No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

غیرازدواجی تعلقات:وجوہات اور سدباب

January 23, 2024
in شادی, آگاہی, تجاویز, چلو بات کرتے ہیں, رہنمائی, سوشل, موجودہ مسائل
غیرازدواجی تعلقات:وجوہات اور سدباب

شادی شدہ زندگی کا آغاز دو انسانوں اور دو خاندانوں کے ایک دوسرے پر اعتماد سے ہوتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اب ہمارے معاشرے میں بھی غیر ازدواجی تعلقات کی وجہ سے اس اعتماد کے اپنے انجام کو پہنچنے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اور ایسے واقعات سوشل میڈیا پر بہتات میں مل رہے ہیں۔ عام طور پر کہا جاتا رہا ہے کہ شادی کے بعد مرد کی دلچسپی کہیں اور ہو جاتی ہے یا پھر انہوں نے شادی سے پہلے کی پسندیدگی یا تعلق کو ختم کیے بنا نئی زندگی کا آغاز کردیا ہوتا ہے۔ بلکہ یہ کہا جائے کہ خواتین بھی کسی شعبے میں کم نہیں تو غلط نہ ہو گا۔جبکہ ہونا یہ چاہیے کہ آپ ایک شخص کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ اس شخص کے ساتھ وفادار رہنے کا معاہدہ کر چکے ہیں۔ اگر اس معاہدے کے خلاف ورزی ہو رہی ہے تو یہ معاہدہ جاری نہیں رہ سکتا۔ 

غیرازدواجی تعلقات:وجوہات اور سدباب

وجوہات

بے جوڑ رشتے

دیکھا جائے تو یہ بات کسی حد تک درست بھی معلوم ہوتی ہے کہ ہمارے یہاں ہر مسئلے کا ایک ہی حل ہے کہ ”شادی کروا دو“ کوئی لڑکا اگر انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہا ہے تو کہا جاتا ہے ”شادی کروا دو، ذمہ دار ہو جائے گا“ کسی کو اگر کوئی نفسیاتی عارضہ لاحق ہے تو پہلے تو کہا جائے گا کہ اس پر جن آتے ہیں۔ پھر حل یہ نکالا جاتا ہے کہ ”شادی کروا دو، ٹھیک ہو جائے گا“ کوئی نشے کی لت میں مبتلا ہے تو اس کا حل بھی شادی ہی تجویز کیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر بیٹی یا بیٹا کسی کو پسند کرنے لگیں تو بھی کہا جاتا ہے کہ اپنی مرضی سے رشتہ دیکھ کر ”فوراً شادی کروا دو“۔ شادی ہو جائے گی تو اپنی پسندیدگی کو خود ہی بھول جائیں گے اور اگر یہ مسائل شادی کے بعد بھی حل نہ ہوں تو پھر اگلا حل یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ ایک آدھ بچہ ہو گیا تو خود ہی سیٹ ہو جائیں گے۔ پھر ہوتا یہ ہے کہ خاتون بچوں میں الجھ جاتی ہے اور مرد باہر کی دنیا میں اپنی دلچسپی تلاش کر لیتا ہے اور جب خاتون کا ردعمل سامنے آتا ہے تو پھر صرف لڑائی جھگڑے سامنے آتے ہیں۔

مواصلات کے آسان ذرائع 

مواصلات کے آسان ذرائع نے روابط آسان کر دیے ہیں۔ موبائل کے ایک کلک پرسینکڑوں لوگوں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے اور پھر اگلے مراحل طے کرنا بھی ہر ایک کی دسترس میں ہے۔ آج کے دور میں ہم سب سوشل میڈیا کے زیر اثر ہیں اور اپنی زندگی کا موازنہ دوسرے لوگوں سے کرتے ہیں جس کی وجہ سے لڑائیاں بھی شروع ہوجاتی ہیں، لڑکیاں اپنے اس احساس کمتری اور ڈسٹریس یا غصے  کو کم کرنے کے لیے بسا اوقات غلط راستے اپنا لیتی ہیں  اور مرد اپنے راستے ڈھونڈ لیتے ہیں ۔

مظلومیت کا دکھاوا

ایسے معاملات میں لوگ ڈھٹائی سے اپنے آپ کو نہ صرف حق بجانب سمجھتے ہیں بلکہ اکثر اوقات تو مظلوم بھی خیال کرتے ہیں۔ اکثر ایسا کرنے والوں کے پاس ایک ہی جواز ہوتا ہے کہ ہم اپنی شادی سے چونکہ مطمئن نہیں ہیں لہٰذا ایسا کرنا ہمارا حق بنتا ہے۔

غیرازدواجی تعلقات:وجوہات اور سدباب

سدباب

بنیادی طورپر تین چیزیں آپ کی زندگی کو لے کر چلتی ہیں جس میں ایک دوسرے پر اعتماد، وفاداری اور ایک دوسرے کا احساس شامل ہیں۔

 زندگی میں اونچ نیچ آتی ہے اور اگر آپ کے رشتے سے وفاداری چلی گئی تو اس رشتے کی بنیاد ہی ختم ہوجاتی ہے،  کوشش کریں ایک دوسرے کا سہارا بنیں، ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ ان مسائل کو ختم کیا جا سکے ،نہ یہ کہ مزید مسائل پیدا کیے جائیں۔

جو بھی ایسے مسائل سے گزر رہا ہے اسے چاہیے کہ  شارٹ کٹ حل تلاش نہ کرے ، ایسے تعلقات سے شاید آپ اپنے آپ کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوجائیں لیکن وہ آپ کی زندگی کو متاثر کرنا شروع کردیتے ہیں اور آپ خود بھی شرمندگی محسوس کرنا شروع کردیتے ہیں، آپ کا اعتماد ختم ہوجاتا ہے.

ضرورت اس امر کی ہے کہ بےجوڑ شادیوں سے حتیٰ المقدور بچا جائے اور شادی اس وقت کی جائے جب دونوں فریقین باہمی رضامندی سے ایک دوسرے کے ساتھ وفادار رہنے کے لیے ذہنی طور پر آمادہ ہوں۔خود ترسی کے حساسات سے دور رہا جائے اور سوشل میڈیا کو حقیقی زندگی سے نہ جوڑیں ورنہ ہمارا معاشرہ پستی کی جس دلدل میں اترتا جا رہا ہے، وہاں سے واپسی کی ہر راہ مشکل سے مشکل تر ہوتی جائے گی۔

غیرازدواجی تعلقات:وجوہات اور سدباب
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

دل کا رشتہ“ ایپ میں رشتوں کی تلاش اب آسان اور جدید”
خبریں

دل کا رشتہ“ ایپ میں رشتوں کی تلاش اب آسان اور جدید”

July 4, 2025

  آج کے تیز رفتار دور میں جہاں ہر چیز ڈیجیٹل ہو چکی ہے، وہاں رشتے تلاش کرنا بھی ایک جدید انداز اختیار کر چکا ہے۔ "دل کا رشتہ" ایپ پاکستان کی ایک معتبر اور خاندانی اقدار پر مبنی...

شکاگو کی مینڈی اور دیر کے ساجد کی دل چھو لینے والی کہانی
خبریں

شکاگو کی مینڈی اور دیر کے ساجد کی دل چھو لینے والی کہانی

July 2, 2025

محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو  قومیت  نہ رنگ، زبان اور نہ ہی مذہب کی قید دیکھتا ہے۔پاکستان میں حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ایسی ہی سچی اور متاثر کن کہانی نے سب کو حیران کر دیا ...

جیف بیزوس کی شادی : تنقید کیوں؟ 
مشہور شخصیات

جیف بیزوس کی شادی : تنقید کیوں؟ 

June 30, 2025

ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی منگیتر لورین سانشیزگزشتہ ہفتے اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے اور اس دوران تین روزہ شاہانہ تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔ اٹلی میں اس شادی کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور...

ربیکا خان اور حسین ترین  کی شادی پراٹھائے گئے سوالات
مشہور شخصیات

ربیکا خان اور حسین ترین  کی شادی پراٹھائے گئے سوالات

June 27, 2025

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ربیکا خان کی شادی کی تقریبات نکاح کے ایونٹ پر آکر ختم ہوگئیں اور انکی رخصتی اور دعوتِ ولیمہ کے بعد میں ہونے کی خبریں آ رہی ہیں جن سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔وہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر