شادی کسی بھی انسان کے لیے سب سے اہم دن ہوتا ہے اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس دن سب سے زیادہ اچھا لگے۔لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ فیشن کی دنیا میں تبدیلی آتی رہتی ہے اور آپ کے لیے یہ سوچنامشکل ہو جاتا ہے کہ اپنی شادی والے دن کیا ایسا خاص پہنا جائے کہ سب کی نظریں آپ پر ہی ٹکی ہوں، 2023میں یہ فیصلہ کرنا اور بھی مشکل ہو گیا ہے،آپ کی ہی مدد کے لیے اس آرٹیکل میں ہم 2023کے ٹرینڈز کے بارے میں بات کریں گے۔اس سال کے ٹرینڈز کے بارے میں جانیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے خاص دن پر آپ بے حد خوبصورت نظر آئیں۔
سال کے ٹاپ ٹرینڈنگ ڈریسز
سن 2023شادیوں کے کپڑوں کے لیے بہت اہم سال ہے،ہر لمحہ بدلتے فیشن ٹرینڈز میں سے کچھ خاص ہم نے آپ کے لیے منتخب کیے ہیں۔نیچے کچھ کپڑوں کے ڈیزائن آپ کے لیے منتخب کیے گئے ہیں تاکہ آپ اپنی شادی والے دن سب سے اچھی لگ سکیں۔آئیے معلوم کرتے ہیں ان کے بارے میں
بولڈ اور شوخ رنگ
ایک دور تھا جب شادی کے جوڑوں کے لیے صرف روائتی رنگوں کا انتخاب کیا جاتا تھا لیکن اب وہ دور نہیں رہا اب سب سے الگ نظر آنے کے لیے دلہن بولڈ اور ہر قسم کے رنگوں کاحتیٰ کہ کالے رنگ کا انتخاب بھی کر سکتی ہے۔اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی شادی کو یاد رکھا جائے تو پھر کسی غیر روائتی رنگ کا انتخاب کریں۔
روائتی انداز کا لباس
پرانے انداز کے روائتی کپڑے دوبارہ فیشن میں آ گئے ہیں اور انھیں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ان کپڑوں پر کیا گیا کام آج بھی پسند کیا جا رہا ہے۔ایک بہترین کلاسک کام کو ہمیشہ پسند کیا جاتا ہے اور ان کا فیشن کبھی ختم نہیں ہوتا اور اس سال بھی یہ ٹرینڈ میں ہے۔آپ اپنی شادی کے لباس کے لیے یہ انداز اپنا سکتی ہیں،اس میں آپ کلاسیک بھی لگیں گی اور خوبصورت بھی۔
آف دی شولڈر نیک لائن
یہ فیشن 2018میں بہت زیادہ ٹریند میں تھالیکن ابھی تک اپنی پسندیدگی بر قرار رکھے ہوئے ہے۔یہ انداز دلہن کے لباس کو مزید خوبصورت بنا دیتا ہے۔وہ دلہنیں جو زیادہ نفاست پسند ہیں وہ اس انداز کو ضرور اپناتی ہیں۔اگر آپ بھی اپنی شادی والے دن منفرد نظر آنا چاہتی ہیں تو اس انداز کو اپنا سکتی ہیں۔
ڈرامائی انداز کا پہناوا
آستین والے کپڑے بھی 2023میں ٹرینڈ میں ہیں،خاص طور پر پف والی آستین کو بہت پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ ہر قسم جسامت پر جچتی ہیں۔اگر آپ اپنے لباس میں ڈرامائی انداز اپنا نا چاہتی ہیں تو آستینوں اور خاص طور پر پف آستینوں کا استعمال کر سکتی ہیں۔
اے لائن انداز
شادی کے لیے اے لائن کپڑوں کا ٹرینڈ ابھی بھی چل رہا ہے۔اے لائن کپڑے اپنی لمبائی اور مختلف انداز کے ساتھ ہر قسم کی جسمانی ساخت پر اچھے لگتے ہیں۔اگر آپ اپنی شادی پر منفرد انداز اپنانا چاہتی ہیں تو اے لائن آپ کے لیے ایک اچھاامتخاب ہے۔
اپنی شادی کے دن آپ روائتی انداز اپنانا چاہتی ہیں یا کوئی نیا انداز اپنانا چاہتی ہیں،ہم نے آپ کے سامنے 5ایسے سٹائل آپ کے سامنے رکھ دئیے ہیں جنھیں آپ اپنی شخصیت اور جسمانی ساخت کے مطابق اپنی شادی پر اپنا سکتی ہیں اور اپنی شادی کے دن کو یادگار بنا سکتی ہیں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔