No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

شادی کرنا چاہتے ہیں؟مصنوعی ذہانت آپکی مدد کر سکتی ہے

April 9, 2024
in آگاہی, تجاویز, ٹیکنالوجی, رہنمائی, سوشل, شادی, موجودہ مسائل
شادی کرنا چاہتے ہیں؟مصنوعی ذہانت آپکی مدد کر سکتی ہے

انسان اپنی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے بہت زیادہ ترقی کر چکا ہے۔اس نے بہت سی مشینیں ایجاد کیں جنھوں نے اس کی زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ انسان کی اہم ایجادات میں سے ایک “مصنوعی ذہانت “ ہے۔ دنیا بھر میں ایک عرصے سے ٹیکنیکل روبوٹوس سے کام لے کر بھاری اور درمیانی درجے کے ہتھیار پروڈیوس کئے جا رہے ہیں۔کار سازی، ٹرک سازی، ٹرین سازی، جہاز سازی، آبدوز سازی، میزائل سازی اور ڈرون سازی کے لئے”انسانی ذہانت“ کی جگہ ”مصنوعی ذہانت“ سے کام لیا جا رہا ہے۔ان تمام ایجادات اور آسانیوں کے بعد ترقی یافتہ ممالک میں ایک بہت اہم مسئلہ سامنے آیا ہے اور وہ تنہائی اور شادی نہ کرنے کا رجحان ہے اور ظاہر ہے دنیا نامی اس سیارے پر انسان کی بقا اسی میں ہے کہ شادیوں کے لیے ساز گار ماحول بنایا جائے اور لوگوں کو ان سے ہم آہنگ ساتھی سے آسانی سے ملوا یا جائے۔اور اس مسئلے کے حل کے لیے بھی جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس کی مثال ہم جاپان کی دے سکتے ہیں جہاں شادی کا رجحان نہایت کم ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے جاپان کی آبادی میں متوقع اضافہ نہیں ہو رہا۔ جاپانی حکومت نے اس مقصد کے لیے روبوٹس کی مدد حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔گرتی ہوئی شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے گزشتہ سال اکتوبر میں اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے شادی کے خواہشمند افراد کو ملوانے کے لیے ایک سروس کا آغاز کیا۔نئے ڈیجیٹل آرٹی فیشیل انٹیلی جنس نظام کی مدد سے جاپانی شہروں اور دیہات میں مرد و خواتین کی شادی کیلیے رشتے لگوائےجائیں گے اورآبادی میں مناسب اضافہ کیا جائے گا۔اب تک 824 افراد اس سہولت کے استعمال کے لیے رجسٹر کر چکے ہیں اور76 جوڑوں کے درمیان میل ملاقات کا آغاز ہو چکا ہے۔اس پروگرام کو نفسیاتی ماہرین نے ’’ایموشنل کوشنٹ‘‘ کا نام دیا ہے جس کی مدد سےانسانی سیرت اور اچھائیوں اور سوچ کو فریق مخالف کے سامنے ابھارا جائے گا کیونکہ فی الوقت جاپان سمیت دنیا بھر میں شادیوں کے لیے فریقین مالی یا سماجی حیثیت اور ظاہری حسن کو مد نظر رکھتے ہیں اور سیرت اورذہنی ہم آہنگی کے عنصر کو نظر انداز کردیتے ہیں ۔ جاپان کی آبادی بڑھانے کا حقیقی مقصد حاصل کرنے کی خاطر آرٹیفیشل انٹیلی جنس منصوبہ پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے ۔اگرچہ کہ جاپان میں پہلے ہی کافی ادارے اور لوگ روایتی طریقہ سے رشتے لگوانے کا کام سر انجام دے رہے ہیں لیکن آرٹی فیشیل انٹیلی جنس نظام کو متعارف اورچلانے والوں کویقین ہے کہ یہ نظام جوڑے بنانے کا زیادہ مناسب طریقہ ہے جس میں لوگ بہتر رشتوں کیلیے اپنے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہیں۔

شادی کرنا چاہتے ہیں؟مصنوعی ذہانت آپکی مدد کر سکتی ہے

اسی طرح مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا جب اوپن اے آئی کی جانب سے تیارکردہ ریپلیکا نامی اے آئی چیٹ بوٹ سافٹ وئیر کا استعمال کرتے ہوئے یو ایس سے تعلق رکھنے والی 36سالہ خاتون روزانا راموس نے اپنا ورچوئل پارٹنرایرن کارٹل کو بنایا۔روزانا راموس کے مطابق ایرن آسمانی نیلی آنکھوں کے ساتھ 6فٹ 3انچ قد اور اچھی طرح سے تیار کردہ شکل،ڈیزائنر لباس اور بیکنگ کا شوق رکھتا ہے۔روزانا کے لیے یہ ورچوئل پارٹنر شادی کے رشتے کی پیچیدگیوں کے بغیر ایک مثالی رشتہ پیش کرتاہے۔شادی اور رشتوں کے مسائل اتنے بڑھ گئے ہیں کہ اب دنیا اس کا حل مصنوعی ذہانت میں ڈھونڈنے لگی ہے کیونکہ حقیقت کی دنیا میں ایک ہر لحاظ سے ’پرفیکٹ‘ پارٹنر ڈھونڈنا ممکن نہیں رہا۔

شادی کرنا چاہتے ہیں؟مصنوعی ذہانت آپکی مدد کر سکتی ہے

دنیا اس وقت بھی دنگ رہ گئی جب چیٹ جی پی ٹی نے دو لوگوں کی شادی کروانے میں اہم کردار ادا کیا اوراسے پادری کا کردار ادا کرنے کا کہا گیا۔چیٹ جی پی ٹی پروگرام پہلے تو ہچکچاتا رہا۔ اس نے کہا کہ ’اس کے پاس نہ ہی آنکھیں ہیں، نہ جسم ہے اور وہ باضابطہ طور پر کسی کو شادی کا اجازت نہیں دے سکتا کیونکہ یہ اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔‘ لیکن اصرار جاری رہا اور چیٹ بوٹ کو دلہا اور دلہن کی تمام تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔ اس کے بعد نہ صرف اس نے شادی کے الفاظ بولے بلکہ دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

شادی کرنا چاہتے ہیں؟مصنوعی ذہانت آپکی مدد کر سکتی ہے
جدید شادی ایپس بھی شادی سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہو رہی ہیں۔یہ شادی ایپس مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے اپنے صارفین کی پسند اور خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا میچ بناتی ہیں اور اس طرح ایک جیسی خصوصیات کے حامل افراد کو ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملتا ہے اور اس طرح مکمل اطمینان کے بعد یہ لوگ شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں۔اس طریقہ کار کی وجہ سے ہونے والی شادیاں مکمل ہم آہنگی کے بعد ہی طے کی جاتی ہیں اس طرح رشتوں کے لیے پریشان افراد کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے اور گھر پر بیٹھے بیٹھے رشتے مل جاتے ہیں اور دوسرا یہ رشتے کسی دبائو کے بغیر ہوتے ہیں اس لیے زیادہ کامیاب رہتے ہیں اور طلاق کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔پاکستان میں “دل کا رشتہ” ایپ ایک ایسی رشتہ ایپ ہے جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئےصارفین کی پسند اور نا پسند کو مد نظر رکھتے ہوئےتجاویز پیش کرتی ہے اور اس طرح شادی کے عمل کو آسان بناتی ہے۔

Ammara Khan
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

دل کا رشتہ: 70 لاکھ لوگوں کا اعتماد
خبریں

دل کا رشتہ: 70 لاکھ لوگوں کا اعتماد

August 4, 2025

  ڈیجیٹل دور میں جہاں ہر روز نت نئی ایپس منظرِ عام پر آتی ہیں، وہیں چند ہی ایپس ایسی ہوتی ہیں جو حقیقی معنوں میں عوام کے دلوں کو چھو جاتی ہیں۔ "دل کا رشتہ" ایپ نے اپنے...

کونسے بروج بہترین جوڑ بناتے ہیں؟
سوشل

کونسے بروج بہترین جوڑ بناتے ہیں؟

July 30, 2025

برج یا زائچہ صرف ستاروں کی چال نہیں بلکہ شخصیت، تعلقات اور مزاج کو سمجھنے کا ایک د لچسپ ذریعہ بھی ہے۔ اگر آپ محبت، دوستی یا شادی میں ہم آہنگی چاہتے ہیں تو برجوں کی مطابقت ضرور جانیں۔...

بے وفائی: ایک بڑھتا ہوا سماجی مسئلہ
ٹیکنالوجی

بے وفائی: ایک بڑھتا ہوا سماجی مسئلہ

July 29, 2025

شادی ایک ایسا مقدس بندھن ہے جو نہ صرف دو افراد بلکہ دو خاندانوں کو بھی جوڑتا ہے۔ اس رشتے کی بنیاد اعتماد، محبت، وفاداری اور قربانی پر ہوتی ہے۔ تاہم، جب اس خوبصورت رشتے میں بے وفائی داخل...

“دل کا رشتہ”ایک نئی زندگی کا آغاز
سوشل

“دل کا رشتہ”ایک نئی زندگی کا آغاز

July 23, 2025

شادی ایک اہم فیصلہ ہوتا ہے جو صرف دو افراد ہی نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کرتا ہے۔ "دل کا رشتہ" ایک جدید میٹری مونی ایپ ہے جو ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر