No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

گھراور کام میں توازن مگر کیسے؟

May 25, 2023
in موجودہ مسائل
گھراور کام میں توازن مگر کیسے؟

کیا آپ کے لیے گھر اور کام میں توازن رکھنا مشکل ہو گیا ہے؟کیا آپ اپنے کام کے بہت زیادہ دباؤ کی وجہ سے اپنے گھر اور تفریح کے لیے وقت نہیں نکال پا رہے ہیں آجکل کی تیز رفتار زندگی میں یہ معاملات تقریباً ہر کسی کے ساتھ ہیں لیکن تھوڑی سی کو شش اور کچھ مشوروں کی مدد سے ہم اپنی زندگی میں توازن پیدا کر سکتے ہیں۔اس بلاگ میں ہم اسی موضوع پر بات کریں گے کہ آخر یہ توازن کیوں ضروری ہے اور ہم اسے اپنی زندگی میں کس طرح لاگو کر سکتے ہیں۔آئیے اس کے بارے میں معلوم کرتے ہیں۔

 

گھر اور کام میں توازن کیاہے؟

ہر انسان کی زندگی گزارنے کا طریقہ کار اور اس کی زندگی کے حالات دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں اس لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم اس توازن کو قائم رکھنے کے لیے کوئی فارمولہ نہیں پیش کر سکتے بلکہ ہر انسا ن کی زندگی کے حالات اور ضروریات کو دیکھتے ہوئے توازن قائم کیا جا سکتا ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ توازن اس طرح قائم کیا جائے کہ تھکاوٹ کے بجائے کام اور گھر کی زندگی کو خوشگوار احساس کے ساتھ گزارا جائے۔آپ کو اپنے کام اور ذاتی زندگی کی حدود کا بھی معلوم ہونا چاہیے جس کے لیے یہ احساس بھی ضروری ہے کہ کونسا کام کس وقت پر زیادہ اہم ہے اور کس کو بعد میں بھی کیا جا سکتا ہے۔اس لیے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کسی وقت کام کے لیے زیادہ وقت دیں اور معاشرتی میل جول کو تھوڑے عرصہ کے لیے روکا بھی جا سکتا ہے لیکن یہ بات بھی ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ یہ سب زیادہ عرصہ کے لیے نہیں ہونا چا ہیے اور بالآخر زندگی میں توازن کو ہی مد نظر رکھا جائے۔

 

کام اور گھر میں توازن کیوں ضروری ہے؟

ایک بہترین صحت کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زند گی میں توازن کو مد نظر رکھیں۔زند گی میں توازن ایک خوشگوار زند گی کا حصول ممکن بناتا ہے اور آپ تنہائی اور بے سکونی سے اپنے آپکو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔جب ہم اپنے کام اور گھریلو زند گی میں توازن رکھتے ہیں توہم اس قابل ہو جاتے ہیں کہ اپنی زند گی کی خوشیوں اور کام کے بوجھ کو ایک ساتھ لے کر چل سکیں۔جب آپ زند گی میں توازن کا خیال رکھتے ہیں تو زند گی کے تمام معاملات بخوبی چلتے ہیں اور زند گی سے بھر پور طریقے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

 

:توازن قائم رکھنے کے لیے چند تجاویز

زند گی میں توازن مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں اگر ہم کچھ باتوں کا خیال رکھیں توپیشہ وارانہ اور ذاتی زند گی میں توازن قائم رکھ سکتے ہیں۔
سب سے پہلے اپنی تر جیحات کو جانیں۔اس کے لیے آپ ہر دن یا ہفتے کے بعد ایسے کاموں کی فہرست بنا سکتے ہیں جنھیں آپ نے مکمل کرنا ہے اور اس کے بعد ان کی اہمیت کے پیش نظر انھیں جلدی یا بدیر انجام دیا جا سکتا ہے اور اس طرح زند گی میں توازن لا سکتے ہیں۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ اپنی حدود قائم کریں۔جب کا م اور گھریلو زندگی میں حدود قائم ہوں گی تب ہی آپ اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔اگر کسی ایک کو بھی زیادہ ترجیح دیں گے تو وہیں سے توازن بگڑ جائے گا۔
اپنے لیے بھی وقت نکا لیں اور اس کے لیے آپ چہل قدی بھی کر سکتے ہیں،کوئی کتاب پڑھ سکتے ہیں یا پھر سکون سے گھر میں وقت بھی گزار سکتے ہیں۔
اپنے پیاروں سے بات کرتے رہیں تا کہ وہ آپ کے مصروف اور فارغ اوقات کے بارے میں جان سکیں اور اس طرح غلط فہمیوں اور کسی بھی بد مزگی کے بغیرپر سکون زند گی گزار سکتے ہیں۔
ٹیکنا لوجی کا استعمال کریں کیونکہ جدید ٹیکنا لو جی نے زند گی کو بہت آسان بنا دیا ہے۔اس کی وجہ سے آپ کو پیشہ وارانہ زند گی میں بھی مدد ملتی ہے اور روز مرہ زند گی میں اپنے پیاروں کے بارے میں جانتے رہتے ہیں

 

:زندگی میں توازن کے فوائد

متوازن زندگی سے مراد ایک ایسی زندگی ہے جس میں آپ زندگی کے تمام پہلوؤں کو اہمیت دیتے ہیں اور اس طرح آپ ایک توازن سے بھر پور خوبصورت زند گی گزارتے ہیں۔اگر آپ زند گی میں توازن کو مد نظر رکھتے ہیں تو آپ تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوتے اور متوازن زند گی گزارتے ہیں۔جب آپ کام زیادہ بہتر طریقے سے کرتے ہیں تو آپ تفریح کے لیے بھی وقت نکال پاتے ہیں اور اس طرح زندگی مزید خوبصورتی لے کر آتی ہے جس کے نتیجے میں آپ اپنے عزیزوں اور کام کی جگہ کے ساتھیوں کے ساتھ بہتر وقت گزار سکتے ہیں۔اپنے پیشے اور گھر کے درمیان توازن رکھ کر آپ اپنے آپ کو بہتر کار کر دگی کے لیے تیار کرتے ہیں جو مزید مفید ثابت ہوتا ہے۔یہ زندگی میں توازن کی سوچ ہی ہے جس کی مدد سے ہم اس قابل ہو جاتے ہیں کہ اگر ایمر جنسی حالات کا سامنا ہو تو بہت جلد اس قابل ہو جاتے ہیں کہ عام زندگی میں واپس آسکیں اور مزید بہتر کام کر سکیں۔

یہ کیسے معلوم کریں کہ ہماری زندگی غیر متوازن ہے؟

اگرچہ یہ جاننا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا لیکن پھر بھی کچھ حالات زند گی کے غیر متوازن ہونے کے بارے میں اشارہ کرتے ہیں مثال کے طور پر:
اگر آپ اپنے آفس یا کام کی جگہ پر کام مکمل نہیں کر پا رہے اور کام گھر لے جانا پڑ رہا ہے تو یہ زندگی کے غیر متوازن ہونے کی سب سے پہلی نشانی ہے۔
اگر آپ جسمانی مسائل جیسے سر درد،تھکاوٹ یا نیند کی کمی کا شکار ہیں تو یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ آپ کام کے دباؤ کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے مسائل کا شکارہو رہے ہیں۔
اگر آپ اپنی خوشی کا خیال نہیں رکھ پا رہے اور وہ مشاغل جوآپ کو خوش کرتے ہیں انھیں انجام نہیں دے پا رہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی زندگی توازن کی کمی کا شکار ہے۔

گھراور کام میں توازن مگر کیسے؟
جدید ٹیکنا لوجی ہماری زند گیوں پر چھا گئی ہے اور ہم اپنے خاندان میں رہتے ہوئے بھی اپنے کام سے متعلق پیغامات اور اطلاعات مو صول کر تے رہتے ہیں تو ایسے حالات میں ضروری ہے کہ کچھ دیر کے لیے اپنے آپ کو ٹیکنا لوجی کے استعمال سے روک دیا جائے اور اپنے خاندان کو پورا وقت دیا جائے۔
اگرچہ موجودہ تیز رفتار دور میں پیشہ وارانہ اور گھریلو زندگی میں توازن رکھنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے تاہم یہ بے حد ضروری ہے کیونکہ توازن کے بغیر حالات مزید مشکل سے مشکل تر ہوتے جائیں گے۔جب ہم زندگی میں توازن کی اہمیت کو جانیں گے اوراس کے لیے کوشش کریں گے تب ہی زندگی میں کامیاب ہو پائیں گے۔یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ زند گی میں توازن قائم کرنے میں کچھ وقت بھی لگے گا اور اس کے لیے کوشش بھی کرنی پڑے گی۔ہمیں ان تمام تجاویز پر عمل کرنا پڑے گا جو ہماری زندگی میں توازن لا سکیں اور تب ہی توازن سے بھر پور خوبصورت زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

 

 

گھراور کام میں توازن مگر کیسے؟
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

ہمارے معاشرے میں طلاق کی وجوہات کیا ہیں؟
شادی

ہمارے معاشرے میں طلاق کی وجوہات کیا ہیں؟

April 29, 2025

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ اس سے قبیلے، برادریاں، معاشرے اور قومیں بنتی ہیں۔ مزید یہ کہ خاندان فرد اور معاشرے کی فلاح و بہبود، شخصیت کی نشوونما اور ترقی کا ذمہ دار ہے۔خاندان کی بنیاد شادی کے...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر