No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

شادی کا پہلا سال مشکل ہوتا ہے:کیا واقعی ایسا ہے؟

August 23, 2023
in Uncategorized
شادی کا پہلا سال مشکل  ہوتا ہے:کیا واقعی ایسا ہے؟

جب بھی کسی کی شادی ہوتی ہے تو یہ جملہ عام سنا جاتا ہے کہ”شادی کا پہلا سال مشکل ہی ہوتا ہے“۔اگرچہ یہ بڑے بوڑھوں کی بات لگتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ سچ ہی ہے۔اگرچہ جدید دور میں بہت سے مسائل اتنے مشکل نہیں رہے لیکن شادی کے مسائل پھر بھی اتنے کم نہیں ہوئے۔آپ اکیلے رہ رہے ہوتے ہیں اور پھر ایک دم شادی کی بھرپور ذمہ داریاں آ پ کے کندھوں پر آجاتی ہیں،بہت سے رشتوں سے جڑ جاتے ہیں۔یہ سب اتناآسان نہیں ہوتا اسی لیے یہ کہا جاتا ہے کہ شادی کا پہلا سال آسان نہیں ہوتا۔یہ سب اتنا مشکل کیوں ہے؟آئیے اسکے بارے میں بات کرتے ہیں۔

 

ذمہ داریوں کا احساس

شادی کا پہلا سال مشکل ہوتا ہے:کیا واقعی ایسا ہے؟

 

شادی اپنی پسند کی ہو یا گھر والوں کی پسند کی ہو اپنے ساتھ ذمہ داریاں ہی لے کر آتی ہے۔ایک وقت وہ ہوتا ہے جب آپ اکیلے ہوتے ہیں،جب دل کیا جو مرضی کیا لیکن جب کوئی انسان آپ کے ساتھ جڑ جاتا ہے تو پھر اپنے آنے جانے کھانے پینے کچھ بھی کرنے سے پہلے اس کا بھی خیال کرنا پڑتا ہے۔میاں یا بیوی کی تفریق کے بغیر یہ ذمہ داری دونوں کو نبھانی پڑی ہے،اور پھر آپ ایک دوسرے کا جتنا زیادہ خیال رکھتے ہیں اتنا ہی جلدی آپ کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے اور ایک صحیح معنوں میں تعلق بنتا ہے۔

 

معاشرتی اور گھریلو دباؤ

شادی کا پہلا سال مشکل ہوتا ہے:کیا واقعی ایسا ہے؟

شادی کے بعد لڑکا اور لڑکی دونوں کے کردار بہت حد تک بدل جاتے ہیں ان سے زیادہ سمجھداری اور ذمہ داری کی امید کی جاتی ہے اور گھر کے ساتھ خاندان میں ان سے بھرپور کردار ادا کرنے کی بھی امید کی جاتی ہے۔پہلے صرف اپنی فیملی ہوتی ہے پھر آپکی بیوی یا شوہر کی فیملی بھی ہوتی ہے جو آپ سے ایک خاص کردار کی امید کی جاتی ہے جس میں بڑوں کا ادب اور چھوٹوں سے پیار کے علاوہ ذمہ دارانہ رویہ بھی شامل ہے۔

 

معاشی دباؤ

شادی کا پہلا سال مشکل ہوتا ہے:کیا واقعی ایسا ہے؟

ایک سے دو ہونے کے بعد معاشی معا ملات کو کو بھی بہتر انداز میں دیکھنا پڑتا ہے۔جب ایک شادی ہوتی ہے تو مانا جاتا ہے کہ اب یہ ایک نیا خاندان ہے جسے رہنے کے لیے الگ گھر بھی چاہیے،جس نے اپنی فیملی بھی بڑھانی ہے اور ان کی ضروریات بھی پوری کرنی ہیں تو معاشی دباؤ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے شروع کاوقت مشکل ہوتا ہے اور ان سب معاملات کو دیکھنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

 

فیملی پلاننگ

شادی کا پہلا سال مشکل ہوتا ہے:کیا واقعی ایسا ہے؟

شادی کے بعد ایک جوڑے کو بہت سے دوسرے معاملات کے ساتھ فیملی بنانے یا ابھی نہیں بنانے کی سوچ کو بھی دیکھنا پڑتا ہے۔دونوں طرف کے خاندانوں میں کوئی”خوشخبری“ملنے کی امید کی جا رہی ہوتی ہے۔یہ میاں بیوی کا ایک باہمی فیصلہ ہوتا ہے لیکن بہت سے لوگ چاچو،ماموں،خالہ،پھوپھو بننے کے منتظر بیٹھے ہوتے ہیں۔تو ہمارے معاشرے میں یہ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے جو نئے جوڑے کو دیکھنا پڑتا ہے اور اس مسئلے کو ڈیل کرنے میں کچھ وقت بھی لگتا ہے۔

شادی کا پہلا سال مشکل ہوتا ہے:کیا واقعی ایسا ہے؟

 

مسائل کا کیا حل ہونا چاہیے؟

سب سے پہلے یہ سوچ ہونی چاہیے کہ مسائل ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتے بلکہ کچھ وقت کے بعد مشکل آسان ہو جاتی ہے تو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

ان سب حالات کو آپ اکیلے دیکھنے والے نہیں بلکہ یہ ان لوگوں کو بھی دیکھنا پڑتا ہے جو بہت برسوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں لیکن ساتھ رہنے پر حالات بہت مختلف ہوتے ہیں۔

اگر آپ اپنے ساتھی کا احساس کرنے والے ہیں اور آپ میں احساس ذمہ داری ہے تو آپ کے لیے سب آسان ہو گا۔

اگرچہ بہت سی باتیں شادی کے بعد ہی سامنے آتی ہیں لیکن پھر بھی شادی سے پہلے اپنے ہونے والے شریک حیات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی کوشش کریں اور اسے سمجھنے کی کوشش کریں۔

ایک ساتھ رہنے پر آپکو اپنے ساتھی کی اچھی اور برُی عادات کا معلوم ہوتا ہے اور اگر آپ کو ان باتوں کی عادت نہ ہو تو آپکو اس کے لیے وقت چاہیے ہوتا ہے اور اگر ہو سکے تو اپنے اعتبار کے لوگوں سے بات بھی کرنی پڑتی ہے تاکہ ایک خوشگوار زندگی کے لیے راہ ہموار کی جاسکے۔

شادی کا پہلا سال مشکل ہوتا ہے:کیا واقعی ایسا ہے؟
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

دنیا بھر میں رمضان کے کچھ خاص ذائقے
Uncategorized

دنیا بھر میں رمضان کے کچھ خاص ذائقے

March 16, 2024

رمضان کا مہینہ جہاں صبر ،برداشت اور رواداری کا سبق دیتا ہے وہیں یہ روزے داروں کا تزکیہ نفس بھی کرتا ہے۔مسلمان پورے رمضان طلوع آفتاب سے لے کر غروب آفتاب تک بھوک اور پیاس برداشت کرتے ہیں اور...

شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے بہترین مقامات
Uncategorized

شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے بہترین مقامات

July 4, 2023

لاہور اپنے خوبصورت باغات اور ثقافتی ورثے کی وجہ سے اپنی ایک پہچان رکھتا ہے۔یہاں خوبصورت اور تاریخی عمارات قیمتی موتیوں کی طرح بکھری ہوئی ہیں جن کو ابھی پوری طرح کھوجا نہیں جا سکا۔یہاں بہت سی ثقافتوں کے...

Uncategorized

اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

June 9, 2023

عام طور پر اسلام میں میاں اور بیوی کے حقوق کے بارے میں بہت غلط فہمی پائی جاتی ہے۔عام لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام میں عورتوں کو مرد کے مقابلے میں کم حقوق حاصل ہیں جبکہ اصل میں...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر