“دل کا رشتہ ٹاک” کے پوڈ کاسٹ کے اس ہفتے کے پرو گرام میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ کس طرح تعلقات کی کشیدگی ہی ان کو مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔اس دفعہ شادی کے رشتے کے انوکھے پہلو کو اجاگر کیا گیا کہ اگرجھگڑے کی صورت میں محبت اور پیار کارویہ اپنایا جائے اور دوسرے کی بات کو توجہ سے سنا جائے تو یہ ہی جھگڑا حالات کو بہتر بنانے کا باعث بھی بن جاتا ہے۔
پرو گرام کی مہمان اور فیملی کونسلر داہیم دین موضوع کی وضاحت کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ تنازعات کسی بھی رشتے میں عام بات ہے اور ان سے زیادہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ ایسا موقع ہوتا ہے جب آپ ایک دوسرے کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں اور اگر سمجھداری سے کام لیا جائے تو ایسے تنازعات کا اختتام زیادہ بہتر ماحول پر ہو سکتا ہے۔
اس پرو گرام کا لب ولباب یہ تھا کہ اگر سمجھداری سے کام لیا جائے اور ایک دوسرے کی بات کو سمجھا جائے تو ایک خوشگوا رتعلق استوار کیا جا سکتا ہے۔
بہر حال یہ ایک ایسا موضوع ہے جو اپنے سننے اور سمجھنے والوں کو اپنے رشتے کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور چلانے کی ترغیب دیتا ہے۔اگر ہم اپنے معاملات کو نا سمجھی سے ڈیل کریں گے اور ایک دوسرے کی بات کو نہیں سمجھیں گے تو حالات بد سے بد تر ہو جائیں گے اور ایک دوسرے کی بات کو سمجھ کر آئندہ ایسے حالات سے بچ سکتے ہیں اور اپنے آس پاس کے ماحول کو بہتر بنا سکتے ہیں
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔