No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

شادی کی کامیابی میں عمر کتنی اہم ہے؟

معروف شوبز شخصیات مثال بن گئیں

August 7, 2023
in شادی, سوشل, لائف سٹائل, مشہور شخصیات, موجودہ مسائل
شادی کی کامیابی میں عمر کتنی اہم ہے؟

مشرقی اور روائتی معاشروں میں جب شادی کی جاتی ہے تو عمر کے فرق کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اوریہ سوچ پائی جاتی ہے کہ اگر لڑکا اور لڑکی کی عمر میں اتنا فرق ہو گا تو تب ہی شادی کامیاب ہو گی اور یہ معاشرے کے قائم کردہ معیار سے کم ہو یا زیادہ ہو گی تو شادی کامیاب نہیں ہو گی یا پھر اس شادی میں مسائل ہوں گے،یہ ہی وجہ ہے کہ اگر کوئی لڑکا اپنی عمر سے بڑی عمر کی لڑکی سے شادی کر لے تو اسے پسند نہیں کیا جاتااور کہا جاتا ہے کہ جلد یہ شادی نا کام ہو جائے گی اور باقاعدہ اس کی کئی وجوہات بیان کی جاتی ہیں اسی طرح جب کوئی لڑکی کسی ادھیڑ عمر شخص سے شادی کر لے تو اسے بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسے میں پاکستانی شو بز انڈسٹری کی کچھ شخصیات نے اس سوچ کو غلط ثابت کیا اور عمر کا کافی فرق ہونے کے باوجود وہ ایک کامیاب ازواجی زندگی گزار رہے ہیں۔آئیے ان شخصیات کے بارے میں جانتے ہیں۔

 

یسریٰ رضوی اور عبد الہادی

شادی کی کامیابی میں عمر کتنی اہم ہے؟

یسریٰ رضوی اور عبد الہادی کی شادی نے لوگوں کی بہت زیادہ توجہ حاصل کی اور اس توجہ کی وجہ ان دونوں کی عمر میں فرق ہے۔یسریٰ رضوی دقیانوسی تصورات پر یقین نہیں رکھتیں اور اس کا اظہار انھوں نے اپنے سے 12سال چھوٹے آدمی سے شادی کر کے کیا۔جب ان دونوں کی شادی ہوئی تو یسریٰ 36سال کی تھیں جبکہ عبد الہادی 24سال کے تھے۔ان کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر بہت زیادہ باتیں ہوئیں اور یسریٰ نے ان سب باتوں کا جواب دیا۔انھوں نے لوگوں کو باور کروایا کہ کم عمر کے شخص سے شادی کرنا مذہبی،اخلاقی یا کسی بھی لحاظ سے کوئی غلط بات نہیں اور یہ کہ شادی کی کامیابی کے لیے عمر سے زیادہ ذہنی ہم آہنگی ضروری ہوتی ہے۔

 

وسیم اکرم اور شہنیرا

شادی کی کامیابی میں عمر کتنی اہم ہے؟

وسیم اکرم اور ان کی دوسری بیوی شہنیرا کی جوڑی کی بہت تعریفیں کی جاتی ہیں،وہ ایک مثالی جوڑے کے طور پر جانے جاتے ہیں حلانکہ ان دونوں میں عمر کا بہت زیادہ فرق ہے۔وسیم اکرم نے جب شادی کی اس وقت ان کی عمر 50سال تھی جبکہ شہنیرا کی عمر 33سال تھی۔دونوں کی جوڑی بہت پسند کی جاتی ہے اور عمر کے فرق کے باوجود ان کی شخصیات میں بہت سی باتیں مشترک پائی جاتی ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ ان میں بے حد محبت پائی جاتی ہے۔شہننیرا آسٹریلین ہونے کے باوجود پاکستانیوں کے رنگ میں رنگ گئی ہیں۔ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

 

عارفہ صدیقی اور تعبیر علی

شادی کی کامیابی میں عمر کتنی اہم ہے؟

عارفہ صدیقی شو بز کی ایک مشہور گلوکارہ اور اداکارہ ہیں۔ان کی پہلی شادی استاد نظر حسین سے ہوئی جو عمر میں ان سے30سال بڑے تھے،وہ عارفہ کے موسیقی کے استاد تھے اور یہ محبت کی شادی تھی۔23سال کی شادی کے بعد2018میں استاد نظر کے فوت ہونے کے بعد عارفہ صدیقی نے تعبیر سے شادی کی جو ایک کمپوزر اور گلو کار ہیں۔عارفہ صدیقی اور تعبیر علی کی جوڑی ایک مثالی جوڑی اور وہ دوسرے لوگوں کے لیے ایک مثال بن گئے ہیں۔یہ دونوں اب خود نئے گانے ریلیز کر رہے ہیں جنھیں اچھی موسیقی سننے والوں میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 

شعیب اختر اور رباب خان

شادی کی کامیابی میں عمر کتنی اہم ہے؟

شعیب اختر کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔وہ نہ صرف کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں بلکہ ان کے آئے دن جوش سے بھرے بیانات بھی ان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کا باعث ہیں۔انھوں نے رباب خان سے شادی کی جب وہ 41سال کے تھے اور ان کی بیوی 23 سال کی تھیں۔عمر کے اس قدر فرق کے باوجود یہ جوڑی ایک کامیاب زندگی گزار رہی ہے اور لوگوں میں خاصی مقبول ہے۔ان کی شادی کو 6سال سے زائد ہو چکے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

 

فیصل قریشی اور ثنا ء فیصل

شادی کی کامیابی میں عمر کتنی اہم ہے؟

فیصل قریشی ابھی تک تین شادیاں کر چکے ہیں اور ان کی تیسری بیوی ثناء فیصل ان سے 10سال چھوٹی ہیں اور دو شادیوں کی نا کامی کے بعد یہ جوڑی ایک کامیاب شادی شدہ زندگی گزار رہی ہے۔ان دونوں کے دو خوبصورت بچے بھی ہیں اور یہ ایک مثالی جوڑی ہیں۔عمر کا اتنا زیادہ فرق ان کی شادی کے لیے خاص اہمیت نہیں رکھتا،وہ اکثر تقریبات میں اکھٹے اور زندگی سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔یہ دونوں اس بات کا ثبوت ہیں کہ عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا اصل اہمیت ذہنی ہم آہنگی کی ہے۔

شادی کی کامیابی میں عمر کتنی اہم ہے؟
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

شکاگو کی مینڈی اور دیر کے ساجد کی دل چھو لینے والی کہانی
خبریں

شکاگو کی مینڈی اور دیر کے ساجد کی دل چھو لینے والی کہانی

July 2, 2025

محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو  قومیت  نہ رنگ، زبان اور نہ ہی مذہب کی قید دیکھتا ہے۔پاکستان میں حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ایسی ہی سچی اور متاثر کن کہانی نے سب کو حیران کر دیا ...

جیف بیزوس کی شادی : تنقید کیوں؟ 
مشہور شخصیات

جیف بیزوس کی شادی : تنقید کیوں؟ 

June 30, 2025

ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی منگیتر لورین سانشیزگزشتہ ہفتے اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے اور اس دوران تین روزہ شاہانہ تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔ اٹلی میں اس شادی کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور...

ربیکا خان اور حسین ترین  کی شادی پراٹھائے گئے سوالات
مشہور شخصیات

ربیکا خان اور حسین ترین  کی شادی پراٹھائے گئے سوالات

June 27, 2025

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ربیکا خان کی شادی کی تقریبات نکاح کے ایونٹ پر آکر ختم ہوگئیں اور انکی رخصتی اور دعوتِ ولیمہ کے بعد میں ہونے کی خبریں آ رہی ہیں جن سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔وہ...

“دل کا رشتہ” پر گولڈن پیکج حاصل کرنے کے سنہری فوائد
سوشل

“دل کا رشتہ” پر گولڈن پیکج حاصل کرنے کے سنہری فوائد

June 27, 2025

آج کے دور میں جب رشتے تلاش کرنا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے آپ کے لیے اب یہ انتہائی آسان بننے جا رہا ہے اور آپکی زندگی میں ایک سنہرے دور کا آغاز ہونے والا  ہے۔"دل کا رشتہ"...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر