No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

شادیوں کے موسم کا آغاز۔۔۔۔کیا اقدامات کریں؟

October 18, 2024
in شادی, آگاہی, تجاویز, چلو بات کرتے ہیں, سوشل, موجودہ مسائل
شادیوں کے موسم کا آغاز۔۔۔۔کیا اقدامات کریں؟

 موسم گرما اختتام کے قریب ہے اور موسم سرما کا آغاز ہونے کو ہے ، یہ موسم شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات کے نہایت موزوں ہے۔ اس موسم میں لباس اور طعام دونوں ہی راحت اور مزہ دیتے ہیں۔اس موسم سے پوری طرح لطف اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ ابھی سے اس کی تیاری شروع کر دیں اور کچھ باتوں کا ضرور خیال کریں تاکہ اگلے سال تک ایسی یادیں ساتھ رہیں جن کو دیکھ کر خود بخود چہرے پر مسکراہٹ آجائے۔ 

رنگ و روپ کا خیال 

شادیوں کے موسم کا آغاز۔۔۔۔کیا اقدامات کریں؟

شادی سیزن شروع ہوتے ہی دلہنوں کے ساتھ ساتھ وہ خوااتین جنھیں شادی میں شرکت کرنی ہوتی ہے انھیں چاہیے کہ عین ٹائم پر فکر مند ہونے کے بجائے دو تین مہینے پہلے کام شروع کر دیں ۔اگر وزن کم کرنا ہے تو ایک پلان تیار کر لیں اور اگر رنگ روپ نکھارنا چاہتی ہیں تو اس کے لیے بھی کچھ معیاری پراڈکٹس اور سیلونز کے بارے میں جان لیں۔

لباس اور آرائش کی تیاری

شادیوں کے موسم کا آغاز۔۔۔۔کیا اقدامات کریں؟

شادی کیونکہ ایک بہت اہم موقع ہوتا ہے خاص طور پر ہمارے ہاں تو اس کی تقریبات ہفتہ بھر چلتی رہتی ہیں تو مہینوں پہلے اس کی تیاری بھی کی جاتی ہے۔کیا فیشن میں ہے اور کیا ہمارے بجٹ میں ہے۔کس لباس کو ری نیو کیا جا سکتا ہے؟کس کی میچنگ اشیاء درکار ہیں؟اور سب سے بڑھ کر آپ کونسا نیا پہناوا پہننا چاہیں گی جس کو پہن کر سب کی تعریفیں سمیٹ سکیں۔اس کے ساتھ ہی زیورات بھی شادی کا لازمی جُز ہیں اس لیے یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ زیورات کی خریداری کس طرح کرنی ہے اور جو پہلے سے موجود ہیں انھیں استعمال میں کیسے لانا ہے یہ بھی سوچنا ضروری ہے۔  

گھر کی صفائی اور آرائش

شادیوں کے موسم کا آغاز۔۔۔۔کیا اقدامات کریں؟

ہمارے گھروں میں سالانہ صفائی،پینٹ اور پھر کچھ ضروری آرائش سال میں ایک دفعہ ضرور ہوتی ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ بر سات کے بعد اور شادی سیزن سے پہلے درمیانے موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ کام کروا لیے جائیں۔اس طرح شادی کی تقریبات کو چار چاند لگ جائیں گے اور شادی کا سیزن مزید بہتر ہو جائے گا۔

بجٹ کا بھی خیال کریں

شادیوں کے موسم کا آغاز۔۔۔۔کیا اقدامات کریں؟

بجٹ کی منصوبہ بندی کیے بغیر کوئی بھی کام ممکن نہیں ہوتا اس لیے اس اہم نقطے کو بھی ذہن میں رکھیں کہ تیاری بجٹ کے مطابق کی جائے تاکہ خوشی میں اضافے کے بجائے سال بھر قرض میں نہ ڈوبے رہیں۔شادی کی تیاریاں کرتے ہوئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، بلکہ اپنے بجٹ کو مدنظر رکھ کر خریداری کی شروعات کریں۔اچھے ماحول میں باہمی مشاورت سے خریداری کریں اور بچوں کی پسند ناپسند کو بھی سامنے رکھیں، اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ بچوں پر کون سے رنگ اچھے لگتے ہیں۔

یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ آپ کو صرف نمود و نمائش کے لیے ہی شادی میں شرکت کرنی ہے۔ ایسے کپڑے خریدیں جو نہ صرف شادی کی تقریب میں کام آسکیں، بلکہ اس کے بعد بھی وقتاً فوقتاً کسی پارٹی میں کام آ سکیں۔شادی کی تقریبات میں مہذب انداز سے لطف اٹھائیں اور سلیقہ شعاری سے اپنی صلاحیتیوں کو منوائیں، اسی طرح شادیوں کے موسم کو پر لطف بنایا جا سکتا ہے۔

شادیوں کے موسم کا آغاز۔۔۔۔کیا اقدامات کریں؟
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

گرمیوں کے موسم میں میک اپ کا انتخاب
فیشن

گرمیوں کے موسم میں میک اپ کا انتخاب

May 29, 2025

اگرچہ ہر موسم کی اپنی خوبصورتی ہوتی ہے، لیکن گرمی اور نمی میک اپ کے لیے چیلنج بن سکتی ہے۔ تاہم، درست پروڈکٹس اور سلیقے سے کیے گئے میک اپ سے چہرہ تروتازہ اور دلکش دکھائی دیتا ہے۔ یہاں...

پاکستان میں ہائپو گیمی کا بڑھتا رجحان
شادی

پاکستان میں ہائپو گیمی کا بڑھتا رجحان

May 26, 2025

 ہائپو گیمی ایک معاشرتی اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے کہ عورت اپنی سماجی، تعلیمی یا معاشی حیثیت سے کم تر مرد سے شادی کرے۔ اگرچہ دنیا بھر میں روایتی طور پر ہائپرگیمی یعنی عورت کا اپنے سے بہتر...

شریک حیات کے انتخاب میں غلطی کے نتائج
شادی

شریک حیات کے انتخاب میں غلطی کے نتائج

May 23, 2025

 نکاح کا مقصد انسان کے لیے آرام و سکون کا ایک مستقل ذریعہ فراہم کرنا ہے تاکہ اس کے نتیجے میں ایک ایسے خاندان کی بنیاد رکھی جائے جس میں باہمی محبت، جذباتی ہم آہنگی اور یک جہتی ہو۔نکاح...

کم عمر ی کی شادی پر پابندی کا بل: کتنا اہم ہے؟
سوشل

کم عمر ی کی شادی پر پابندی کا بل: کتنا اہم ہے؟

May 20, 2025

پاکستان میں کم عمری کی شادی ایک ایسا مسئلہ ہے جو ہمارے معاشرتی نظام میں گہرائی سے پیوست ہو چکا ہے۔ یہ صرف ایک قانونی یا عدالتی معاملہ نہیں بلکہ ایک انسانی المیہ ہے جس کے پیچھے دکھ بھری...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر