پاکستانیوں کے لیے شادی کی تقریب کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔بچے کے پیدا ہوتے ہی مذاق ہی مذاق میں اس کی شادی کی باتیں ہونا شروع ہو جاتی ہیں لیکن جب آپ بیس سال سے اوپر ہو جاؤ تو پھر سب کی زبان پر ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ”آپ کب شادی کر رہے ہیں‘؟ اور پھر جب ایک دفعہ رشتہ ہو جائے اور شادی کی تاریخ رکھ دی جائے تو پھر سب کا ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ اپنی شادی پر آپ کیا پہن رہے ہو؟ایسے میں ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی شادی پر کسی ایسے ڈیزائنر کے کپڑے پہنے جو برسوں یاد رکھے جائیں۔ہمارے ڈیزائنرز کو بھی اس بات کا خیال ہے اور آئے دن ایک سے بڑھ کر ایک کلیکشن ہمارے سامنے آتی رہتی ہے۔ٹاک نے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے شادی کے سیزن کے لیے ایسے ڈیزائنرز کی کلیکشن ایک جگہ جمع کی ہے جن کے کپڑے پہننا ہر کسی کا خواب ہے۔
علی ذیشان تھیٹرسٹو ڈیو
علی ذیشان کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ان کے کلائنٹس جب ان کے کپڑوں میں نظر آتے ہیں تو اس وقت ان کا نظیر کوئی نہیں ہوتا ہے۔اس برانڈ نے ”لیڈیز ماسٹر“ کے نام سے اپنی کلیکشن متعارف کروائی ہے اور پوری دنیا میں اسے پسند کیا جا رہا ہے۔ان کا سُرخ اور گولڈدہلیز ہو یا آئیوری پنک لوٹس ہو ہر کسی کی اپنی کہانی ہے جو سننے سے تعلق رکھتی ہے۔
فہد حسین
فہد حسین کا ذکر کیے بغیر پاکستان کی ٹاپ برینڈز کا ذکر ممکن نہیں ہے۔حال ہی میں فہد حسین کی کلیکشن”ڈیجیٹل جنجال پورہ“ کو پورے لاہور سے بہت زیادہ پذیرائی ملی۔نیچے دیکھایا گیا کام سے بھرا ہوا جامنی اور آسمانی رنگ کا جوڑا لوگوں کا دل موہ لینے کے لیے کافی ہے۔دُلہا کو سجانے کا بھی پورا انتظام موجود ہے اور کامدار شیروانیاں دُلہے کی شادی کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔
عنایہ بائے کرن چودھری
ان کی کلیکشن نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔جوڑوں پر کیا گیا نفیس کام اور ہلکے رنگ شادی کے جوڑے کو ایک الگ جادوئی رنگ دے دیتے ہیں۔ان کے شاندار کام اور ڈیزائن کو دیکھ کر ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
سارہ نقوی
اگر آپ اپنی شادی کے لیے لال یا مہرون رنگ میں روائتی کے ساتھ جدید انداز کے کپڑے پسند کرتے ہیں تو سارہ نقوی آپ کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔اس کی مثال مرہا ہے جس میں کام سے بھری ہوئی قمیض کے ساتھ لہنگا ہے جو ایسا روائتی لباس ہے جس میں جدید ڈیزائن کو مد نظر رکھا گیا ہے اور قدیم اور جدید کا خوب ملاپ ہے۔
زاری اٹیلیر
زاری کے بغیر ہماری فہرست مکمل نہیں ہوتی ہے۔پاکستان میں حال میں ہی زاری کو لانچ کیا گیا ہے لیکن اپنے خاص کام کی وجہ سے فیشن انڈسٹری میں اس نے اپنا مقام حاصل کر لیا ہے۔زاری کے خوبصورت پھولکاری کے کام نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔یہ اپنے پہننے والوں کو ایک خاص لُک اور احساس دیتی ے۔جس تیزی سے اس نے لوگوں کے دل جیتے ہیں امید کی جا رہی ہے کہ جلد یہ پاکستان کی ٹاپ برینڈ ہو گی لیکن ہم نے آپ کی شادی کو خاص بنانے کے لیے ان برینڈز کا پہلے ہی بتا دیا ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔