No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

عید اور خواتین کی تیاریاں

خواتین کی عید کی تیاریاں رمضان کے پہلے عشرے سے ہی شروع ہو جاتی ہیں  

March 29, 2024
in سوشل, فیشن, لائف سٹائل
عید اور خواتین کی تیاریاں

عید الفطر جوں جوں قریب آرہی ہےدنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عید کی تیاریوں میں غیر معمولی تیزی آگئی ہے۔ عید ہو اور پاکستانی خواتین سج دھج کر تیار نہ ہوں یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔ہر تہوار کی طرح، عید الفطر پر بھی خواتین خوب سے خوب تر نظر آنے کے لئے کئی طرح کے جتن کرتی ہیں اورخواتین کی عید کی تیاریاں دیدنی ہوتی ہیں۔اس بلاگ پوسٹ میں ہم کچھ خواتین کی عید کی تیاریوں کے بارے میں بات کریں گے۔

عید کا جوڑا

عید اور خواتین کی تیاریاں

عید کی تیاریوں میں سب سے اہم مرحلہ عید کے جوڑے کا انتخاب ہے جو خواتین اپنی پسند اور فیشن کی مناسبت سے کرتی ہیں ۔عام طور پر خواتین عید کے کپڑوں کی خریداری رمضان کے پہلے عشرے ہی سے شروع کر دیتی ہیں ۔ان دنوں خواتین کا عید کی شاپنگ کے لئے خواتین کا ریڈی میڈ کپڑوں کا انتخاب عروج پر ہے۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنے لئے آرام دہ خوبصورت اور منفرد ڈریس کا انتخاب کریں، کیونکہ عموماً عیدکا دن مصروفیت میں گزرتا اس لئے وہ ایسا لباس لیں جسے پہن کر امورِ خانہ داری بھی نبٹا سکیں عید پر ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی تیاری میں بالکل منفرد نظر آئے۔ منفرد نظرآنا ہر لڑکی کی خواہش اور ایک فطری امر ہے۔ اسی طرح خواتین عید کا جوڑا پسند کرنے میں بھی اس روایت کو برقرار رکھتی ہیں اور کافی وقت لگانے کے بعد انہیں کوئی جوڑا پسند آتا ہے۔اب بھی کئی خواتین کپڑے سلوانا پسند کرتی ہیں۔ جن خواتین نے رمضان کی ابتدا میں کپڑے خرید کر ٹیلر کو سیلنے کے لئے دے دیئے تھے ان کے لئے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے البتہ جن خواتین نے ایسا نہیں کیا تھا انہیں اب ٹیلر کی دکانوں پر ’’ہاؤس فل‘‘ کی تختی نظر آجائے گی۔ وہ مایوس نہ ہوں، ریڈی میڈ کپڑے آپ کیلئے بہترین متبادل ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہی نہیں پاکستان بھر کے ڈریس ڈیزائنرز نے بھی موسم کی مناسبت سے شیفون دوپٹوں والے لان کے ملبوسات کو فیشن کی ایک جدید شکل دی ہے۔ لان کے کرتے اور ٹراؤزر کے ساتھ ان دنوں لمبی قمیضوں کےساتھ ساتھ چھوٹی قمیضوں کا فیشن بھی شہر کی مختلف مارکیٹوں میں اِن ہے، تھری پیس سوٹ سمیت چھوٹی لمبی قمیضیں مارکیٹ میں دستیاب ہیں،جس کے ساتھ خواتین دوپٹے اور میچنگ ٹراؤزر بھی خرید رہی ہیں۔ 

عید کے جوڑے کی خریداری میں کچھ باتوں کا بھی خیال رکھیں ۔

 کپڑے کا انتخاب کرنے کے بعد ایک مرتبہ پہن کر دیکھ لیں۔ بعض دفعہ نیٹ یا ایمبرائیڈری والے کپڑے چبھتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں، اس لئے پہلے ٹرائل کر لینا مناسب ہوتا ہے۔

 بازار میں کپڑوں کی خریداری کرتے وقت جو ڈریس پہلی نظر میں پسند آجائے اسے فوراً خرید لیں۔ خواتین اکثر مختلف کپڑے دیکھ دیکھ کر پریشان ہوجاتی ہیں کہ کون سا لوں؟ اس پریشانی سے بچنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ جو کپڑا پہلے پسند آجائے اسے خرید لیں ورنہ یہ نہ ہو کہ آپ بعد میں افسوس کرتی رہ جائیں۔

لوازمات

عید اور خواتین کی تیاریاں

 

 کپڑوں کے بعد  باری آتی ہے دوسرے لوازمات کی جن میں سر فہرست جیولری آتی ہے۔ بالیاں خریدتے وقت ڈریس ساتھ میں رکھیں، اس سے بالیاں خریدنے میں آسانی ہوتی ہے۔ بالیاں بہت بڑی بڑی نہ خریدیں، شوق میں بڑی بڑی بالیاں خریدنے کے بعد اکثر پچھتانا پڑتا ہے۔ اس لئے ہلکی پھلکی بالیاں خریدیں۔ کبھی کبھی بالی میں لگے تار کپڑوں میں پھنس جاتے ہیں، اس لئے خریدتے وقت اچھی طرح دیکھ بھال لیں۔ بالیاں خریدتے وقت جلد بازی نہ کریں، اچھی طرح جانچ کرلینے کے بعد ہی خریدیں۔ البتہ چوڑیاں خریدنا نہ بھولیں۔ بازار میں مختلف قسم کی چوڑیاں دستیاب ہیں۔ اپنی پسند کے مطابق خرید لیں۔

جوتے کی خریداری

عید اور خواتین کی تیاریاں

سینڈل کے بغیر خواتین کی عید ادھوری ہوتی ہے۔ ایک سے 2 انچ والی سینڈل خریدنا زیادہ مناسب ہوتا ہے۔2 سے ڈھائی انچ کی ہیل والی سینڈل سے پیروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آج کل دیدہ زیب جوتیاں کافی پسند کی جا رہی ہیں۔ آپ بھی اپنے لباس کی مناسبت سے جوتی خرید سکتی ہیں۔ جوتی خریدتے وقت تسلی کر لیں وہ آرام دہ ہے یا نہیں۔ اس وقت بازار میں جوتیوں کی کئی ورائٹی دستیاب ہے۔ آپ کو سستی سے سستی اور مہنگی سے مہنگی جوتیاں مل جائیں گی۔ آپ اپنے بجٹ کے مطابق جوتیاں خرید سکتی ہیں۔

میک اپ

عید اور خواتین کی تیاریاں

 عید کی تیاری میں میک اپ بھی شامل ہوتا ہے۔ اس لئے اس کی خریداری بھی لازمی ہے۔جدید ٹرینڈ کے مطابق ’’نو میک اَپ لُک‘‘ بہترین ثابت ہوگی۔ میک اپ میں پیسٹل رنگوں کو ترجیح دیں۔ البتہ گہرے رنگ کی لپ اسٹک کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ میک اپ اچھی کوالیٹی کا خریدنا سمجھداری ہوگی۔ 

ہیر اسٹائیل

عید اور خواتین کی تیاریاں

میک اپ کے بعد ہیئر اسٹائل کی بھی اپنی اہمیت ہے۔  بال کھلے رکھنے کے علاوہ جوڑا بھی بنایا جاسکتا ہے۔ ’’بریڈ ہیئر اسٹائل‘‘ ہمیشہ پسند کیا جاتا ہے۔ ہیئر ایکسس سریز کی مدد سے منفرد ہیئر اسٹائل اپنایا جاسکتا ہے۔ البتہ عید سے قبل ایک دو بار وہ ہیئر آزما کر ضرور دیکھ لیجئے گا۔

 عید کی تیاری کرتے وقت خواتین چاند رات تک کا انتظار نہ کریں۔ عین وقت کی تیاری میں کوئی نہ کوئی کمی و بیشی رہ جاتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ جلد سے جلد ساری تیاریاں مکمل کرلیں تاکہ عید کے دن ہنگامی حالات نہ دیکھنے پڑیں۔

عید اور خواتین کی تیاریاں
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر