No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

پتنگ بازی :جو ایک خونی کھیل بن گئی

March 27, 2025
in آگاہی, خبریں, رہنمائی, سوشل
پتنگ بازی :جو ایک خونی کھیل بن گئی

تاریخِ عالم میں پتنگ اڑانے کا اولین تحریری حوالہ سن 200 قبل مسیح میں ملتا ہے جب چین میں سپہ سالار ہان سینگ نے دشمن کے ایک شہر کے باہر پڑاؤ ڈال رکھا تھا، لیکن وہ براہِ راست حملے کا خطرہ مول لینے کے بجائے ایک سرنگ کھود کر شہر میں داخل ہونا چاہتا تھا۔ لیکن اسے یہ اندازہ نہیں ہورہا تھا کہ سرنگ کتنی لمبی کھودنا پڑے گی، اس لیے اس نے پڑاؤ کے مقام سے شہر کی فصیل تک کا فاصلہ ناپنے کی ٹھانی۔اس نے دیکھا کہ ہوا اس سمت کی ہی چل رہی ہے جہاں وہ سرنگ کے ذریعے حملہ آور ہونا چاہتا ہے اور وہ یہ دیکھ رہا تھا کہ اس کے پڑاؤ والے علاقے سے اس جانب ہوا کے ساتھ کاغذ اڑتے جاتے ہیں۔ بس یہ دیکھ کر اس نے ایک کاغذ لیا، اور اس میں ایک درخت کے چند تنکے باندھ دیے تاکہ اسے ہوا کا دباؤ حاصل ہو سکے جو اس کے اڑنے میں مدد گار ثابت ہو، اور پھر ایک لمبے دھاگے کی مدد سے اسے اڑا دیا۔جب وہ کاغذ مطلوبہ مقام تک پہنچ گیا تو اسے ناپ کر واپس کھینچ لیا، اور ڈور کو ناپ کر فاصلہ معلوم کر لیا۔ یہی دنیا کی پہلی پتنگ تھی، جو ایک جنگی مقصد حاصل کرنے کے لیے اڑائی گئی تھی۔ پھر قدیم چین میں پتنگ سازی فوجی استعمال کے لیے کی جانے لگی، جس میں فوج کا جاسوسی کا کام بھی تھا۔ اپنے ہی فوجیوں کو ایک پڑاؤ سے دوسرے پڑاؤ تک پیغام رسانی، اور اپنے ساتھیوں کو اپنی پوزیشن بتانے کے لیے پتنگیں اڑائی گئیں، اور حیران کن بات یہ ہے کہ چھوٹے ہتھیار تک ایک جگہ سے دوسری جگہ ان پتنگوں سے پہنچائے گئے۔چین اور کوریا سے ہوتا ہوا جب پتنگ بازی کا یہ فن جاپان پہنچا تو عوام میں اتنا مقبول ہوا کہ جاپان میں ایک سخت قانون نافذ کر دیا گیا جس کے تحت صرف شاہی خاندان کے افراد، اعٰلی سِول اور فوجی افسران، اور چند مراعات یافتہ معزز شہریوں کو پتنگ اڑانے کی اجازت دی گئی۔

پتنگ بازی :جو ایک خونی کھیل بن گئی

پتنگ بازی کی تاریخ بتاتی ہے کہ ابتداء میں اسے جنگ کے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا اگرچہ بعد میں برصغیر سمیت کئی ممالک میں اسے ایک تفریحی کے طور پر اپنا یا گیا لیکن پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے پابندی کا سامنا ہے کیونکہ اس میں استعمال ہونے والی ڈور عوام کے لیے قاتل ثابت ہو رہی تھی۔وہ ہی بسنت جس کی رنگا رنگی پوری دنیا میں مشہور تھی ،لوگوں کی جانیں لینے لگی۔بہت سے حفاظتی طریقے اپنائے گئے لیکن پھر بھی دھاتی تار سے اموات کا سلسلہ نہ تھما اور اس سال بھی کئی کیسز سامنے آئے۔دو روز قبل فیصل آباد کا رہائشی 22 سالہ آصف اشفاق افطاری کا سامان لینے کیلئے جارہا تھا کہ ڈجکوٹ روڈ پر گلے پر ڈور پھرنے سے اسکی موت واقع ہوگئی۔اسی طرح کے واقعات کراچی اور سیالکوٹ میں بھی سامنے آئے۔اس طرح کے کیسز کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس کا مقدمہ بھی کسی خاص شخص پر درج نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کسی کو نہیں معلوم ہوتا کہ قاتل ڈور کہاں سے آئی اور اسے کون اڑا رہا تھا اور اس طرح سے یہ ایک اندھا قتل بن جاتا ہے جو اس مسئلے کو مزید پیچیدہ بناتا ہے۔

 

ڈور کس طرح جان لے سکتی ہے؟

پتنگ بازی :جو ایک خونی کھیل بن گئی

 

اصل میں ہلاکتوں کی وجہ وہ دھاتی موٹی ڈور ہوتی ہے جسے مختلف کیمیکلز ملا کر تیار کیا جاتا ہے اور جس کی موٹائی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ وہ آرام سے ٹوٹ نہیں پاتی۔دراصل پتنگ بازی بھی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کا نام ہے۔ جب ایک پتنگ باز مختلف داؤ پیچ لگا کر دوسرے کی پتنگ کو کاٹتا  ہے تو اس کی خوشی کا اندازہ وہی لگا سکتا ہے جو خود پتنگ باز ہو اور جسے پتنگ کٹوانے اور پتنگ کاٹنے کا پتا ہو۔لہٰذا دوسرے کی پتنگ کاٹنے کے لیے پتنگ باز موٹی اور کیمیکل والی ڈور استعمال کرتے ہیں اور اس طرح ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق مہنگی سے مہنگی ڈور خریدتا ہے۔ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑ ہی حقیقت میں بسنت پر پابندی کا سبب بنی۔ماضی میں ہونے والی بسنتوں پر ڈور پھرنے کے علاوہ چھتوں سے گرنے کی وجہ سے اور کرنٹ لگنے سے بھی ہلاکتیں دیکھی گئی ہیں مگر ڈور پھرنے سے ہلاکتیں ایسی سڑکوں پر سامنے آئی ہیں جو چوڑی ہوتی ہیں۔ سڑکیں چوڑی ہونے کی وجہ سے ڈور زمین پر گرتی ہے اور ہلاکتوں کا سبب بنتی ہے۔

قوانین کا نفاذ

پنجاب میں پتنگ بازی کی مکمل طور پر ممانعت ہے۔ 2001 کے قانون کے مطابق پتنگ اڑانے اور پتنگ بنانے وغیرہ پر مکمل پابندی ہے۔ فیصل آباد میں ہلاک ہونے والے نوجوان آصف اشفاق کی موت کا مقدمہ بھی اسی قانون کے تحت درج کیا گیا۔پنجاب میں سنہ 2009 میں بھی پتنگ بازی کی ممانعت کا ایک قانون بنایا گیا تھا جس کے مطابق پنجاب میں پتنگ اڑانے کے ساتھ ساتھ پتنگ بنانے، اس کو اڑانے کے لیے استعمال ہونے والی ڈور بنانے یا اس ڈور کو بنانے میں استعمال ہونے والا مانجھا بنانے پر بھی مکمل پابندی ہے۔پنجاب میں پولیس ایسے تمام افراد کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے جو پتنگ اڑانے، بنانے یا ڈور وغیرہ بنانے کے غیر قانونی کام میں ملوث ہوں۔

پتنگ بازی :جو ایک خونی کھیل بن گئی

اگرچہ حالیہ واقعات کے بعد عوامی سطح پر کافی احتجاج نظر آیا لیکن ہمارے لوگوں کو بھول جانے کی عادت ہے اس لیے اس بات کی بےحد ضرورت ہے کہ ہر سال بسنت کے سیزن کی ابتداء میں ہی عوامی آگاہی کی مہم کا آغاز کر دیا جائے تاکہ دل خراش واقعات سے بچا جا سکے۔

پتنگ بازی :جو ایک خونی کھیل بن گئی
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پنجابی شادیوں کے سدا بہار گیت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر