No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

میچ میکرز اور معاشرے میں ان کا کردار

July 13, 2023
in سوشل, آگاہی, تجاویز, رہنمائی, شادی, موجودہ مسائل
میچ میکرز اور معاشرے میں ان کا کردار

جنوبی ایشیائی ممالک میں شادی ایک بہت اہم فریضہ تصور کیا جا تا ہے۔یہاں جوان اور غیر شادی شدہ افراد پر شادی کرنے کا بہت زیادہ معاشرتی دباؤ ہوتا ہے،اور یہ دباؤ کسی طرح کم نہیں ہوتا۔ہمارے جیسے مشرقی معاشروں میں جب کوئی شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے بہت سے امتحانوں سے گزرنا پڑتا ہے۔مطلوبہ رشتے کے رہن سہن،خاندان،بیک گراؤنڈ،ذات برادری،تعلیم،شہریت،علاقے،گھر بار،کمائی اور ایک لمبی فہرست ہے جس کے بارے میں جانا جاتا ہے۔جانچ پڑتال کا یہ عمل یہیں نہیں رکتا بلکہ یہ ایک فرد کی ذات سے گزر کر پورا ہوتا ہے،کسی بھی انسان کی ظاہری حالت،قد،وزن،رنگ اور خاص طور پر عمر سے اس کی جانچ کی جاتی ہے۔جانچ پڑتال کے اس لمبے سلسلے کے شروع میں ہی بعض افراد کو صرف ان کی تصاویر کی بنیاد پر مسترد فہرست میں ڈال دیا جاتا ہے کیونکہ ہر ماں کو اپنے بیٹے کے لیے ”چاند سی بہو“ چاہیے ہوتی ہے۔مشرقی معاشروں میں جانچ پڑتال کے اس پراسیس میں رشتے کروانے والے بھی بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہ میچ میکرزخواتین و حضرات ذاتی طور پر بھی اوراپنے میرج بیورو کے ذریعے بھی یہ کام سر انجام دیتے ہیں۔اگرچہ بہت سے خاندان اس راستے کو استعمال نہیں کرتے لیکن بعض اوقات آخری حربے کے طور پر اس طریقہ کار کو استعمال کرنا ہی پڑتا ہے۔

آجکل کے دور میں رشتے بنانے کو جاب حاصل کرنا جیسا عمل بنا دیا گیا ہے۔ایک فرد کا سی وی کی طرح پرو فائل بنایا جاتا ہے جس میں اچھا رشتہ حاصل کرنے کے لیے جھوٹ سچ سب لکھ دیا جاتا ہے۔اور جب یہ سی وی ان میچ میکرز کے سامنے آتا ہے تو رشتے کے خواہش مند کو ان کی نظروں اور سوالات کے تیر کو بھی برداشت کرنا ہوتا ہے۔کچھ کیسز میں ایسا نہیں ہوتا لیکن اکثریت کا رویہ ایسا ہی ہوتا ہے۔رشتے کے خواہش مند افراد کے سی ویز میچ میکرز سے گزر کر رشتہ ڈھونڈنے والے خاندانوں تک پہنچتے ہیں۔جب دو پارٹیاں ایک دوسرے کو پسند کر لیتی ہیں تو میچ میکرز کو ان کی فیس ادا کر دی جاتی ہے اور رشتے کروانے کا سہرا میچ میکر کے سر جاتا ہے،یہ الگ بات ہے کہ جن باتوں کی بنیاد پر رشتہ ہوا وہ سچ تھیں یا جھوٹ یہ پھر شادی کے بعد ہی معلوم ہوتا ہے۔

نیٹ فلیکس کی ایک سیریز میں جنوبی ایشیائی رشتے کروانے والوں کے کردار پر بات کی گئی ہے۔میچ میکرز کی مثال کے لیے ایک ایسا کردار پیش کیا گیاجس نے دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔اس کردار نے سوشل میڈیا پر بہت مشہوری حاصل کی،سیما تپاریا نے یہ کردار ادا کیا۔کچھ کا خیال تھا کہ اس میں پدرانہ نظام نافذ کرنے اور عورت سے نفرت کرنے کے جذبے کا ابھارا گیا ہے جبکہ کچھ کا خیال تھا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں رشتے کروانے کے نام پرظالمانہ نظام کی درست تصویر کشی کی گئی ہے۔اس شو میں دیکھایا گیا ہے کہ لڑکی اور لڑکے والوں کی جانب سے ڈیمانڈز کو یہ میچ میکرز کس طرح لیتے ہیں۔مثال کے طور پراس میں ایک ایسا جیولر دیکھایا گیا ہے جو 150لڑکیوں کے رشتے صرف تصویر دیکھ کر مسترد کر دیتا ہے،اسی طرح اپرنا جو امریکہ میں وکیل ہے اس کی مطلوبہ رشتے کے بارے میں ڈیمانڈز غیر حقیقی قسم کی ہیں۔

رشتے کروانے والے اشتہارات آپکو بل بورڈز سے لے کر اخبارات حتیٰ کہ سڑک کے کنارے اور رکشوں کی پیچھے بھی نظر آئیں گے میچ میکنگ کا اگرچہ ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں بہت ترقی کر چکا ہے لیکن پاکستان بھی اب کسی سے کم نہیں ہے۔لاہور کی ایک اسٹارٹ اپ آرگنائزیشن”خودی وینچرز“ کے کروائے گئے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 20,000 میرج بیورو کام کر رہے ہیں اور صرف لاہور میں ہی 4,313 میرج بیورو ہیں۔لاہور میں ہی 63000لوگ رشتہ ڈھونڈ رہے ہیں جن میں 32,334خواتین اور40,223مرد حضرات شامل ہیں۔

کچھ لوگ اس سروس کو استعمال کر رہے ہیں جبکہ دوسروں کا یہ خیال ہے کہ یہ صرف کچھ عمر رسیدہ خواتین اور کچھ مردوں کا پیسے کمانے کا طریقہ ہے۔موجودہ سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کے دور میں اب لوگ کچھ بہتر طریقوں کو استعمال کر رہے ہیں۔اب کچھ ایسی میچ میکنگ ویب سائٹس اور ایپس آگئی ہیں جن کی وجہ سے اب رشتے ڈھونڈنا بہت آسان ہو گیا ہے۔”دل کا رشتہ“ رشتہ ایپ پاکستان میں سب سے بہترین کام کر رہی ہے۔فراڈ یا دھوکے بازی سے بچانے کے لیے یہاں موجود پرو فائلز کی ٹیمز کے ذریعے تصدیق کی جاتی ہے۔اب آپ کو اس ایپ پر لاکھوں رشتے ملیں گے اور وہ بھی ایک کلک پر۔

Ammara Khan
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

دل کا رشتہ: 70 لاکھ لوگوں کا اعتماد
خبریں

دل کا رشتہ: 70 لاکھ لوگوں کا اعتماد

August 4, 2025

  ڈیجیٹل دور میں جہاں ہر روز نت نئی ایپس منظرِ عام پر آتی ہیں، وہیں چند ہی ایپس ایسی ہوتی ہیں جو حقیقی معنوں میں عوام کے دلوں کو چھو جاتی ہیں۔ "دل کا رشتہ" ایپ نے اپنے...

کونسے بروج بہترین جوڑ بناتے ہیں؟
سوشل

کونسے بروج بہترین جوڑ بناتے ہیں؟

July 30, 2025

برج یا زائچہ صرف ستاروں کی چال نہیں بلکہ شخصیت، تعلقات اور مزاج کو سمجھنے کا ایک د لچسپ ذریعہ بھی ہے۔ اگر آپ محبت، دوستی یا شادی میں ہم آہنگی چاہتے ہیں تو برجوں کی مطابقت ضرور جانیں۔...

بے وفائی: ایک بڑھتا ہوا سماجی مسئلہ
ٹیکنالوجی

بے وفائی: ایک بڑھتا ہوا سماجی مسئلہ

July 29, 2025

شادی ایک ایسا مقدس بندھن ہے جو نہ صرف دو افراد بلکہ دو خاندانوں کو بھی جوڑتا ہے۔ اس رشتے کی بنیاد اعتماد، محبت، وفاداری اور قربانی پر ہوتی ہے۔ تاہم، جب اس خوبصورت رشتے میں بے وفائی داخل...

“دل کا رشتہ”ایک نئی زندگی کا آغاز
سوشل

“دل کا رشتہ”ایک نئی زندگی کا آغاز

July 23, 2025

شادی ایک اہم فیصلہ ہوتا ہے جو صرف دو افراد ہی نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کرتا ہے۔ "دل کا رشتہ" ایک جدید میٹری مونی ایپ ہے جو ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر