کیا آپکو بچپن میں عید کی خوشیاں یاد ہیں؟گرم گرم پکوان کی خوشبو،گھر میں گونجتی کھلکھلاہٹ،خوشی اور جشن کا ماحول کون یہ سب بھول سکتا ہے خاص طور پر وہ منہ میں پانی بھر دینے والی مزیدار ڈشز جو ہماری عید کی خوشیوں کا لازمی حصہ تھیں۔آج ہم آپ کے ساتھ عید کی خوشیاں اور یادیں تازہ کرنے جارہے ہیں۔عید کی خوشیاں تازہ کرنے کے لیے ہم یاد کریں گے اپنے بچپن کی عید کے وہ کھانے جو ہماری زندگی کو خوشیوں سے بھر دیتے تھے۔لہذا اس سب میٹھاس کو اپنے دل میں بھرنے کے لیے اوربچپن کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔
:کھیر
کھیر عید پر کھا یا جانے والا سب سے زیادہ پسندیدہ اور روائتی میٹھا ہے۔یہ ایک قسم کی چاولوں سے بنی پوڈنگ ہے جو دودھ،چینی،چاول اور الائچی سے بنتی ہے۔کھیر کو ٹھنڈا کر کے پیش کیا جاتا ہے اور اس پر میوہ جات اور گلاب کی پتیوں سے سجاوٹ کی جاتی ہے۔عید کا یہ میٹھا پاکستانیوں کے لیے ان کی بچپن کی یاد تازہ کر دیتا ہے۔
:کھجلا پھینی
کھجلا ایک روائتی میٹھا ہے جو عید پر بڑوں اور بچوں دونوں میں یکساں مقبول ہے۔یہ آٹے،پانی اورگھی سے بنتی ہے اور تیل میں فرائی کی جاتی ہے۔یہ بہت کریسپی اور گولڈن براؤن رنگ کی ہوتی ہے۔کھجلا کو دودھ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے اور عید الفطر کے موقع پر ایک مقبول ڈش ہے۔
:دودھ سیویاں
عید خاندان کے لوگوں اور دوستوں کے مل بیٹھنے اور خوشی کا موقع ہوتا ہے اور اس موقع پر دودھ سیویاں کا اپنا مقام ہے۔یہ ڈش سیویاں،دودھ اور چینی سے بنتی ہے اور اس میں پیستے اور بادام بھی ڈالے جاتے ہیں۔میٹھی عید میٹھی سیویوں کے بغیر ادھوری رہتی ہے۔
:چنا چاٹ
چنا چاٹ ایک روائتی کھانا ہے جو چنے،مصالحوں اور دوسری اشیاء ملا کر بنائی جاتی ہے۔چنا چاٹ ایک کھٹی میٹھی ڈش ہے جسے ٹھنڈا کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔چنا چاٹ کو پہلے بنا کر بھی رکھا جا سکتا ہے اور ایک ہفتے تک رکھ کے کھایا جا سکتا ہے۔
:حلوہ پوڑی
حلوہ پوڑی ایک روائتی کھانا ہے جسے بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔یہ بڑوں اور بچوں میں یکساں مقبول ہے۔یہ آٹے،گھی،چینی اور الائچی پاؤڈر سے بنتی ہے۔اس میں آٹے کی چھوٹی چھوٹی پوڑیوں کو بنا کر فرائی کیا جاتا ہے۔سوجی کو گھی میں براؤن کیا جاتا ہے پھر چینی ملے پانی میں اسے پکایا جاتا ہے اور پھر پوڑی کو حلوے کے ساتھ سرو کیا جاتا ہے۔
:شاہی ٹکڑے
شاہی ٹکڑے پاکستان میں عید کے موقع پر کھایا جانے والا مقبول ترین میٹھا ہے۔یہ بہت سے اجزاء جیسے دودھ،آٹا،چینی،گھی اور الائچی سے بنتے ہیں۔اس میں ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو گھی میں ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے اور پھر کنڈینس ملک میں ڈبو دیا جاتا ہے پھر اس پر بادام اور پیستے سے گار نیش کی جاتی ہے۔
یہ وہ تمام ڈشز ہیں جو آپکے بچپن کی یادیں تازہ کر دیں گی۔لہذا عید پر جو بھی ڈش بنائیں اپنے ذائقے اور ذوق کے مطابق بنائیں اور گھر والوں کے ساتھ مل کر انجوائے کریں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔