پوری دنیا میں شادی ایک بہت خوشی کا موقع سمجھا جاتا ہے ا۔ ہر ملک اور ہر مذہب میں اس خوشی کو اپنے انداز سے منایا جاتا ہے لیکن جب دوسری شادی کی بات کی جائے تو تقریباً پوری دنیا میں ہی اس کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ۔اس کی مثال سوشل میڈیا پر ہر دوسرے دن مل جاتی ہے جب کسی بھی سلیبرٹی کی دوسری شادی کی خبر آتی ہے تو تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔جو ظاہر ہے اس جوڑے کے لیے بھی تکلیف دہ ہوتے ہوں گے ۔آج اس بلاگ پوسٹ میں ہم یہ ہی جاننے کی کوشش کریں گے کہ دوسری شادی جس پر اتنے تبصرے ہوتے ہیں ،پوری دنیا میں اس کے بارے میں کیا قوانین موجود ہیں۔
پاکستان
پاکستان میں تو کچھ لوگ ایسے ہیں جن کا جب دل چاہے شادی کرلیتے ہیں یا پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کرلیتے ہیں اس لئے یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور جب دوسری شادی کوئی بھی مرد کرلیتا ہے تو پہلی بیوی کی ساری زمہ داری عائد ہوتی ہے وہ کورٹ کچہری میں خود کیس دائر کرے، وہ خود اپنی بے گناہی طاہر کرے اور اس بات کو ثابت کرکے دکھائے کہ اس کے شوہر نے اس سے اجازت لی ہے یا نہیں جس پر سارا خرچہ اور انتظام بیوی خود کرتی ہے۔ یہ اندھا قانون ہے، یہاں کوئی پوچھنے اور دیکھنے والا نہیں، لیکن جب یہ بات ثابت ہو جائے تو عدالت مذکورہ شخص (شوہر) کو سزا بھی سناتی ہے۔
ترکی
ترکی کی اہم اسلامی ریاست میں یہ قانون نافذ ہے کہ اگر کسی بھی مرد نے دوسری شادی کی جبکہ اس کی پہلی بیوی زندہ ہوئی تو اس پر ترکی کی ریاست کے دروازے بند کر دئے جائیں گے، اور وہ ایک اچھا شہری نہیں کہلائے گا۔
بھارت
ہندو مذہب میں دوسری شادی پر پابندی ہے جبکہ مسلمان دوسری شادی کر سکتے ہیں لیکن کچھ عرصے سے مسلمانوں کی دوسری شادی پر بھی تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ان کی ایک سے زائد شادیوں پر پابندی لگائی جائے ۔کچھ انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ اس طرح ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی ہندووں سے زیادہ ہو جائے گی جبکہ اعدادو شمار کو دیکھا جائے تو مستقبل میں کچھ بھی ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
عرب ممالک
عرب ممالک میں میں ایک سے زائد شادیوں کی اجازت ہے اور زیادہ تر مردوں کی ایک سے زیادہ شادیاں ہوتی ہیں، کوئی 3 کرتا ہے تو 5 اور کچھ لوگ تو 9 یا 10 بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پولی گیمی میرج یعنی زیادہ شادیوں کے حوالے سے عرب ممالک خصوصاً سعودی عرب، قطر اور دبئی کے مرد قابلِ ذکر ہیں۔
چین
چین میں بھی ایک شادی کی ہی اجازت ہے لیکن یہاں دوسری تو بہت دور کی بات ہے،چینی نو جوان ایک شادی کے بھی حق میں نظر نہیں آ رہا اور چینی حکومت اب ایسے انتظامات کر رہی ہے جن کے ذریعے نو جوانوں کو شادی کی طرف راغب کیا جائے۔
مراکش
مراکش وہ واحد ملک ہے جس میں دوسری شادی کا سوچا بھی نہیں جا سکتا، یہاں کی حکومت نے اتنا سخت میرج ایکٹ بنا رکھا ہے کہ مرد صرف پہلی بیوی کی دیکھ بھال ہی کرسکتے ہیں۔
دیگرممالک
ازبکستان، ترکمانستان اور تاجکستان میں بھی دوسری شادی کرنے کے حوالے سے حکومت نے بہت سخت قوانین بنائے ہوئے ہیں اور یہاں دوسری شادی کرنے کے لئے آپ کو 2سال تک انتظار کرنا پڑتا ہے، اگر بیوی زندہ ہے تو قانونی دلائل اور حکومتی نمائندوں کی موجودگی میں گھریلو معاملات طے ہوتے ہیں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔