پاکستانی معاشرے میں سوائے ایک یا دو مہینوں کے تقریباًپورا سال شادیوں کا سیزن چلتا رہتا ہے۔ہمارے یہاں شادی کی تقریب کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔پاکستانی کلچر میں ہفتے بھر پر مشتمل شادیوں کا رواج ہے،جب شادیاں اتنی بڑی ہوں تو ان کی فوٹو گرافی بھی شاندار ہونی چاہیے۔اگر آپ بھی جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں توہم ایسے ویڈنگ فوٹو گرافرز کے بارے میں بتائیں گے جن کی فوٹو گرافی کسی طرح بھی ہالی ووڈ یا بالی ووڈ کی فوٹو گرافی سے کم نہیں ہے۔خوشی کی بات یہ ہے کہ ان فوٹو گرافرز میں خواتین فوٹو گرافرز بھی شامل ہیں۔آئیے ان کے بارے میں معلوم کرتے ہیں۔
شایان اطہر فوٹو گرافی
شایان اطہر ایک خاتون فوٹو گرافر ہیں اور لوگوں کو ان کے بجٹ کے مطابق بہترین پیکج فراہم کر رہی ہیں۔ان کے پیکج میں ڈیزائنر البم،آرٹسٹک شوٹ اور شاندار مقامات شامل ہیں اور اس طرح شایان اطہر کی ٹیم آپ کے لیے ایک آئیڈیل شوٹ کرتی ہے۔
پیکٹرویزا
کیا آپ نے دیکھا کہ رحمت اجمل اپنی شادی کی تصویروں میں کتنی خوبصورت لگ رہی تھیں؟اس ساری خوبصورتی میں سب سے بڑا ہاتھ تصویر کشی کا تھا۔آئزہ شاہین ملک جانتی ہیں کہ جذباتی لمحات کو کس طرح فلم بند کرنا ہے۔اپنے فوٹو شوٹ میں وہ شادی میں ہونے والی چھوٹی چھوٹی باتیں اور اسی طرح رخصتی کے لمحات کو اس طرح فلم بند کرتی ہیں کہ آپ کی شادی کا فوٹو شوٹ برسوں یاد رکھا جائے۔
محلم صدری والا
اگر آپ آرٹسٹک شوٹ پسند کرتے ہیں تو”کے ٹاؤن“ کے محلم صدری والا ایک بہترین آپشن ہیں۔ان کے پورٹ فولیو میں فیشن شوٹس زیادہ نظر آئیں گے لیکن پھر بھی صدری والا ویڈنگ فوٹو شوٹ میں ایک بڑا نام ہے۔اگر آپ ان کی خدمات حاصل کریں گے تو یقیناً مایوس نہیں ہوں گے۔
سارہ ادریس پورٹریٹس
آپ ان کے کام میں ایک خاص فنکارانہ جھلک دیکھ سکتے ہیں۔اگر آپ واقعی ایک یاد گار فوٹو شوٹ کروانا چاہتے ہیں تو یہ آپ کی آپشن ہو سکتی ہے۔۔ان کی فوٹو گرافی میں وہ تمام باتیں پائی جاتی ہیں جو ایک بہترین فوٹو گرافی کی خوبی ہوتی ہیں۔وہ اپنے ایک خاص انداز میں کام کرتے ہیں اور آپ کی خواہش کے عین مطابق آپ کے لیے کام کرتے ہیں۔
یراٹا میڈیا
یراٹا میڈیا بالی ووڈ کے لیے بنائی گئی شارٹ فلمز کے لیے مشہور ہے،اگرچہ ان کا کام بولڈ ہے اور بہت سے لوگوں کے مزاج کے مطابق نہیں ہوتا لیکن پھر بھی ان کام بہترین ہے اور تمام تر اختلافات کے باوجود یہ بہترین کام کرنے والوں میں شمار ہوتے ہیں اور لوگ بڑی خوشی سے ان سے کام کرواتے ہیں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔