No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

شادی کو کامیاب کس طرح بنائیں؟

August 1, 2023
in شادی, آگاہی, تجاویز, رہنمائی, سوشل, لائف سٹائل, موجودہ مسائل
شادی کو کامیاب کس طرح بنائیں؟

پاکستان میں گھریلو ناچاقی ،رشتوں کے تقدس سے ناآشنائی کے باعث طلاق کی شرح میں روز بروز خوف ناک حد تک اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ۔اسی فیصد شادیاں قائم رہنے کی وجہ سماج میں بدنامی کا خوف یا اولاد کے مستقبل کا احساس بن جاتا ہے اور اسی خوف، ڈر کی وجہ سے اس رشتہ کو مجبوری بنا کر زندگی گزار دیتے ہیں کیونکہ ہمارا سماج اس بات کا شعور ہی نہیں رکھتا کہ رشتوں میں ہم آہنگی کیسے پید ا کی جاتی ہے جبکہ شوہر اور بیوی دونوں ایک گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہیں، اگر گاڑی کا ایک پہیہ خراب ہو جائے تو گاڑی نہیں چل سکتی۔  اس لیے اس پوسٹ میں ہم آپ کو شادی کامیاب بنانے کے طریقے بتائیں گے۔

 

 جذبات کا خیال رکھیں

شادی کو کامیاب کس طرح بنائیں؟

زیادہ تر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شادی سے پہلے خود کو سنوارنے اور سجانے کے لیے گھنٹوں آئینے کے سامنے گزار دیتے ہیں، شادی کے بعد بھی چند دنوں تک یہ معمول قائم رہتا ہے لیکن رفتہ رفتہ جب زندگی معمول پر آنے لگتی ہے تو شوہر اور خاص طور پر اکثر بیویاں خود پر توجہ دینا چھوڑ دیتی ہیں۔ بیگم گھر کے کاموں ، بچوں اور دوسری مصروفیات میں لگ جاتی ہے اور شوہر کو دفتری کام سے فرصت نہیں ملتی۔اکثر بیویاں اپنے آپ کو سجا سنوار کر نہیں رکھتیں اور یوں شوہر ان پر توجہ دینا کم کر دیتے ہیں۔ وہ خود بھی اس بات سے آہستہ آہستہ لاپرواہ ہو جاتی ہیں۔ اور جب انہیں شوہر کی طرف سے تعریفی جملے اور ستائشی نظریں نہیں ملتیں تو ان کا اپنے اوپر سے اعتماد کم یا ختم ہونے لگتا ہے۔اپنے اوپر توجہ، اپنے آپ کو پرکشش رکھنا، خوش اخلاقی سے ایک دوسرے کی خامیوں کو دور کرنے کی اچھے انداز میں کوشش، اور ایک دوسرے کے لیے بھرپور توجہ ناصرف آپ کو انفرادی طور پر پرسکون، مطمئن اور خوش رکھے گی بلکہ آپ کی ازدواجی زندگی کے تمام دن، شادی کے ابتدائی دنوں کی طرح پرکشش، حسین اور مطمئن گزریں گے۔

 

بات چیت کا خوشگوار انداز

شادی کو کامیاب کس طرح بنائیں؟

بیوی کو اپنے شوہر سے جذباتی اور قلبی لگاؤ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ نازک فرق میاں اور بیوی کے درمیان ناچاقی کا باعث بھی بن جاتا ہے۔ جو مرد اپنی بیویو ں سے کم کم بو لتے ہیں ۔ ان کی باتوں پر توجہ نہیں دیتے ، انہیں اس با ت پر خاص توجہ دینی چاہیے کہ ان کی بیویاں ان کی آواز سننے کے لیے بیتا ب رہتی ہیں ۔
حتیٰ کہ اگر دفتر سے ان کے شوہر کا فون آجائے اور انہیں ایک جملہ ہی سننے کو مل جائے تو گھنٹوں شوہر کی آواز ان کے کانو ں میں رس گھولتی رہتی ہے ۔ شوہروں کو چاہئے کہ گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر آتے وقت چند جملے دل لگی اور چاہت کے انداز میں ضرور کریں تاکہ وہ آپ کی عدم موجودگی میں آپ کی باتوں کو سو چ کر خوش و خرم رہے۔قابل رشک ازدواجی زندگی اور بہترین تعلقات کے لیے یہ بات بہت اہم ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کی گفتگو کے علاوہ تاثرات کے ذریعے کہی گئی بات بھی سمجھتے ہوں۔ گویا نگاہوں کی زبان جاننے ہوں، کھل کر اپنے احساسات کا اظہار کرنے والے ہوں۔

 

ایک دوسرے کا خیال رکھیں

شادی کو کامیاب کس طرح بنائیں؟

شوہر اور بیوی دونوں کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے اور اس خیال رکھنے پر انہیں ایک دوسرے کے مشکور بھی ہونا چاہیے۔ بنیادی طور پر خاوند اور بیوی ایک دوسرے سے اپنے بہترین برتاؤ اور سلوک کا اظہار کرتے ہیں لیکن دونوں کو صرف ایک دوسرے کو لبھانے اور وقت گزاری کے لیے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ پرخلوص محبت کا اظہار ضروری ہے ورنہ دوسری صورت میں شادی شدہ زندگی میں تناؤ پیدا ہو سکتا ہے۔

 

 ہم آہنگی

شادی کو کامیاب کس طرح بنائیں؟

شادی کے بندھن میں ہم آہنگی کا عنصر نہیں ہوگا تو زندگی کی راہیں کٹھن اور دشوار گزار ہوجائیں گی ۔شوہروں کو اپنی وہ عادت ترک کرنے کی کوشش بھی کرنے چاہیے جن کی وجہ سے لوگوں کے درمیان بیوی کو شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ شوہرکو بیگم پر حکم نہیں بلکہ درخواست کرنی چاہیے۔ اس طرح بیوی کو اپنی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے اور وہ خوشی خوشی شوہر کی بات مانتی ہے۔ شوہر اور بیوی دونوں کو آپس میں اچھی ذہنی ہم آہنگی رکھنی چاہیے۔ ایک دوسرے کی پسند، خواہش و طلب کا خیال رکھنا چاہیے۔

 

مقابلے بازی سے بچیں

شادی کو کامیاب کس طرح بنائیں؟

خاوند کو بیگم کے نفسیاتی پہلوؤں اور بیوی کو شوہر کی سائیکالوجی کا اندازہ ہونا ضروری ہے ۔ اسی نا آشنائی کے سبب اکثر میاں بیوی کے درمیان ایک ایسی ناخوشگوار فضا قائم ہو جاتی ہے جہاں دونوں ایک دوسرے کی کمزوریوں اور خامیوں کو ہدف کا نشانہ بناتے ہوئے ہر وقت تنقید کرتے ہیں یوں دونوں کے درمیان ایک نا چاہتے ہوئے بھی مقابلہ کی فضاء قائم ہوجاتی ہے.وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں کے درمیان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی جستجو بڑھتی جاتی ہے۔ دونوں اس بات سے لا علم رہتے ہیں کہ جانا کہاں تھا اور جا کہاں رہے ہیں ۔میاں بیوی میں مقابلہ کی اس دوڑ میں دونوں کے اندر ایک اور انسان پنپنے لگتا ہے جو موقع کی تلاش میں ہوتا ہے کہ مخالف فرد کو کیسے زک پہنچائی جائے۔یاد رہے کہ جیسے جیسے رشتہ ازدواج سے منسلک افراد کے مابین یہ کشمکش بڑھتی جاتی ہے تو دونوں طرف محبت بھی کم ہو تی جاتی ہے جس کے نتائج بہت ہی تکلیف دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ شادی زندگی بھر کا اٹوٹ بندھن ہے، اسے پرکشش اور اثر انگیز بنانے کے لیے اپنے پیار کو کم نہ ہونے دیں۔

 

حدود مقرر کریں

شادی کو کامیاب کس طرح بنائیں؟

آپس میں بیٹھ کر یہ طے کریں کہ ان معاملات کا ہماری زندگی سے واسطہ ہے اور ان سے نہیں ہے۔ کیا اہم ہے اور کیا نہیں۔ ہمارے گھر میں یہ گفتگو ہونی چاہئے یا یہ بات چیت زیر بحث لانے کی ضرورت نہیں۔ سا تھ ہی باونڈری سیٹ کریں کہ ایک دوسرے کے کن معاملات میں دخل نہیں دینا۔ پھر اس معاہدہ پر مکمل عمل کیا جاے اس دوران ایک دوسرے کو سپورٹ کریں تا کہ یہ اچھی عادت پختہ ہو سکے۔

 

تحفہ دینے کی روایت

شادی کو کامیاب کس طرح بنائیں؟

خوشگوارازدواجی تعلقات کے لیے ایک دوسرے کو تحفے تحائف دینے چاہیں۔ اپنے جیون ساتھی سے اپنے خلوص اور محبت کا اظہار کرتے رہنا چاہیے، اس طرح آپ کی ازدواجی زندگی کی ڈور مضبوط ہوتی جائے گی اور آپ کا گھرانہ خوش و خرم رہے گا۔

 

حوصلہ افزائی

شادی کو کامیاب کس طرح بنائیں؟
اسی طرح ایک دوسرے کی عزت کریں اور اہمیت کو تسلیم کریں۔ فرض کریں اگر آپ پیشہ کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اور آپ کا لائف پارٹنر گھریلو خاتون ہے تو آپ اپنی مضبوط پوزیشن پر رہ کر اس کی کمزور پوزیشن یا معاملات کو زیر بحث نہ لائیں کیونکہ یہ معاملہ محبت کو دوری اور پھر نفرت میں بدل دیتا ہے محبت کا تقاضا تو یہ ہے کہ دوسرے فرد کو ہارنے نہ دیا جائے اور عملی طور پریہ تاثر دیا جائے کہ تمہاری جیت ہی میری جیت ہے تمہارا آگے بڑھنا کامیاب ہونا میری کامیابی یا جیت ہوگی۔

 

 

 

شادی کو کامیاب کس طرح بنائیں؟
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پنجابی شادیوں کے سدا بہار گیت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر