No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

شادی کو کامیاب بنانے کی5 ٹپس

June 14, 2023
in سوشل, آگاہی, رہنمائی, شادی, موجودہ مسائل
شادی کو کامیاب بنانے کی5 ٹپس

ٹاک کے ایڈیٹر کو دو شادی شدہ جوڑوں سے بات کرنے کا موقع ملا۔عائشہ اور عمر کی شادی کو چار سال ہو چکے ہیں جبکہ آسیہ اور عثمان دو سال پہلے شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔دونوں جوڑوں نے شادی کو کامیاب بنانے کے لیے جو ٹپس دیں وہ ایک دوسرے سے بہت ملتی جلتی تھیں۔آج ان میں سے 5ٹپس ہم آپ کے آگے پیش کر رہے ہیں،امید ہے کہ وہ آپ کی شادی بھی کامیاب بنانے میں کام آئیں گی۔

 

ایک دوسرے کی انفرادیت کا احترام کریں

 

آجکل کے جوڑے ایک بات کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور وہ بات ہے ایک دوسرے کی انفرادیت کو سمجھنا اور یہ سمجھنا کہ ہرانسان کی اپنی عادات ہو تی ہیں اور دوسرے فرد کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اسی طرح ایک شادی کامیاب ہوتی ہے۔عائشہ نے کہا’اگر آپ کا شوہر سونے سے پہلے اپنی پسندیدہ ایکشن فلم دیکھنا چاہتا ہے تو اسے اکیلے دیکھنے دیں کیونکہ ضروری نہیں کہ جو اسے پسند ہو وہ آپکو بھی پسند ہو۔‘آسیہ نے بتایا۔عثمان نے اسی طرح کی بات آسیہ کے بارے میں بتائی کہ”وہ ہر اتوار کو چائے کے کپ کے ساتھ ایک گھنٹہ تک کتاب پڑھتی ہے اور مجھے اس میں بالکل کوئی مسئلہ نہیں ہوتا کیونکہ میں اپنے لیے اسے مکمل طور پر نہیں بدل سکتا‘

 

پرائیویسی کا احترام کریں

 

’میں نہیں جانتا کہ کیوں لوگ ایک دوسرے کے پاسورڈ جان لینے کو محبت قرار دیتے ہیں‘کامیاب شادی میں اعتماد کتنا کارفرما ہے کہ سوال پر عثمان کا یہ کہنا تھا۔عمر اور عائشہ کے کامیاب رشتے کی وجہ ان کے باہمی اعتماد کے بارے میں ایک جیسے نظریات کا ہونا ہے۔تمام جوڑوں کا ایک دوسرے پر اعتماد کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں۔اگر آپ اپنے شریک حیات کے رویے میں کوئی تبدیلی دیکھیں اور اسے سمجھنے سے قاصر ہوں تو آپ اس بات کو ضرور سمجھ لیں کہ آپکی بہتری کے لیے ایسا کیا گیا ہے اور اگر آپ اپنے ساتھی کو شک کا فائدہ اٹھانے دیں گے تو یہ ہر بات پر شک کرنے سے بہتر ہے۔
’مجھے لگتا ہے کہ ہر آدمی اور عورت کو اپنے تعلقات میں رازداری کے عنصر کو ضرور مد نظر رکھنا چاہیے۔عثمان کا کہنا تھا۔اس ساری بحث کا نچوڑ یہ ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ایک جوڑے کوکسی تیسرے بندے کو چاہیں وہ آپ کا کچھ بھی لگتا ہو اپنے ساتھی کے بارے میں غلط بات کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔آسیہ نے ؎مزید بتاتے ہوئے کہا۔’لڑکیاں ہر قسم کی بات اپنے گھر والوں سے کر دیتی ہیں۔مجھے لگتا ہے کہ کچھ باتیں آپ کو دوسروں کو بتانے کے بجائے خود حل کرنی چاہیں‘۔

 

سسرال والوں سے بہترین سلوک

 

’میری ماں نے ایک دفعہ کہا تھا کہ اگر تم اپنے شوہر سے محبت کرتی ہو تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ تم ان لوگوں سے محبت نہ کرو جو اس سے محبت کرتے ہیں؟اور یہ مجھے ہمیشہ یاد رہتا ہے‘یہ کہنا تھا عائشہ کا جو شادی کے بعد ایک بالکل مختلف ماحول کا حصہ بنیں۔
جبکہ یہ بہت اہم ہے کہ شوہر اوراس کا خاندان اس دباؤ کو سمجھیں جو نئی جگہ آنے پر لڑکی کو برداشت کرنا پڑتے ہیں یہ بھی ضروری ہے کہ لڑکی گھر کے تمام افراد کے ساتھ عزت و احترام والا سلوک کرے۔
’مجھے ہمیشہ صفائی کے معاملے میں ڈانٹ پڑتی ہے۔جب سے ہماری شادی ہوئی ہے۔میرے گھر والے مجھے عائشہ کے ساتھ مل کر لیکچر دیتے ہیں‘عمر نے کہا۔
جنوبی ایشیائی معاشرے میں سسرال کے معاملے میں اچھا تاثر نہیں رکھتے اور میڈیا میں بھی انھیں اسی طرح دیکھایا جاتا ہے۔سسرال کے معاملے میں میاں اور بیوی دونوں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ان تمام معاملات سے نبٹنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ خاندانی سسٹم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کی جائیں تاکہ معاملات زیادہ بہتر طریقے سے چلائے جا سکیں۔

 

اپنے شریک حیات کو سراہنا سیکھیں

 

ہر آدمی اور عورت کو پسند ہوتا ہوتا ہے کہ اسے سراہا جائے جبکہ کچھ لوگ اظہار کم کرتے ہیں۔ایک چھوٹا سا پیار میں کیا گیا کام آپکے تعلقات کو بہت بہتر بنا سکتا ہے۔
’ہر سگنل پر ایک گجرے والا کھڑا ہوتا ہے اور عثمان مجھے ابھی بھی خرید کر ضرور دیتے ہیں‘آسیہ
’میں جب بھی کام کے سلسلے میں شہر سے باہر جاتا ہوں تو میری بیوی مجھے یہ میسج ضرور بھیجتی ہے’خیریت سے پہنچیں‘۔عثمان
’میں جب بھی شادی یا کسی فنکشن میں جانے کے لیے تیار ہوتی ہوں تو عمر میری تعریف کرتے ہیں‘۔عائشہ
’شادی سے پہلے میں اپنے کپڑے خود استری کرتا تھا لیکن اب میرے کپڑے عائشہ خود استری کرتی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ میرا کتنا خیال رکھتی ہے‘۔

 

برابری کا سلوک کریں

 

ان جوڑوں کے ساتھ بات کرنے سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔جہاں بیویاں اپنے شوہروں کا ہر طریقے سے خیال رکھنے کی کوشش کرتی ہیں وہیں شوہر بھی اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ ہماری بیویاں سب کچھ چھوڑ کر نئے ماحول میں آئی ہیں اور انھیں کچھ وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔دونوں شوہر اپنی بیویوں کے ساتھ ایسا ہی ہمدردانہ رویہ رکھتے تھے۔کسی بھی شادی کو کامیاب بنانے میں میں بیوی دونوں کا کردار اہم ہے۔ایسی شادی جس میں ایک مرد سے ہر قسم کی امید کی جاتی ہے اس میں ناکامی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
(جوڑوں کی پہچان کو ان کی رضامندی سے چھپایا گیا ہے)

شادی کو کامیاب بنانے کی5 ٹپس
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر