No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

صفر کے مہینے میں شادی کیوں نہیں ؟

August 8, 2024
in آگاہی, چلو بات کرتے ہیں, رہنمائی, سوشل, شادی, موجودہ مسائل, نظریات اور عقائد
دوسری شادی: دنیا میں کیا قوانین رائج ہیں؟

  اسلامی سال کے 12 مہینوں اور دنوں میں کوئی مہینہ یا دن ایسا نہیں جس میں نکاح کی تقریب مکروہ اور ناپسندیدہ ہو یا اس میں نکاح منحوس اور ناکام ازدواجی زندگی کا پیش خیمہ ہو۔ نیک فالی یعنی کسی سے اچھا گمان کرنے اور نیک فال لینے کی تو گنجائش ہے لیکن شرعاً بدفالی و بدشگونی جائز نہیں ۔ یہ چیز اسلام سے قبل زمانۂ جاہلیت میں عام تھی۔ غیر مسلم معاشرہ میں آج بھی بد فالی اور بد شگونی اور نحوست کا تصور عام ہے اور بد قسمتی سے مسلم معاشرہ بھی اس سے پاک نہیں ۔ آج بھی بے شمار نادان لوگ صفر کے مہینے کو منحوس سمجھتے اور اس میں شادی بیاہ جیسی مسنون تقریب سے گریز کرتے ہیں جو کسی طرح درست نہیں ۔ اسلام سے قبل زمانۂ جاہلیت میں بھی لوگ ماہ صفر کو منحوس سمجھتے تھے لیکن اسلام نے اس تصور کو باطل قرار دیا۔ 

زمانۂ جاہلیت میں کفارِ مکہ  ماہ صفر کو نحوست والا مہینہ سمجھتے تھے ۔ کسی وقت اور زمانہ کو برا سمجھنا اور اسے منحوس جاننا اسلامی تعلیمات کیخلاف ہے ۔ آج بھی بہت سارے لوگ ماہ صفر کو منحوس جان کر اس میں شادی بیاہ یا کسی خوشی کی تقریب سے گریز کرتے ہیں ، اسی طرح ماہ محرم کو واقعۂ کربلا اور شہادت حسینؓ کے پس منظر میں غم اور سوگ کا مہینہ تصور کرتے ہیں چنانچہ اس مہینہ میں بھی اور خاص طورپر عاشورۂ محرم کو شادی بیاہ کی تقریب اور محفل نکاح سجانا برا مانتے ہیں جبکہ شرعاً اس کی کوئی حیثیت اور سوگ کا ایسا کوئی تصور نہیں۔ شریعت میں کسی کے انتقال پر سوگ کی مدت صرف3 دن ہے، سوائے بیوہ عورت کے کہ شوہر کے انتقال پر اس کیلئے سوگ کی مدت 4 ماہ10 دن ہے ( یا اگر وہ حاملہ ہوتو وضع حمل )۔ محرم میں سوگ کے طورپر یا ماہ صفر کو منحوس جان کر ان مہینوں میں نکاح سے گریز کرنا ، ایسے نکاح سے بد فالی لینا اوراسے مستقبل میں ناکامی یا ناخوشگوار حالات سے دوچار ہونے والا خیال کرنا اِسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے ، اس بد عقیدگی سے اپنے ذہن و دماغ کو پاک رکھنا از حد ضروری ہے ۔

عربوں میں نحوست کے تصور کے باوجود ماہ صفر میں نکاح کے حوالے سے کوئی بات نظر سے نہیں گزری البتہ ایک روایت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ماہ شوال میں نکاح کو پسند نہیں کیا جاتا تھا اور اس لفظ کے لغوی معنیٰ کے لحاظ سے بد فالی لی جاتی تھی( اس کے معنی میں ٹوٹ پھوٹ اورلڑائی کیلئے ہتھیار اُٹھانے کا مفہوم شامل ہے )۔ اس خیال کی تردید میں اُم المومنین سیدہ عائشہ ؓ  فرماتی ہیں: ” رسول اﷲنے مجھ سے شوال میں شادی فرمائی ، میری رخصتی بھی شوال میں ہوئی ، پھر رسول اﷲ  کی بیویوں میں مجھ سے زیادہ خوش قسمت کون تھی ؟” ( مسلم )۔اہل عرب شوال میں نکاح کرنے کو یا شوال میں رخصتی کراکر دلہن گھر لانے کو برا سمجھتے تھے اور بدفالی لیتے تھے ۔ حضرت عائشہ ؓ  کا مقصد اسی غلط خیال کی تردید ہے کہ اگر اس میں کوئی حقیقت ہوتی تو تمام ازواج مطہرات میں سب سے زیادہ خوش نصیب میں کیسے ہوتی ؟

       الغرض ماہ صفر کو منحوس سمجھنا یا ماہ محرم کو سوگ کا مہینہ خیال کرنا اور ان میں شادی بیاہ کو برا جاننا ، اس سے بدشگونی لینا کسی طرح جائز نہیں بلکہ ایک حدیث میں بدشگونی کو ’’ شرک ‘‘ تک کہا گیا ۔

Ammara Khan
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

“دل کا رشتہ”ایک نئی زندگی کا آغاز
سوشل

“دل کا رشتہ”ایک نئی زندگی کا آغاز

July 23, 2025

شادی ایک اہم فیصلہ ہوتا ہے جو صرف دو افراد ہی نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کرتا ہے۔ "دل کا رشتہ" ایک جدید میٹری مونی ایپ ہے جو ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے...

خلوص سے بھر پور محبت کی 8 علامات
سوشل

خلوص سے بھر پور محبت کی 8 علامات

July 22, 2025

 محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو لفظوں سے زیادہ عمل میں نظر آتا ہے۔ اگرچہ ہر شخص محبت کے اظہار کا اپنا انداز رکھتا ہے، مگر کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جو واضح طور پر بتاتی ہیں کہ آپ...

نکاح سے پہلے باہمی رضامندی کی اہمیت: اسلامی نقطہ نظر
آگاہی

نکاح سے پہلے باہمی رضامندی کی اہمیت: اسلامی نقطہ نظر

July 21, 2025

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ شادی (نکاح) کو اسلام نے نہ صرف ایک عبادت قرار دیا ہے بلکہ اسے سماجی استحکام اور خاندان کی بنیاد بھی بنایا ہے۔...

رشتوں میں دھوکہ: جب دل ٹوٹے تو کیا کریں؟
شادی

رشتوں میں دھوکہ: جب دل ٹوٹے تو کیا کریں؟

July 18, 2025

کیا زمانہ آ گیا ہے! پہلے لوگ کہتے تھے "جان دے دوں گا تیرے لیے"، اب کہتے ہیں "آن لائن آ کر بات کرتے ہیں۔اور جیسے ہی جذبات تھوڑے گہرے ہوتے ہیں، اچانک... “کٹ گیا"نہ کوئی آخری پیغام، نہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر