No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

شادیوں کا سیزن:کن باتوں کو مدنظر رکھیں؟

November 13, 2023
in شادی, تجاویز, چلو بات کرتے ہیں, رہنمائی, سوشل, لائف سٹائل, موجودہ مسائل
شادیوں کا سیزن:کن باتوں کو مدنظر رکھیں؟

شادی کی تقریب کسی بھی انسان کی زندگی کااہم ترین موقع ہوتا ہے اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے یادگار بنایا جائے کیونکہ یہ موقع بار بار آپ کی زندگی میں نہیں آتا لیکن خوشی کا مطلب یہ نہیں کہ ہم باقی سب باتوں کو نظر انداز کر دیں۔پاکستان میں لوگ شادی کی خوشی میں اتنا پیسہ خرچ کردیتے ہیں جس کے لیے اکثر قرض بھی لینے پڑ جاتے ہیں اور اس طرح ایک اہم سفر کا آغاز ہی قرض اتارنے کی فکر سے ہو جاتا ہے۔اگر سمجھداری سے کام لیا جائے تو ہم اس خوشی کے موقع کو یاد گار بھی بنا سکتے ہیں اور خوشگوار بھی۔اس بلاگ پوسٹ میں ہم یہ ہی معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ شادی کے انتظامات کس طرح کیے جائیں کہ یہ تقریب احسن طریقے سے انجام پائے۔


بجٹ تیار کریں

شادیوں کا سیزن:کن باتوں کو مدنظر رکھیں؟


شادی کی تاریخ طے ہوتے ہی سب سے پہلے مالی بجٹ تیار کرلیں۔ اس میں تمام پروگرام، مہمانوں کی آمد و رفت، دلہن اوردلہا کے اخراجات وغیرہ کا اندازاً حساب لگا لیں۔ بجٹ پلان کرتے وقت سب سے پہلے اہم چیزیں کو شامل کریں۔ پھر شادی ہال، کیٹرنگ جیسے بڑے اخراجات کی الگ فہرست بنائیں۔ دوسرے اخراجات جیسے کپڑے، زیورات اور برتن وغیرہ کے لئے الگ فہرست اور بجٹ تیار رکھیں۔ کوشش کریں کہ اپنی مالی حالت کا جائزہ لینے کے بعد ہی بجٹ تیار کریں۔


سادگی اپنائیں

شادیوں کا سیزن:کن باتوں کو مدنظر رکھیں؟


شادی میں مہنگی گاڑی میں دولہے کی آمد، اسٹیج کی بھاری سجاوٹ، سجاوٹ میں زیادہ سے زیادہ پھولوں کا استعمال،آتش بازی کا استعمال ،دلہن کا بہت مہنگا لباس یا پالکی میں دلہن کی انٹری، یہ سب دیکھنے میں بہت خوبصورت اور غیر معمولی لگتا ہے۔ لیکن غیر ضروری سجاوٹ اور خواہشات پر زیادہ پیسہ خرچ کرنا بھی عقلمندی نہیں ہے۔ انتظامات ایسے ہونے چاہئیں کہ پُر کشش تو ہو مگر جیب پر بھاری نہ ہو۔ شادی کی سجاوٹ کو ہلکا اور خوبصورت رکھیں۔ جہاں تک دولہا یا دلہن کی انٹری کا تعلق ہے، یہ جتنا مہذب ہوگا، اتنا ہی اچھا نظر آئے گا۔


ماں کی شادی کا لہنگا

شادیوں کا سیزن:کن باتوں کو مدنظر رکھیں؟


نیا لہنگا پہننے کے بجائے، دلہن اپنی ماں کی شادی کا لہنگا یا ساڑھی پہن سکتی ہے۔ وہ بالکل اپنی ماں کی طرح تیار ہوسکتی ہے۔ وہ اپنی شادی میں جو زیورات پہنی تھی اسے استعمال کرسکتی ہے۔ اس طرح کئی اخراجات کم ہو جائیں گے اور ماں کی شادی کے لہنگے اور زیوارت پہننے پر آپ کو خوشی بھی ملے گی۔


فطرت کے قریب رہیں

شادیوں کا سیزن:کن باتوں کو مدنظر رکھیں؟


کہا جاتا ہے کہ سادگی ہی خوبصورتی ہے  اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ  مشہور شخصیات نے بھی اپنی شادی پر “نو میک اپ “والی سوچ کو اپنایا ار اس طرح یہ ٹرینڈ عام ہوا۔اس لئے شادی پر بہت زیادہ میک اپ کرنے کے بجائے بہت ہلکا میک اپ کریں۔ آنکھوں میں کاجل اور ہلکے رنگ کی لپ اسٹک سادگی کے ساتھ دلکش بھی لگے گی۔ 


گھرپر انتظام کریں

شادیوں کا سیزن:کن باتوں کو مدنظر رکھیں؟


گھر ایک ایسی جگہ ہےجہاں ہم اپنی پوری زندگی گزارتے ہیں۔ اس لئے جب شادی اپنے ہی گھر سے ہوتی ہے تو ان لمحات کے احساسات بھی مختلف ہوتے ہیں۔ گھر میں شادی کرنے کا رواج پھر سے شروع ہو گیا ہے جسے ’’انٹیمیٹ ہوم ویڈنگ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اگرچہ گھر پر کی گئی شادی سادہ ہوتی ہے  لیکن یادگار انتظامات اسے خاص بناتے ہیں۔ اس میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار شامل ہوتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو گھر سے شادی کر سکتے ہیں جس میں اپنے قریبی دوست اور رشتے داروں کو بھی بلا سکتے ہیں تاکہ وہ بھی آپ کی خوشی میں شامل ہو سکیں۔

ون ڈش

شادیوں کا سیزن:کن باتوں کو مدنظر رکھیں؟


آج کل شادیوں میں مختلف قسم کے پکوان اور مشروبات سے مہمانوں کی تواضح کی جاتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ دعوت  میں ’’وَن ڈش‘‘ کو ترجیح دیں۔ اس طرح آپ فضول خرچی سے بچ جائیں گے۔ شادی بیاہ کے معاملات میں اسراف کے بجائے بہترین انسانی اقدار اور مفید معاشرتی رویوں پر زیادہ سے زیادہ زور دینا چاہئے،بے جارسوم کا بوجھ دلہن والوں پر ہو نہ دولہے والوں پر،مہمان پر ہو نہ میزبان پر۔ تقریبات میں سادگی، متانت اور شائستگی کا پہلو نمایاں ہو۔ زندگی کے تقاضے بہت سادہ ہیں، فطرت سادگی پسند ہے؛ لیکن ہم لوگ اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگیاں مشکل بناتے اور فطرت کو آلودہ کرتے ہیں۔ اب بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی۔ کسی ایک کی کوشش سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

Ammara Khan
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

دل کا رشتہ: 70 لاکھ لوگوں کا اعتماد
خبریں

دل کا رشتہ: 70 لاکھ لوگوں کا اعتماد

August 4, 2025

  ڈیجیٹل دور میں جہاں ہر روز نت نئی ایپس منظرِ عام پر آتی ہیں، وہیں چند ہی ایپس ایسی ہوتی ہیں جو حقیقی معنوں میں عوام کے دلوں کو چھو جاتی ہیں۔ "دل کا رشتہ" ایپ نے اپنے...

کونسے بروج بہترین جوڑ بناتے ہیں؟
سوشل

کونسے بروج بہترین جوڑ بناتے ہیں؟

July 30, 2025

برج یا زائچہ صرف ستاروں کی چال نہیں بلکہ شخصیت، تعلقات اور مزاج کو سمجھنے کا ایک د لچسپ ذریعہ بھی ہے۔ اگر آپ محبت، دوستی یا شادی میں ہم آہنگی چاہتے ہیں تو برجوں کی مطابقت ضرور جانیں۔...

بے وفائی: ایک بڑھتا ہوا سماجی مسئلہ
ٹیکنالوجی

بے وفائی: ایک بڑھتا ہوا سماجی مسئلہ

July 29, 2025

شادی ایک ایسا مقدس بندھن ہے جو نہ صرف دو افراد بلکہ دو خاندانوں کو بھی جوڑتا ہے۔ اس رشتے کی بنیاد اعتماد، محبت، وفاداری اور قربانی پر ہوتی ہے۔ تاہم، جب اس خوبصورت رشتے میں بے وفائی داخل...

“دل کا رشتہ”ایک نئی زندگی کا آغاز
سوشل

“دل کا رشتہ”ایک نئی زندگی کا آغاز

July 23, 2025

شادی ایک اہم فیصلہ ہوتا ہے جو صرف دو افراد ہی نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کرتا ہے۔ "دل کا رشتہ" ایک جدید میٹری مونی ایپ ہے جو ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر