غریب فرمائشیں پوری کرواتی ہیں۔ اس سب کا مقصد صرف دلہن کے لیے اس کی محبت کا امتحان لینا ہوتا ہے۔چین کے بعض قبائل میں شادی کی ایک رسم یہ بھی ہوتی ہے کہ دولہا دلہن کو کندھوں پر اٹھا کر کوئلوں کے اوپر چلتا ہے.چینی صوبے یغور میں شادی کے دن دلہا اپنی دلہن پر تین تیر برساتا ہے اور پھر ان تیروں کو توڑ دیا جاتا ہے۔اس سے مراد یہ لی جاتی ہے کہ یہ جوڑا ہمیشہ ایک دوسرے سے محبت کرے گا۔ لیکن واضح رہے کہ دلہن کو مارے گئے تیروں کا سر یا نوک نہیں ہوتی۔

 انڈونیشیا

مختلف ممالک میں رائج شادی کی عجیب و غریب رسومات

انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو کے شمال میں آباد قبیلہ “ٹیڈونگ” میں نئے شادی شدہ جوڑے پر تین دن تک رفع حاجت کی پابندی عائد کی جاتی ہے۔انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ خاندان کے افراد تین دن تک جوڑے کی کڑی نگرانی کرتے ہیں، اس لیے دونوں میاں بیوی اس دوران پانی اور غذا کی کم مقدار لیتے ہیں۔دوسری عجیب رسومات کی طرح اسے بھی جوڑے کے لیے خوش قسمتی کا باعث سمجھا جاتا ہے۔ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ یہ رسم ادا نہ کی جائے تو ان کے ہاں مردہ بچے پیدا ہوں گے یا شادی ٹوٹنے کا خدشہ رہے گا۔

جنوبی کوریا

مختلف ممالک میں رائج شادی کی عجیب و غریب رسومات

جنوبی کوریا میں ہر ماہ کی 14 تاریخ کو بہت سے کورین جوڑے ویلینٹائن ڈے مناتے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے خصوصی تحائف خریدتے ہیں۔جنوبی کوریا میں  یہ بھی روایت ہے کہ شادی سے ایک دن پہلے دلہے کے پیروں کے تلووں پر مچھلی ماری جاتی ہے۔ بعض اوقات مچھلی کے بجائے چھڑی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق اس عمل کا مقصد اس کے کردار کی مضبوطی کا اندازہ لگانا ہوتا ہے۔

اسکاٹ لینڈ 

مختلف ممالک میں رائج شادی کی عجیب و غریب رسومات

اسکاٹ لینڈ میں کوئی ایسا قانون نہیں جس کے مطابق شادی کی کم سے کم عمر بیان کی جائے۔ اسی لیے ایسے کم عمر جوڑے جو برطانیہ میں شادی نہیں کر سکتے وہ بھاگ کر اسکاٹ لینڈ کا رخ کرتے ہیں۔اسکاٹ لینڈ میں گریٹنا گرین ایسی جگہ ہے جہاں سب سے زیادہ مفرور جوڑے جاتے ہیں۔ہر سال 5 ہزار برطانوی جوڑے گریٹنا گرین کا رخ کرتےہیں۔

جرمنی

مختلف ممالک میں رائج شادی کی عجیب و غریب رسومات

جرمنی میں شادی کے موقع کی ایک رسم یہ بھی ہے کہ دلہا اور دلہن سب مہمانوں کے سامنے کسی درخت کے تنے کو کاٹتے ہیں۔  یہ اس بات کی علامت سمجھا جاتا ہے کہ وہ دونوں اپنی آئندہ زندگی کی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتے ہیں۔جرمنی میں ہی شادی سے ایک روز قبل مہمان حضرات دلہا دلہن کے ہاں چینی و پورسیلین کے برتن لاتے ہیں اور شادی کی تقریب میں انہیں توڑتے ہیں۔اس عمل کو شادی شدہ جوڑے کی خوش بختی کا باعث سمجھا جاتا ہے نیز ان کے مطابق برتن کے تڑخنے کی آوازیں شیطانی ارواح کو بھگانے کا کام کرتی ہیں۔ تقریب میں توڑے گئے برتنوں کا ملبہ بعد میں دلہا اور دلہن مل کر صاف کرتے ہیں۔

موریطانیہ

مختلف ممالک میں رائج شادی کی عجیب و غریب رسومات

موریطانیہ میں دیوقامت موٹی دلہن کو خوش بختی اور خوشحال شادی کی  علامت سمجھا جاتا ہے۔بدقسمتی سے اس مقصد کے حصول کے لیے موریطانیہ کی خواتین کو شروع سے ہی زبردستی زیادہ کھلایا پلایا جاتا ہے جس سے بعض اوقات صحت کے شدید مسائل اور نہ ختم ہونے والی بیماریاں لگ جاتی ہیں۔

مختلف ممالک میں رائج شادی کی عجیب و غریب رسومات
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر