پاکستان میں یوں تو سارا سال شادیوں کا سیزن رہتا ہے لیکن کچھ شادیاں ایسی ہوتی ہیں جو وائرل ہو جاتی ہیں اور سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لیتی ہیں ایسی ہی کچھ شادیوں کا ہم اس بلاگ میں ذکر کریں گے۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک
جنوری 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید نے کرکٹر شعیب ملک سے شادی کا اعلان کیا۔ ان کی خفیہ شادی مداحوں کے لیے حیرانی کا باعث بنی، اور اس کے بعد ان کی شادی سوشل میڈیا پر بھرپور بحث کا موضوع بن گئی۔
عرشہ رضا اور عبداللہ فرخ
فروری 2024 میں عرشہ رضا نے عبداللہ فرخ سے نکاح کے تین سال بعد باضابطہ شادی کی۔ ان کی شادی کی تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لیے اور کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر چرچے ہوتے رہے۔
حنا رضوی اور عمار احمد
اداکارہ حنا رضوی نے عمار احمد سے شادی کی تو انہیں اپنے مداحوں کی جانب سے بہت پیار اور نیک خواہشات موصول ہوئی ہیں۔ حنا کی شادی آئیڈیل ہے، لیکن پھر بھی انہیں کچھ ٹرولز سے لڑنا پڑا۔حنا کی ظاہری شکل اور عمر کے فرق کے بارے میں نازیبا باتیں کہنے کی کوشش بھی کی گئی۔تاہم یہ جوڑا بہت خوش ہے عمار کا کہنا ہے کہ وہ جانتے تھے کہ حنا ہی اس کے لئے ہے اور آخر کار اس نے اس سے شادی کے لئے کہا۔
مدیحہ رضوی اور جنید علی پرویز
اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپریل 2024 میں جنید علی پرویز سے دوسری شادی کی۔ ان کی پہلی شادی حسن نعمان سے ہوئی تھی، جس سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ مدیحہ نے اپنے نئے سفر کا اعلان فیس بک پر ایک خوبصورت نکاح تصویر کے ساتھ کیا۔
فیروز خان اور ڈاکٹر زینب
جون 2024 میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔ یہ تقریب خاندان کے قریبی افراد کے درمیان منعقد ہوئی، اور فیروز نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک دلکش تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
انوشے اشرف اور شہاب رضا مرزا
انوشے اشرف نے جون 2024 میں اپنے قریبی دوست شہاب رضا مرزا سے نکاح کیا۔ ان کی شادی کی خاص بات یہ تھی کہ نکاح کی تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کی گئی، جس سے دنیا بھر کے عزیز و اقارب اس خوشی میں شریک ہو سکے۔
جویریہ عباسی اور عدیل حیدر
رمضان 2024 میں جوویریہ عباسی نے عدیل حیدر سے نکاح کیا اور ستمبر میں باضابطہ اعلان کیا۔ یہ ان کی دوسری شادی ہے؛ ان کی پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی۔
شہریار منور اور ماہین صدیقی
اداکار شہریار منور نے ماہین صدیقی کے ساتھ ایک نجی نکاح تقریب میں شادی کی۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو ان لمحات کا حصہ بنایا، اور ان کے لباس کی خوبصورتی نے تقریب کو مزید شاندار بنا دیا۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔