گھومنے پھرنے کا شوق ہر کسی کو ہی ہوتا ہےتاہم اس کی استطاعت بہت کم لوگوں کی ہوتی ہےمگر پھر بھی جن لوگوں کی نئی نئی شادی ہو ان کی خواہش ضرور ہوتی ہے کہ ہنی مون کے لیے دوسرے ممالک جائیں ۔سیاحت کے شوقین ایسے ہی جوڑوں کے لیے معروف ادارے ٹرپ ایڈوائزر نے دنیا بھر کے لاکھوں افراد کی جانب سے جمع کرائے گئے تجزیوں کی بنیاد پر ان شہروں کو 2025 کے لیے بہترین سیاحتی مقامات قرار دیا ہے۔
لندن
لندن دنیا کے اہم شہروں میں سے ایک ہے۔یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل چار مقامات کا تعلق بھی لندن سے ہے، جن میں ویسٹ منسٹر محل اور کلیسائے ویسٹ منسٹر، کلیسائے سینٹ مارگریٹ، لندن برج اور شاہی نباتاتی باغیچہ شامل ہیں۔
بالی، انڈونیشیا
اسے انڈونیشیا کی جنت بھی کہا جاتا ہے جو کسی خوابوں کی سرزمین سے کم نہیں۔جزیرہ بالی اپنی روایتی مندروں، سرسبز دھان کے کھیتوں، آتش فشانی پہاڑوں اور ساحلوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔اس طرح یہ تاریخی مقامات کے دلدادہ افراد کے ساتھ سمندری مقامات اور دیگر قدرتی مناظر کے پرستاروں کے لیے بھی مثالی مقام ثابت ہوتا ہے۔
دبئی
یہ وہ شہر ہے جہاں جدید ثقافت کا امتزاج قدامت سے ہوا ہے جبکہ عالمی معیار کی شاپنگ اور تفریحی سہولیات یہاں دستیاب ہیں۔دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ اس شہر میں موجود ہیں جبکہ اور بھی بہت کچھ ایسا ہے جو دیکھنے کے لائق ہے۔
سسلی، اٹلی
بحیرہ روم میں واقع یہ جزیرہ ہر پہلو سے سیاحوں کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔یہاں کے پکوان، مقامی رسومات، قدرتی مناظر اور دیگر سب سیاحوں کا دل جیت لیتے ہیں۔
فرانس،پیرس
شاندار و تاریخی عمارات، عالمی سطح پر معروف ادارے اور مشہور باغات دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح پیرس آتے ہیں۔اسے محبت کا شہر بھی قرار دیا جاتا ہے۔
روم،اٹلی
اٹلی کا دارالحکومت روم اپنے تاریخی آثار کی بنا پر دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے۔
مگر اس کے ساتھ ساتھ یہاں کے پکوان، اوپن ائیر مارکیٹیں اور دیگر جگہیں بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔
ویتنام،ہنوئی
ویتنام کا دارالحکومت اس فہرست میں 7 ویں نمبر پر موجود ہے جس کی نو آبادیاتی تعمیرات اور یادگاروں سمیت دیگر جدید اسٹرکچر لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہیں۔
مراکش
مراکش کے دارالحکومت کا نام بھی مراکش ہے اور یہ اس فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے۔اپنے بازاروں کے لیے معروف یہ خوبصورت افریقی شہرجدت و قدامت کا امتزاج ہے جہاں عرب و افریقی ثقافت باہم مل کر اس شہرکو انوکھا بنا دیتے ہیں۔یہاں کی موسیقی، ساحل اور لوگوں کا طرز زندگی سب سیاحوں کی توجہ کا مرکز بننے والے عوامل ہیں۔
یونان،کریٹ
یہ بحیرہ روم کا پانچواں سب سے بڑا جزیرہ ہے جبکہ یہ ایک تاریخی مقام بھی ہے، لاکھوں سیاح یہاں کے تاریخی مقامات کی سیر کرنے آتے ہیں۔
بینکاک
تھائی لینڈ کا دارالحکومت فلوٹنگ مارکیٹس اور دیگر متعدد سیاحتی مقامات کے باعث ہر سال لاکھوں سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔