ہمارے معاشرے میں اکثر یہ تو سننے میں آتا رہتا ہے کہ اچھی بیوی کیسے بنا جائے،وہ گھر کو کیسے سنبھالے وغیرہ وغیرہ مگر مرد حضرات کے لیے ہدایات کم ہی ہوتی ہیں جبکہ گھر مرد اور عورت کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور مرد حضرات کو اتنی ہی کوشش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جتنی بیگمات کو ہوتی ہے۔اور اسی طرح ایک مثالی گھر بنتا ہے جس کی لوگ مثالیں دیتے ہیں۔آئیے کچھ مثالی شوہر کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہیں جو ایک شادی کو کامیاب بنائیں۔
بہترین باپ
ایک مثل مشہور ہے کہ ایک اچھا شوہر وہ ہوتا ہے جو ایک بہترین باپ بننے کی صلاحیت رکھتا ہو۔اولاد سے محبت ،اس کی دیکھ بھال،تربیت اور سب سے بڑھ کر ان کی ماں کا خیال ایک بہترین باپ ہی کر سکتا ہے۔
گھر کی ذمہ داری
ایک مثالی شوہر گھر کی ذمہ داری کو سمجھتا ہے اور جانتا ہے کہ اس کی حصہ داری کے بغیر اس کا گھر بہترین انداز میں نہیں چل سکتا ہے۔
خوش مزاج
ایک اچھا شوہر تمام تر ذمہ داریوں اور زندگی میں مشکلات کے باوجود کوشش کرتا ہے گھر والوں پر اپنا غصہ اتارنے کے بجائے گھر کا ماحول اچھا رکھے اور ہلکے پھلکے مزاح سے مسکراہٹیں بکھیر سکے۔
ایک دوسرے کا لباس
یہ شعور ہونا بہت ضروری ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں اور شوہر کے عمل سے یہ معلم بھی ہونا چاہیے۔ایک دوسرے کے عیب اور مسائل کا دوسروں کے سامنے ذکر کرنے کے بجائے ایک بہترین شوہر عیب پوشی سے کام لیتا ہے اور اپنی بیوی کی سپورٹ بنتا ہے۔
مشکل کا ساتھی
ایک اچھا شوہر صرف خوشیوں کا ساتھی نہیں ہوتا بلکہ وہ مشکل کے وقت کا بھی ساتھی ہوتا ہے
اور یہ ہی صفت دونوں کے رشتے کو مضبوط بناتی ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔