No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

شادی شدہ زندگی کی 7 غلطیاں

January 28, 2025
in سوشل, آگاہی, تجاویز, چلو بات کرتے ہیں, شادی, کامیاب ہمسفر, موجودہ مسائل
شادی شدہ زندگی کی 7 غلطیاں

 موجودہ دور میں شادی شدہ زندگی کی طوالت اس کے مضبوط ہونے کی گارنٹی نہیں ہے۔  جدید دور کے رجحانات بھی شادی کے ادارے پر اس قدر اثرات ڈال رہے ہیں کہ شادیاں برقرار رکھنا دن بدن مشکل تر ہوتا جا رہا ہے.ڈاکٹر جان گوٹمین انسانی تعلقات کی سائنس میں ایک اتھارٹی ہیں۔ ان کی شادی شدہ زندگی پر ریسرچ کو ایک دنیا مانتی ہے۔ گوٹمین کے مطابق شادی شدہ زندگی میں 7 غلطیاں ایسی ہیں جو آپ کی طویل عرصہ پر مشتمل شادی کو بھی ختم کر سکتی ہیں۔آئیے کچھ ان غلطیوں کے بارے میں جانتے ہیں۔

 محبت اور توجہ کی گہرائی کو نہ سمجھنا

شادی شدہ زندگی کی 7 غلطیاں

اگر آپ اپنے شریکِ حیات کے جذبات، خوابوں اور زندگی کے اہم لمحات سے بے خبر رہتے ہیں تو آپ کا تعلق سطحی ہو جاتا ہے۔  ایک شوہر اپنی بیوی کی سالگرہ بھول جاتا ہے، اور وہ یہ سمجھے کہ یہ ایک چھوٹا معاملہ ہے۔ لیکن بیوی کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس کی زندگی اور جذبات کو اہمیت نہیں دیتا۔ وقت کے ساتھ یہ لاپرواہی تعلقات میں فاصلے بڑھا سکتی ہے۔

تعریف اور عزت نہ کرنا

شادی شدہ زندگی کی 7 غلطیاں

اگر آپ اپنے شریکِ حیات کے اچھے پہلوؤں پر توجہ دینے کے بجائے صرف ان کی غلطیوں پر نظر رکھتے ہیں تو عزت اور محبت کمزور پڑ سکتی ہے۔ ایک بیوی اپنے شوہر کی محنت اور قربانیوں کو کبھی نہیں سراہتی بلکہ ہمیشہ اس پر تنقید کرتی ہے۔ شوہر کو محسوس ہوتا ہے کہ اس کی کوئی اہمیت نہیں، جس سے ناچاقی اور علیحدگی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ایک دوسرے کی جانب توجہ نہ دینا

شادی شدہ زندگی کی 7 غلطیاں

اگر آپ شریکِ حیات  کو نظر انداز کرتے ہیں، تو وہ خود کو غیر اہم سمجھنے لگتے ہیں۔ شوہر بیوی کی جانب سے بات چیت کی کوششوں کو اکثر موبائل پر مصروف رہ کر ٹال دیتا ہے۔ بیوی کو لگتا ہے کہ اس کی باتوں کی کوئی قدر نہیں اور یہ احساس تعلقات کو سرد کر دیتا ہے۔

شریکِ حیات کی رائے کو نظرانداز کرنا

شادی شدہ زندگی کی 7 غلطیاں

اگر آپ اپنے شریکِ حیات کی رائے اور خیالات کو اہمیت نہیں دیتے، تو یہ تعلقات میں طاقت کی غیر مساوی تقسیم پیدا کر دیتا ہے۔ ایک شوہر اپنی بیوی کے بجٹ کے مشورے کو نظرانداز کرکے اپنی مرضی سے خرچ کرتا ہے۔ یہ رویہ بیوی کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ وہ اس رشتے میں غیر اہم ہے، جو کہ ناراضی اور دوری کا باعث بنتا ہے۔

مسائل کو حل کرنے کی بجائے نظر انداز کرنا

شادی شدہ زندگی کی 7 غلطیاں

اگر آپ چھوٹے مسائل کو وقت پر حل نہیں کرتے تو وہ بڑے تنازعات میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ بیوی شوہر کو وقت پر بل ادا کرنے کی یاد دہانی کراتی ہے، لیکن وہ اسے ٹالتا رہتا ہے۔ جب بل نہ ادا ہونے کی وجہ سے بجلی کٹ جاتی ہے، تو جھگڑا شروع ہو جاتا ہے، اور اس طرح کے رویے تعلقات میں دراڑ ڈال سکتے ہیں۔

پائیدار مسائل کو نظر انداز کرناشادی شدہ زندگی کی 7 غلطیاں

کچھ مسائل ایسے ہوتے ہیں جن کا مکمل حل ممکن نہیں، لیکن ان کو سمجھنے اور ایک دوسرے کے نقطہِ نظر کو تسلیم نہ کرنے سے تلخی بڑھ سکتی ہے۔ شوہر بچوں کی تعلیم کے لیے سرکاری اسکول چاہتا ہے جبکہ بیوی نجی اسکول کو ترجیح دیتی ہے۔ دونوں اس مسئلے کو سمجھنے کے بجائے ایک دوسرے کو قصوروار ٹھہراتے ہیں، جس سے رشتہ زہر آلود ہو جاتا ہے۔

مشترکہ مقصد کی کمی

شادی شدہ زندگی کی 7 غلطیاں

اگر آپ کی شادی میں کوئی مشترکہ مقصد یا مقاصد نہ ہوں، تو وقت کے ساتھ تعلق بوجھل اور بے معنی لگنے لگتا ہے۔ شوہر اور بیوی ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہوئے بھی اپنی الگ الگ دنیا بسا لیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ کم وقت ساتھ گزارتے ہیں۔ نتیجتاً ان کا تعلق جذباتی طور پر کمزور ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر جان گوٹمین کا کہنا ہے کہ یہ اصول آپ کے ازدواجی تعلقات کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہیں، لیکن ان پر عمل نہ کرنے سے رشتہ کمزور اور خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ پاکستانی معاشرے کے مطابق ان اصولوں کا جائزہ لیں تو ہمیں پاکستان میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کی کچھ کچھ سمجھ آنے لگتی ہے۔اب آپ کے کرنے کا کام یہ ہے کہ فوری طور پر اپنے رشتوں کا جائزہ لیجیے، اور دیکھیے کہ کہیں جانے انجانے میں آپ ان اصولوں میں سے کسی ایک اصول کو نظر انداز تو نہیں کر رہے جس کی وجہ سے آپ کا جیون ساتھی مشکل زندگی گزار رہا ہے۔ اور کسی بھی موقعے پر آپ کا ساتھ چھوڑ سکتا ہے۔

شادی شدہ زندگی کی 7 غلطیاں
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر
شادی

مائوں کے عالمی دن پر “دل کارشتہ” ایپ کی جانب سے ڈسکائونٹ آفر

May 9, 2025

مائوں کے عالمی دن  کی خوشی میں مائوں کو تحفہ دینے اور ان کے گھر کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی"رشتہ" نہ ملنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے "دل کا رشتہ" ایپ نے ڈسکائونٹ آفر کا اعلان...

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پنجابی شادیوں کے سدا بہار گیت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر