کیا آپ روزمرہ کی روٹین سے تھک گئے ہیں؟کیا آپ دونوں زیادہ پیسے خرچ کیے بغیر اچھا وقت گزارنا چاہتے ہیں؟کچھ سوچنے کی ضرورت نہیں کیو نکہ آج ہم آپ کے لیے ایسے مشورے لائے ہیں جن کے ذریعے کام کرنے والے جوڑے بھی ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزار سکتے ہیں۔آپ کچھ ایڈونچر کرنا چاہیں،کچھ رومانوی ماحول چاہیں یا صرف ایک اچھا وقت گزارنا چاہیں ہم آپکو بتائیں گے کہ کس طرح اسے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
گھر پر ایک ڈنر اور مووی
یہ ایک شاندار خیال ہونے کے ساتھ ساتھ بجٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک قابل عمل خیال ہے۔آپ گھر پر اچھا سا کھانا بنا کر اور اپنی پسند کی ایک فلم لگا کر دیکھ سکتے ہیں۔زیادہ پیسے خرچ کیے بغیر اچھا وقت گزارنے کا ایک اچھا آئیڈیا ہے۔
باہر گھومنے جا سکتے ہیں
کام کرنے والے جوڑوں کے لیے ایک دوسرے کے لیے وقت نکالنا اور اچھا وقت گزارنا مشکل ہوتا ہے۔ہمارا آپ کے لیے مشورہ ہے کہ ضروری نہیں کہ آپ شہر سے باہر جا کر ہی وقت اچھا گزار یں،آپ اپنے بجٹ کو دیکھتے ہوئے کہیں بھی باہر یا پارک وغیرہ میں بھی جا کر ایک اچھا وقت گزار سکتے ہیں۔
اچھا وقت گزارنے کے بہت سے طریقے ہیں،آپ شہر میں ہونے والے ایسے ایونٹس کے بارے میں سرچ کر سکتے ہیں جہاں پیسے خرچ نہ ہوں۔یہ اچھا وقت آپ اپنے علاقے کے آس پاس کے ایریا میں گھوم پھر کر بھی گزار سکتے ہیں یا علاقے کی کوئی نئی جگہ بھی جا سکتے ہیں جہاں آپ پہلے نہ گئے ہوں۔
اگر آپ کوئی نیا تجربہ کرنا چاہتے ہیں توآپ کسی میوزک شو یا کامیڈی شو میں بھی جا سکتے ہیں۔اگر اس سے بھی سستا کام کرنا چاہیں تو کچھ لوگ کسی پارک کے بینچ یا سڑک کے کنارے کسی کیفے میں بیٹھ کر بھی ایک اچھا وقت گزار سکتے ہیں۔
یہ اتنا اہم نہیں ہے کہ آپ کدھر بیٹھے ہوئے ہیں زیادہ اہم یہ ہے کہ آپ اپنے ساتھی کے ساتھ کتنا خوش ہیں۔جب میاں اور بیوی دونوں کام کر رہے ہوں تو یہ بہت اہم ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت بھی گزاریں اور اپنے محبت کے رشتے کو قائم رکھیں۔
سیر کے لیے نکل جائیں
آپ ایک دوسرے کے لیے زیادہ نہیں لیکن ایک دن تو نکال ہی سکتے ہیں۔ایک دوسرے کو وقت دینے کی کوشش کریں،اس کے لیے آپ اپنے شہر کے قریب کسی پر فضا مقام کی سیر کے لیے،ہائیکنگ،کسی میوزیم یا آرٹ گیلری کا وزٹ،لانگ ڈرائیو یا کچھ بھی ایسا کر سکتے ہیں جو آپ دونوں کو خوش کر سکے۔اس سیر کے لیے آپ اپنے لنچ یا سنیکس کا انتظام گھر سے بھی کر کے جا سکتے ہیں اور اس طرح زیادہ پیسے خرچ کیے بغیر ایک اچھا وقت گزار سکتے ہیں۔
مختصراًآپ اپنے بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیر کا پلان بنائیں یا اگر کچھ مہنگا بھی کریں لیکن یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آپ دونوں کا ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارنا بہت ضروری ہے۔اس سے آپ کا رشتہ مزید مضبوط ہو گا اور زندگی میں خوبصورتی پیدا ہو گی۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔