شادی ایک نہایت اہم معاملہ ہےجو نہ صرف دو افراد بلکہ دو خاندانوں کی پوری زندگی کا مسئلہ ہےاور خاندانوں سے ہی معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایک معاشرے میں جتنے لوگ اچھی ازدواجی زندگی گزار رہے ہوں گے، اپنی نسلوں کی اچھی تربیت کر رہے ہوں گےاتنا ہی وہ معاشرہ ترقی یافتہ ہو گا۔ شادی کی اہمیت کے پیش نظررشتہ تلاش کرنے کی بھی بہت اہمیت ہے۔پہلے ایک وقت تھا جب مشرقی معاشروں میں خاندان کے بڑے بزرگ رشتے طے کر دیا کرتے تھے اور نبھانے والے ان شادیوں کو کسی طرح بھی نبھاتے تھے اور طلاق کی شرح نہ ہونے کے برابر تھی لیکن اب وقت بہت بدل گیا ہے۔اب آدمی اور عورتوں دونوں میں اپنے حقوق کے بارے میں بہت زیادہ شعورآ گیا ہے۔وہ اب سمجھتے ہیں کہ شادی میں ان کی پسند نا پسند کا خیال رکھنا مذہبی، معاشرتی اور اخلاقی لحاظ سے بہت ضروری ہے،اس لیے اب مطابقت اور ہم اہنگی کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم شادی کے بارے میں اپنے خیالات و نظریات پر ایک نظر ثانی ضرور کریں کہ جن بنیادوں پر ہم کسی رشتے کوقبول یا مسترد کرتے ہیں کیا واقعی وہ اتنی اہم ہیں یا وہ صرف ہماری کھوکھلی انا کی تسکین کا ایک زریعہ ہیں۔کیا ذات برادری آجکل کے وقت میں اتنا اہم موضوع ہے کہ صرف اس بنیاد پرکوئی رشتہ قائم کر دیا جائے یا نہ کیا جائے؟کیا کسی بھی انسان کا ذاتی کردار،تعلیم،شرافت اور اخلاق اس کی پہچان نہیں ہوتا؟کیا کسی بھی لڑکے یا لڑکی کی جسامت،رنگ یا عمر اتنے اہم ہوتے ہیں کہ تمام خصوصیات کے باوجود اس کو مسترد ہونے کا احساس دے دیا جائے؟کیا طلاق یا بیوگی کے بعد کسی بھی انسان کے جینے کا حق ختم ہو جاتا ہے اور شادی کےنام پراس کے ساتھ کسی ردی مال کا سلوک ٹھیک ہے؟یہ سوال ہمیں سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں ،ایک ایسے معاشرے کو سوچنے پر مجبور کرتے ہیں جہاں کروڑوں لوگ کھوکھلے خیالات کی وجہ سے غیر شادی شدہ بیٹھے ہوئے ہیں اور جہاں صرف ایک لاہور شہر میں روز ڈیڑھ سو طلاق کے کیس فائل ہو رہے ہیں۔بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ ہمیں اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں کرنی پڑیں گی اور ان تمام باتوں کا حل بھی موجودہ حالات کے مطابق نکالنا پڑے گا۔
آج کے جدید دور میں اچھے رشتے کی تلاش کے لیے آن لائن رشتہ ویب سائٹس بہترین آپشن ہیں۔ یہ ویب سائٹس آپ کے لیے شریک حیات کی تلاش کو آسان بناتے ہیں۔ جہاں آپ عمدہ رشتے فوری حاصل کر سکتے ہیں۔ شادی کے سفر کا آغاز اچھے اور عمدہ رشتے کی تلاش سے شروع ہوتا ہے۔ خاندان کے بزرگوں، عزیز رشتہ داروں کے تجویز یا منتخب کردہ رشتوں کا طریقہ اب بدل چکا ہے۔اب ان روایتی طریقوں کے جدید متبادل موجود ہیں جو قابل اعتماد بھی ہیں۔ اب برتری ان آن لائن رشتہ ویب سائٹس کو حاصل ہو گئی ہے جہاں دنیا بھر سے عمدہ رشتے صرف ایک کلک پر دستیاب ہوتے ہیں۔
یہ ویب سائٹس عمدہ رشتے کی تلاش کا آسان اور محفوظ ترین طریقہ فراہم کرتی ہیں۔ روایتی طریقوں کے برعکس، آن لائن رشتہ ویب سائٹس نے رشتے کی تلاش کے لیے آسان اور جدید طریقے پیش کیے ہیں۔ جہاں رجسٹر کر کے آپ اپنی تمام معلومات درج کرتے ہیں اور اپنے ممکنہ شریک حیات تک پہنچ سکتے ہیں۔ایک ایسی ہی ایپ “دل کا رشتہ” ہے جو اپنی بہترین کار کردگی اور عوام کے اعتماد کی وجہ سے پاکستان کی نمبر ون رشتہ ایپ بن چکی ہےکیونکہ یہ اپنے پرو فائلز کی ہر قسم کی معلومات اور تحقیقات کرواتی ہے”دل کا رشتہ“ ایپ کی ٹیم اپنے پرو فائلز کے گھر خود جاتی ہے اور لوگوں کے پرو فائلز کی فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کے بعد ہی انھیں سامنے لاتی ہے۔دل کا رشتہ پاکستان کی واحد ایپ ہے جو لوگوں کو بہترین شریک حیات ڈھونڈنے میں سب سے زیادہ مدد فراہم کرتی ہے۔یہ اپنے صارفین کو سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی عمر،شہر،تعلیم اور پیشے کے لحاظ سے ممکنہ میچ ڈھونڈ سکیں۔یہ ایپ صارفین کے پروفائل کی تصدیق کا بھی کام کرتی ہے اور یوں لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے کہ وہ کس سے رابطہ کریں یا ملنے کا فیصلہ کریں۔اس کے علاوہ اس ایپ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنے صارفین کو ایساماحول فراہم کرتی ہے جس میں وہ اپنے آپ کو محفوظ خیال کرتے ہیں اور انھیں یہ ڈر نہیں ہوتا کہ معلومات دینے کی صورت میں اس کا کوئی غلط استعمال ہو گا۔”دل کا رشتہ” ان لوگوں کے لیے بہترین ایپ ہے جو اپنے لیے ایک بہترین شریک حیات کی تلاش میں ہیں۔اپنے دوستانہ ماحول ،مفید فیچرز اور محفوظ معلومات کے ساتھ یہ ایپ اپنے صارفین کو بہترین خدمت انجام دے رہی ہے۔تو آپ کو کس بات کا انتظار ہے ابھی ”دل کا رشتہ“ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے جیون ساتھی کی تلاش کا کام شروع کریں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔