محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو لفظوں سے زیادہ عمل میں نظر آتا ہے۔ اگرچہ ہر شخص محبت کے اظہار کا اپنا انداز رکھتا ہے، مگر کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جو واضح طور پر بتاتی ہیں کہ آپ کا ساتھی آپ سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتا ہے۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا ساتھی واقعی آپ سے محبت کرتا ہے تو درج ذیل نشانیوں پر غور کریں۔
آپ کی خوشی اس کے لیے اہم ہے
اگر آپ کا اتھی ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ آپ خوش رہیں، چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھتا ہے، اور آپ کی مسکراہٹ اس کے لیے سب کچھ ہے، تو یہ محبت کی بڑی علامت ہے۔
وہ آپ کی عزت کرتا ہے
سچی محبت میں عزت لازمی ہوتی ہے۔ اگر وہ آپ کی رائے، فیصلوں اور جذبات کا احترام کرتا ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ آپ کو صرف پسند نہیں کرتا بلکہ آپ کی شخصیت کو بھی اہمیت دیتا ہے۔
مشکل وقت میں آپ کا ساتھ دیتا ہے
محبت صرف اچھے دنوں میں ساتھ دینے کا نام نہیں، بلکہ برے وقت میں کندھا دینے کا جذبہ بھی سچی محبت کی علامت ہے۔ اگر وہ آپ کے مسائل کو اپنا سمجھتا ہے اور آپ کے لیے فکرمند ہوتا ہے، تو یقیناً وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔
وہ آپ پر بھروسا کرتا ہے
اعتماد کے بغیر محبت ادھوری ہوتی ہے۔ اگر آپ کا مرد آپ پر پورا بھروسا رکھتا ہے، آپ کو بلاوجہ شک کا نشانہ نہیں بناتا اور آپ کو آزادی سے جینے دیتا ہے، تو یہ اس کی محبت کا ثبوت ہے۔
وہ آپ کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتا ہے
اگر وہ مصروفیات کے باوجود آپ کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتا ہے، اور آپ کی موجودگی میں سکون محسوس کرتا ہے تو یہ اس کی گہری محبت کی نشانی ہے۔
وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو یاد رکھتا ہے
آپ کی پسند ناپسند، آپ کی سالگرہ، آپ کی باتوں کے چھوٹے چھوٹے حصے اگر اسے یاد رہتے ہیں تو یہ بتاتا ہے کہ وہ آپ کی ہر بات کو دل سے سنتا ہے اور آپ کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔
وہ آپ کے مستقبل کی پلاننگ میں آپ کو شامل کرتا ہے
اگر وہ اپنی زندگی کے خوابوں، منصوبوں اور فیصلوں میں آپ کو شامل کرتا ہے، تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ آپ کو اپنے کل کا حصہ سمجھتا ہے۔
وہ آپ کو دوسروں کے سامنے عزت دیتا ہے
اگر وہ محفلوں میں، دوستوں یا خاندان کے سامنے بھی آپ کی عزت کرتا ہے اور آپ کے بارے میں فخر سے بات کرتا ہے تو یہ اس کے سچے جذبات کی عکاسی ہے۔
محبت کو لفظوں سے زیادہ رویے اور عمل سے سمجھا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو اپنے ساتھی میں یہ تمام یا اکثر علامتیں نظر آتی ہیں تو خوش نصیب ہیں، کیونکہ وہ آپ سے سچی، بے لوث اور گہری محبت کرتا ہے۔ ہمیشہ ایسے تعلق کی قدر کریں اور محبت کو باہمی اعتماد، عزت اور خلوص سے مزید مضبوط بنائیں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔