ایک خوش گوار اور صحت مند زندگی کے لیے بہت ضروری ہے کہ آپ اپنی شریک حیات اور گھر والوں کے ساتھ تعلقات میں توازن رکھیں۔تاہم بعض اوقات زندگی کے ان دو اہم پہلوؤں میں توازن رکھنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ہم آپکو یہاں کچھ ایسی ٹپس بتائیں گے جن کے ذریعے آپ اپنے تعلقات میں توازن رکھنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
تعلقات میں توازن کے لیے بہت ضروری ہے کہ آپ بات چیت کا طریقہ اپنائیں اپنے گھر والوں اور شریک حیات کے ساتھ اپنے مسائل پر بات کرتے رہیں تاکہ وہ آپکی مصروفیات کی وجہ سے کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔جتنا ممکن ہو سکے ان کے ساتھ وقت گزاریں اور اپنی ذاتی زندگی میں ان کو ساتھ رکھیں۔ساتھ میں یہ بھی بہت ضروری ہے کہ آپکی فیملی اور شریک حیات کو اپنی اپنی حدود کا اندازہ ہو اور وہ اس کا احترام بھی کریں۔
میاں بیوی کا اپنے تعلقات کو بہتر رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزاریں،اس مقصد کے لیے وہ سال میں ایک دفعہ ساتھ چھٹیاں گزار سکتے ہیں اس کے علاوہ ویک اینڈ پر بھی باہر گھومنے جا سکتے ہیں یا کہیں کھانا وغیرہ کھانے کے لیے بھی جا سکتے ہیں۔اسی طرح یہ بھی بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ بھی اچھا وقت گزارنے کی کوشش کریں اور اسی طرح آپ اپنے دونوں رشتوں کے درمیان توازن قائم رکھ سکتے ہیں۔
ہر تعلق کی بہترین بنیاد سمجھوتے پر ہی ہوتی ہے زندگی میں کیے گئے چھوٹے چھوٹے سمجھوتے زندگی کو بہتر بناتے ہیں اور اپنی بیوی اور گھر والوں کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے بھی بہت سے سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں۔یہ سمجھوتے نقصان کچھ نہیں کرتے لیکن آپ کے تعلقات کو بہتر بنانے میں مفید بہت ہوتے ہیں،یہ آپ کی زندگی میں سکون لاتے ہیں اور آپ کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔
مختصراً اپنی بیوی اور خاندان کے ساتھ تعلقات میں توازن کے لیے ضروری ہے کہ آپ ان سے کھل کر بات کریں اور ان کے بارے میں بھی جانتے رہیں اس کے علاوہ آپکی شریک حیات اور گھر والوں کو اپنی اپنی حدود کا معلوم ہو اور وہ اس کا احترام بھی کریں اور ساتھ میں کچھ سمجھوتے بھی آپکو کرنا پڑتے ہی تب ہی آپ اپنی زندگی کے اس مشکل تعلق کو نبھا سکتے ہیں۔ان سب باتوں پر عمل کر کے ہی آپ اپنی زندگی کو پر سکون اور کامیاب بنا سکتے ہیں اور اسی طرح آپ سے جڑا ہر فرد آپ سے خوش رہے گا۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔