دل کا رشتہ ایپ پاکستان کی نمبر ون سوشل ایپ ہے،اور کیوں نہ ہو؟ یہ ایک ایسی ایپ ہے جو پاکستانی عوام کے لیے ہمیشہ خوشیاں ہی لے کر آئی ہے۔دل کا رشتہ ایپ عوام کی ہر خوشی میں ان کے ساتھ رہی ہے اورعوامی جذبات کا خیال رکھا ہے۔کرکٹ بھی پاکستانی قوم کی ایک بہت بڑی خوشی ہے ، اور جب بات ہو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تو پھر تو کوئی شہر ہو یاگائوں ،بوڑھا ہو یا جوان ،مرد ہو یا عورت ،پڑھا لکھا ہو یا ان پڑھ ،امیر ہو یا غریب ،بڑا ہو یا چھوٹا ہر کوئی اسی کے بارے میں ہی بات کر رہا ہوتا ہے۔اگر کرکٹ کی بات کی جائے تو سب سے زیادہ زیر بحث یہ بات رہتی ہے کہ اگلہ میچ کون جیتے گا؟ہر کوئی اپنی سوچ اور تجربے کے مطابق بات کرتا ہے۔گھر،آفس ،گلی کوچوں ،پاکستانی کے میدانوں میں ،وادیوں میں ،دریائوں کے کنارے،کھیت کھلیانوں میں بازاروں میں ،ڈھابوں اور ریستورانوں میں ہر جگہ کرکٹ کی ہی بات ہوتی ہے۔
پاکستانی قوم کی اسی عادت کو پیش نظر رکھتے ہوئے دل کا رشتہ ایپ نے پاکستانی عوام کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ پر “موقعے پے چوکے”کے نام سے مہم کا آغاز کیا ہے جس میں پاکستان کے دوسرے اہم مسئلے(پہلا اہم مسئلہ شادی ہے) کرکٹ پر بات کی جائے گی۔اس مہم کے دوران ایک مقابلہ رکھا گیا ہے جس میں عوام سے پوچھا گیا ہے کہ وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر بتائیں کہ اگلہ میچ کون جیتے گا؟۔صحیح جواب دینے والے کو دل کا رشتہ ایپ پر فری “سلور پیکج “دیا جائے گا۔”سلور پیکج” دل کا رشتہ ایپ کی ایک ایسی پیشکش ہے جس کے ذریعے کوئی بھی دل کا رشتہ ایپ پر اپنا پروفائل بنا کرپیسے خرچ کیے بغیر بہت کم عرصے میں بہترین رشتہ حاصل کر سکتا ہے ۔
یہ سلسلہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران جاری رہے گا اور آخر میں جو بھی فرد سارے میچز کے بارے میں درست جواب دے گا اسے بمپر پرائز دیا جائے گا،بمپر پرائز کے طور پر ایک لاکھ مالیت تک کا موبائل فون دیا جائے گا۔تو پھر انتظار کس بات کا ہے ابھی دل کا رشتہ ایپ ڈائون لوڈ کریں اور “موقعے پے چوکا”جیسے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔