پاکستان جیسے مشرقی معاشروں میں جہاں ثقافت اور روایات کی جڑیں بہت مضبوط ہیں وہاں اب شادی کے بارے میں لوگوں کی سوچ بدلتی جا رہی ہے۔اس بدلتی سوچ میں رشتہ ایپس کا بہت اہم کردار ہے۔اب نئی نسل شریک حیات ڈھونڈنے کے لیے روائتی طریقہ کار کو نہیں اپنا رہی ہے۔اس تحریر میں ہم جاننے کی کوشش کریں گے کہ کیسے یہ ایپس روائتی رکاوٹوں کو جو بہترین شریک حیات ڈھونڈنے میں ایک بڑی رکاوٹ تھیں توڑنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں اور بہترین جیون ساتھی ڈھونڈنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔آئیے رشتے بنانے کے اس جدید طریقہ کار کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
:شادی کے بارے میں بدلتے پاکستانی رجحان میں ایپس کا کردار
ایک ملک جہاں شادی کو ایک خاص روائتی انداز میں دیکھا جاتا ہے شادی ایپس نے آہستہ سہی لیکن اس انداز کو بہت بدل دیا ہے۔پہلے شادی کے خواہش مند افراد کا تعارف خاندان کے افراد یا رشتہ کروانے والے لوگوں کی جانب سے کروایا جاتا تھا لیکن اب یہ ہی لوگ اپنے موبائل فونز پر ہزاروں بلکہ لا کھوں پرو فائلز کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
اس سب تبدیلی کو بہت سی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کچھ خاندان اس طریقہ کار کو اپنانے میں ہچکچاہٹ کا شکار رہتے ہیں جبکہ اکثریت کا اس طریقہ کار کی طرف جھکاؤ ہے اور اسے پسند کیا جا رہا ہے۔
عام طور پرپاکستانی نو جوانوں پر کسی ایسے فر د سے شادی کرنے کا دباؤ ہوتا ہے جس کو وہ نہ جانتے ہیں اور نہ ہی ان دونوں کے درمیان محبت پائی جاتی ہے جبکہ رشتہ ایپس آپ کو اپنی زندگی کے بارے میں زیادہ خود مختار بناتی ہیں اور آن لائن رشتہ ڈھونڈنے میں زیادہ سے زیادہ آپشن فراہم کرتی ہیں۔
:رشتہ ایپس استعمال کرنے کے فائدے اور نقصان
ایک طرف رشتہ ایپس آپ کے لیے ممکنہ رشتے کی تلاش کو آسان بناتی ہیں۔ اگر آپ جاب یا دوسرے کاموں میں مصروف ہیں تو لا محدود پرو فائلز کے ذریعے اس عمل کو آپ کے لیے آسان سے آسان تر بنا دیا گیا ہے۔ اس تمام تر عمل کے ذریعے آپکے وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوتی ہے جبکہ کچھ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ رشتہ ایپس حقیقت کے قریب نہیں ہوتیں اور جب تک آپ کسی شخص سے خود نہیں ملتے تب تک اس کی معلومات حاصل نہیں کی جا سکتیں اور صرف معلومات جان لینا کافی نہیں اور صرف معلومات کی بنیاد پر کسی سے شادی کی جائے تو اس میں کئی مسائل سامنے آتے ہیں۔لیکن ایک ایسی ایپ بھی موجود ہے جو اپنے پرو فائلز کی ہر قسم کی معلومات اور تحقیقات کروانے کے بعد ہی آپ کے سامنے لاتی ہے۔”دل کا رشتہ“ ایپ کی ٹیم اپنے پرو فائلز کے گھر خود جاتی ہے اور لوگوں کے پرو فائلز کی فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کے بعد ہی انھیں سامنے لاتی ہے۔
بہترین رشتہ ایپ کیسے تلاش کی جاسکتی ہے؟
پاکستان میں رشتہ اور ڈیٹ ایپس کی بہتات ہے اور ان میں سے ایک بہترین ایپ تلاش کرنا مشکل کام ہے اس لیے ایک رشتہ ایپ کو چُنتے وقت مند رجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔
ایک رشتہ ایپ کی اچھی مشہوری ہونی چاہیے اور لوگوں کا اس پر بھروسہ ہونا چاہیے۔
ایپ پر صارفین کی تعداد کافی زیادہ ہونی چاہیے تاکہ رشتہ ڈھونڈنے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایپ میں ایسے فیچر ہونے چاہیں جو رشتہ ڈھونڈنے میں مدد گار ثابت ہوں جیسے مطابقت چیک کرنا یا علم نجوم کے لحاظ سے مطابقت دیکھنا۔
:دل کا رشتہ آپکے تمام مسائل کا ایک جگہ حل پیش کرتی ہے
دل کا رشتہ پاکستان کی واحد ایپ ہے جو لوگوں کو بہترین شریک حیات ڈھونڈنے میں مدد دیتی ہے۔اس میں کئی فیچرز ہیں جیسے تلاش، بات چیت اور دوسری خدمات بھی قابل ذکر ہیں۔یہ اپنے صارفین کو سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی عمر،شہر،تعلیم اور پیشے کے لحاظ سے ممکنہ میچ ڈھونڈ سکیں۔
یہ ایپ صارفین کے پروفائل کی تصدیق کا بھی کام کرتی ہے اور یوں لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے کہ وہ کس سے رابطہ کریں یا ملنے کا فیصلہ کریں۔اس کے علاوہ اس ایپ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنے صارفین کو ایساماحول فراہم کرتی ہے جس میں وہ اپنے آپ کو محفوظ خیال کرتے ہیں اور انھیں یہ ڈر نہیں ہوتا کہ معلومات دینے کی صورت میں اس کا کوئی غلط استعمال ہو گا۔
دل کا رشتہ ان لوگوں کے لیے بہترین ایپ ہے جو اپنے لیے ایک بہترین شریک حیات کی تلاش میں ہیں۔اپنے دوستانہ ماحول۔مفید فیچرز اور محفوظ معلومات کے ساتھ یہ ایپ اپنے صارفین کو مدد فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنے لیے ایک بہترین شریک حیات ڈھونڈ سکیں۔تو آپ کو کس بات کا انتظار ہے ابھی ”دل کا رشتہ“ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے جیون ساتھی کی تلاش کا کام شروع کریں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔