No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

شادی والے دن کے مسائل سے کیسے بچا جائے؟

July 11, 2023
in سوشل, آگاہی, تجاویز, رہنمائی, شادی
شادی والے دن کے مسائل سے کیسے بچا جائے؟

کسی بھی انسان کی زندگی میں اس کی شادی کا دن بہت اہم ہوتا ہے۔خاص طور پر پاکستانی معاشرے میں شادی کے دن کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے اور مہینوں بلکہ سالوں پہلے اس کی تیاری شروع کر دی جاتی ہے۔لیکن تمام تر تیاریوں کے باوجود اس اہم دن میں کچھ ایسی غیر متوقع باتیں بھی ہو جاتی ہیں جن کی امید نہیں کی جاتی۔آج کی پوسٹ میں ہم ان غیر متوقع مسائل کے بارے میں بات کریں گے جن کا کا سامنا آپ کو شادی کے دن ہو سکتا ہے۔

 

دلہن کا لباس

اگرچہ شادی والے دن بہت کچھ اہم ہوتا ہے جس کا خیال رکھنا پڑتا ہے جیسے کھانے کا انتظام،شادی کے دیگر انتظامات،بارات کا استقبال،وقت کی پابندی وغیرہ لیکن سب سے اہم دلہن اور اس کی تیاری ہوتی ہے۔اگرچہ مہینوں پہلے دلہن کی تیاری شروع کر دی جاتی ہے لیکن یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہو سکتا ہے اگر دلہن کی تیاری یا اس کے لباس میں کوئی مسئلہ ہو جائے کیونکہ پوری شادی اس سے متاثر ہوتی ہے اگر دلہن کے لباس یا تیاری میں عین وقت پر کوئی مسئلہ نکل آیا تو دلہن لیٹ تیار ہو گی اور بد مز گی علیحدہ سے ہو گی لیکن ساتھ ہی ساتھ شادی کا پورا پرو گرام ہی لیٹ ہو جائے گا۔اس لیے شادی میں کسی بھی بد مزگی سے بچنے کا بہترین حل ہے کہ دلہن کی تیاری مکمل طور پر پہلے سے کر لی جائے اور شادی والے دن پر کچھ نہ چھوڑا جائے اس طرح آپ کی شادی کا دن بھی یاد گار بنے گا اور باقی لوگ بھی پریشانی سے بچ سکیں گے۔

شادی والے دن کے مسائل سے کیسے بچا جائے؟

 

بارش کا موسم

شادی کے دن کا نتخاب کرنے سے پہلے دن،مہینہ اور موسم وغیرہ کو ضرور مد نظر رکھا جاتا ہے کیونکہ یہ بہت اہم دن ہوتا ہے جس میں لوگوں کی کثیر تعداد بھی شرکت کرتی ہے اور کسی بھی قسم کی غیر متوقع بات سارے پرو گرام کو خراب کر سکتی ہے۔غیر متوقع باتوں میں سے ایک بات بارش یا موسم کی خرابی بھی ہو سکتی ہے خاص طور پر وہ لوگ جو آؤٹ ڈور میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں ان کے لیے یہ بہت بڑا مسئلہ ہو سکتا ہے۔بارش ان کی سجاوٹ،دلہا،دلہن اور آنے والے مہمانوں کے لباس غرض ہر چیز کر درہم برہم کر سکتی ہے۔اس لیے کوشش کریں یا تو آؤٹ ڈور میں شادی نہ کریں اور اگر کریں تو موسم کو مدنظر رکھیں اور پھر بھی بارش ہو جائے تو ایسی صورت میں متبادل انتظامات کر کے رکھیں تاکہ آپ کا اہم دن موسم یا بارش کی نظر نہ ہو جائے۔

شادی والے دن کے مسائل سے کیسے بچا جائے؟

 

جب شادی کی تقریب لیٹ ہو جائے

شادی والے دن ہر کام کا وقت پر ہونا بہت ضروری ہے لیکن اس کے باوجود کبھی دلہن پارلر سے لیٹ آتی ہے کبھی کھانا لیٹ ہو جاتا ہے اور کبھی بارات لیٹ ہو جاتی ہے۔شادیوں میں کام لیٹ ہو جانا عام بات ہے لیکن ایسا ہونا پوری شادی پر اثر انداز ہوتا ہے خاص طور پر ایسی جگہوں پر جہاں پابندی ہے کہ 10بجے کے بعد شادیوں کی تقریبانہ ہوں جیسے پنجاب میں پابندی ہے تو وہاں تو لیٹ ہونے کی گنجائش ہی ختم ہو جاتی ہے اس لیے بہت ضروری ہے کہ ہر بات کو ذہن میں رکھ کر پارلر کی بکنگ،شادی ہال کی بکنگ وغیرہ کی جائے تاکہ ہر کام وقت پر ہو اور ایسی جگہ شادی کا ارینج کیا جائے کہ بارات کو آنے میں آسانی ہو اور ٹریفک وغیرہ کا مسئلہ نہ ہو۔

شادی والے دن کے مسائل سے کیسے بچا جائے؟

 

 

رشتے داروں کے مسائل

پاکستان میں شادی ایک ایسا دن ہوت ہے جب زیادہ سے زیادہ رشتے داروں کو بلایا جاتا ہے۔اگرچہ رشتے داروں کو خوشی میں شریک ہونے کے لیے بلایا جاتا ہے لیکن یہ ہی رشتے داراپنے رویوں سے شادی میں بد مزگی بھی پیدا کر دیتے ہیں،کبھی غیر ضروری باتیں کر کے،دلہا دلہن کے رشتے داروں میں غلط فہمی پھیلا کر یا کسی بھی قسم کا جھگڑا کر کے یہ آپ کی شادی کو ایک نا خوشگوار دن بھی بنا سکتے ہیں۔اس لیے ضروری ہے کہ شادی والے دن ایسے رشتے داروں پر بھی نظر رکھی جائے جو حسد میں آ کر یا اپنی عادت سے مجبور ہو کر کسی بھی قسم کے جھگڑے کا باعث بنتے ہوں۔

شادی والے دن کے مسائل سے کیسے بچا جائے؟

 

حق مہر کا جھگڑا

حق مہر کے بغیر نکاح مکمل نہیں ہوتا اور شادی میں اس کی بہت اہمیت ہوتی ہے لیکن اگر نکاح کے دوران حق مہر پر فیصلہ نہ ہو سکے کہ کتنا رکھنا ہے تو اس سے شادی والے دن شدید بد مزگی پیدا ہو جاتی ہے اس لیے یہ متفقہ رائے سے طے ہونا چاہیے بلکہ سمجھدار لوگ شادی کے دن سے پہلے ہی حق مہر حتیٰ کہ دوسرے پیسوں کے معاملات جیسے ”دودھ پلائی“ رسم،”رستہ رکوائی“ رسم کے پیسے بھی پہلے سے طے کر لیتے ہیں تاکہ شادی والے دن ہر کام وقت پر ہو سکے۔

شادی والے دن کے مسائل سے کیسے بچا جائے؟

 

دُکھتے ہوئے پاؤں

شادی کا دن ایک تھکا دینے والا دن ہوتا ہے اور ایسے میں جبکہ بہت کام ہو اور آپ نے خوبصورت بھی نظر آنا ہو تو یہ بھی ایک بہت بڑا مسئلہ بن جاتا ہے۔قیمتی جوڑوں کے ساتھ ہائی ہیل نہ پہنی جائے تو سارا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے لیکن ساتھ ساتھ ان لمحات کا بھی سوچنا پڑتا ہے جب آپ کے پاؤں چلنے سے انکار کر دیتے ہیں تو سمجھداری کا تقاضا ہے کہ ان سب باتوں کو ذہن میں رکھا جائے اور ساتھ میں ایک ایسا جوتا بھی رکھ لیا جائے جو تب کام آئے جب آپ کے پاؤں ہیل والے جوتوں کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیں۔

شادی والے دن کے مسائل سے کیسے بچا جائے؟

ایمر جنسی بیگ کی ضرورت

شادی والے دن بڑے بڑے مسائل کے علاوہ کچھ چھوٹے چھوٹے مسئلے بھی ہو سکتے ہیں اور ان تمام مسئلوں کا حل ایک ایمر جنسی بیگ ہے جو کسی ذمہ دار کے حوالے کیا جا سکے تاکہ وہ وقت پر مہیا کر سکے۔اس بیگ میں ایک قینچی،گلو،سوئی دھاگہ،سر درد کی دوائی،وائپس،سپر گلو اور دلہن سے متعلق چیزیں ہوں تاکہ چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے بھاگنا نہ پڑے،اگر چھوٹے بچے ساتھ موجود ہوں تو ان کی ضروریات کا بھی خیال رکھیں اور اگرکوئی بزرگ ساتھ ہو تو ان کے آرام اور مسائل کو بھی ذہن میں رکھ کر ایمر جنسی بیگ بنائیں۔ان باتوں کو ذہن میں رکھ کر اور ان تمام تیاریوں کے بعدامید کرتے ہیں کہ آپ کی شادی کا دن اچھا گزرے گا اور کوئی ایسی بات نہیں ہو گی جس سے آپ کا اہم ترین دن بلا وجہ کے مسائل کا شکار ہو۔

شادی والے دن کے مسائل سے کیسے بچا جائے؟

شادی والے دن کے مسائل سے کیسے بچا جائے؟
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر