No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

وادی ہنزہ : سیاحوں کی جنت

April 5, 2024
in سیاحت
وادی ہنزہ : سیاحوں کی جنت

وادی ہنزہ پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ گلگت سے شمال میں نگر کے ساتھ اور شاہراہ ریشم پر واقع ہے۔ اسلام آباد سے 700 کلومیٹر کے فاصلے پر شاہراہ ریشم کے کنارے پر واقع یہ وادی سطح سمندر سے 2500 میٹر بلند ہے۔ اسلام آباد سے اس کا راستہ حسن ابدال، ایبٹ آباد،مانسہرہ،تھا کوٹ، بشام، داسو، چلاس ،گلگت سے ہوتا ہوا ہنزہ آتا ہے۔ ایک اور راستہ مانسہرہ سے بالاکوٹ ناران اور بابوسر پاس سے ہوتے ہوئے چلاس کے ساتھ ملتا ہے۔وادی ہنزہ گلگت سے صرف 100 کلومیٹر اور 2 گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ راولپنڈی سے جدید آرام دہ پبلک ٹرانسپورٹ گلگت و ہنزہ کے لیےہر وقت دستیاب ہوتی ہے۔اسلام آباد سے جہاز کے ذریعے گلگلت بھی جایا جا سکتا ہے۔ اپنی گاڑی پر ایک دن چلاس یا گلگلت آرام کرکے باآسانی ہنزہ پہنچا جا سکتا ہے۔ یہ وادی 7900 مربع کلومیٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی ہے۔

وادی ہنزہ : سیاحوں کی جنت

 ہنزہ میں مقامی راجا کی حکومت ہوتی تھی جسے میر آف ہنزہ کہا جاتا تھا۔ بھٹو دور میں ریاستی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی ہنزہ میں بھی یہ نظام ختم ہو گیا۔ آج بھی ہنزہ میں میر تو ہے مگر صرف اعزازی عہدہ کے ساتھ ۔وادی ہنزہ گلگلت بلتستان کا ایک ضلع ہے۔ جہاں کی زبان بروشسکی ہے جو دنیا کی تنہا اور مشکل زبان سمجھی جاتی ہے جبکہ واخی اور شینا زبان بھی بولی جاتی ہے۔

وادی ہنزہ میں بہت سی چھوٹی چھوٹی وادیاں اور قصبے شامل ہیں۔ وادی تین علاقوں پرمشتمل ہے بالائی ہنزہ  ، مرکزی ہنزہ ، لوئر ہنزہ۔ ہنزہ کا سب سے اہم شہر علی آباد ہے جبکہ سیاحت کے لیےاور اردگرد کے نظاروں کے لیے کریم آباد مشہور ہے۔ کریم آباد میں ہوٹلوں کی بہتات ہے۔ سستے اور مہنگے ہر معیار کے ہوٹل مل جاتے ہیں جبکہ گیسٹ ہاؤس اور ایک کمرہ میں مشترکہ بیڈ کے ساتھ نہایت ہی سستی ماہانہ و ہفتہ وار بنیادوں پر بھی رہائش مل جاتی ہے۔کریم آباد کے چاروں طرف اونچی چوٹیاں ہیں جن کے نظارے دنیا میں مشہور ہیں ۔ہنزہ کے اردگرد موجود چوٹیوں میں راکا پوشی، دیران پیک، گولڈن پیک، التر پیک، لیڈی فنگر پیک مشہور ہیں۔ کریم آباد کا بازار ہنزہ کی ثقافتی اشیاء سے بھرا پڑا ہوتا ہے چونکہ ہنزہ میں پاکستانی سیاحوں کی نسبت غیر ملکی سیاح زیادہ آتے ہیں اس لیے یہ بازار قدرے مہنگا محسوس ہوتا ہے۔

وادی ہنزہ : سیاحوں کی جنت

کریم آباد میں موجود میر کا پرانا گھر بلتت قلعہ کریم آباد کے حسن کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ تقریباً 700 سال پرانا یہ قلعہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ کریم آباد کے قریب ہی ایک اور پرانا قصبہ التت ہے جو وادی ہنزہ کا سب سے پرانا علاقہ تصور کیا جاتا ہے جس میں موجود التت قلعہ 900 سال پرانا ہے۔ ہنزہ کے گرد و نواح میں ایک دن میں صبح جا کر شام گئے واپس آجانے والے سیر کے مقامات میں سب سے مشہور ڈوئیکر یا ایگل نیسٹ ہے جہاں پیدل یا جیپ کے ذریعے جایا جاسکتاہے۔ یہ جگہ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت برف پوش چوٹیوں پر پڑنے والی سورج کی کرنوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ جیپ پر دریا کے دوسرے کنارے پر واقع وادی نگر بھی جایا جا سکتا ہے جہاں پر گلیشئیرز کا نظارہ دیدہ زیب ہوتا ہے۔ راکاپوشی کے دامن میں واقع خوبصورت گاؤں مناپن ایک پورا دن بتانے کیلے بہترین جگہ ہے۔نومل اور نلتر کی خوبصورت وادیاں سیاحوں کے دلوں کو خوشی سے بھر دیتی ہیں۔ 

وادی ہنزہ : سیاحوں کی جنت

قدرتی آفت کے نتیجے میں دریائے ہنزہ پر بن جانے والی جھیل عطا آباد اب ایک تفریحی مقام کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔ اونچے کالے پہاڑوں کے بیچ جھیل کے نیلگوں پانیوں میں کشتی رانی ایک یادگار سفر بن جاتا ہے۔ صرف ایک دن مزید صرف کر کے جھیل کے پار اتر کر گلمت گاؤں، بورت جھیل، پسو گاؤں، پاکستان کے آخری قصبے سوست بھی باآسانی جایا جا سکتا ہے۔ 

وادی ہنزہ : سیاحوں کی جنت

چین کی سرحد کے ساتھ واقع دنیا کے سب سے اونچے خنجراب پاس کا سفر شائد اس پورے خطے کا سب سے حسین لمحات میں سے ایک ہوتا ہے۔اسلام آباد سے ہنزہ اور باقی وادیوں کا مکمل سفر چار، پانچ، سات اور دس دنوں میں اپنی سہولت کے مطابق کیا جا سکتا ہے۔ ہنزہ ہو یا ہنزہ کی بالائی وادیاں ہر جگہ بہترین سہولتوں سے آراستہ ہوٹل اور مقامی ٹرانسپورٹ اور گائیڈ کی حیثیت سے مقامی لوگ دستیاب ہیں۔

وادی ہنزہ : سیاحوں کی جنت

پورا خطہ مہمان نواز اور خوش اخلاق ہے اور سیاحوں کو اپنی آمدنی کا ذریعہ سمجھنے کے باعث ان کو رحمت تصور کرتے ہیں اور بہترین خیال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لاہور و اسلام آباد کی بہت ساری مقامی ٹورازم کمپنیاں تجربہ کار سٹاف کے ساتھ طالب علموں، دوستوں و فیملیوں کے گروپ کی شکل میں نہایت مناسب قیمت پر سارے انتظامات بھی کرتے ہیں۔

وادی ہنزہ : سیاحوں کی جنت
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

وادی کیلاش کا چلم جوش میلہ
سیاحت

وادی کیلاش کا چلم جوش میلہ

April 17, 2025

پاکستان کئی ثقافتوں پر مشتمل  زمین ہے جہاں سال بھر مختلف تہوار منائے جاتے ہیں۔پاکستان کی خوبصورت ترین وادی کیلاش کے لوگ  ہر سال دو بڑے اور دو چھوٹے تہواروں کا انعقاد کرتے ہیں، جن میں "چلم جوش" اور...

باکو سیاحت کے لیے بہترین کیوں؟
ڈیسٹینیشن

باکو سیاحت کے لیے بہترین کیوں؟

February 24, 2025

تیل کی دولت سے مالا مال آذربائیجان نے مستقبل میں دنیا بھرمیں توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال کے خدشے کے باعث 2016 سے سیاحت کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقتدامات شروع کیے۔ ان اقتدامات میں دنیا...

2025 میں ہنی مون :خاص ممالک کی فہرست
سیاحت

2025 میں ہنی مون :خاص ممالک کی فہرست

January 16, 2025

گھومنے پھرنے کا شوق ہر کسی کو ہی ہوتا ہےتاہم اس کی استطاعت بہت کم لوگوں کی ہوتی ہےمگر پھر بھی جن لوگوں کی نئی نئی شادی ہو ان کی خواہش ضرور ہوتی ہے کہ ہنی مون کے لیے...

یورپ میں ہنی مون کے لیےبہترین مقامات 
سیاحت

یورپ میں ہنی مون کے لیےبہترین مقامات 

December 26, 2024

شادی کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی جہاں اور دوسرے انتظامات کی بات ہوتی ہے وہیں ہنی مون کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔نئے شادی شدہ جوڑوں کی معلومات کے لیے ہنی مون کے لیے مشہور کچھ ممالک...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پنجابی شادیوں کے سدا بہار گیت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر