No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

باکو سیاحت کے لیے بہترین کیوں؟

February 24, 2025
in ڈیسٹینیشن, سیاحت
باکو سیاحت کے لیے بہترین کیوں؟

تیل کی دولت سے مالا مال آذربائیجان نے مستقبل میں دنیا بھرمیں توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال کے خدشے کے باعث 2016 سے سیاحت کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقتدامات شروع کیے۔ ان اقتدامات میں دنیا بھر کے ممالک کے سیاحوں کے لیے ای ویزے کے اجرا کا آغاز کیا گیا۔ اس کے علاوہ دارالحکومت باکو میں سیاحوں کے لیے کئی نئے سیاحتی مقام بنائے گئے۔ کئی وجوہات کی بنا پر ہم باکو کو سیاحت کے لیے بہترین قرار دے سکتے ہیں۔

قفقاز کا دبئی 

باکو سیاحت کے لیے بہترین کیوں؟

باکو میں سیاحوں کی بڑی پیمانے پر آمد کے باعث اب باکو کو  ’قفقاز (کوکس) کے دبئی‘ کے نام دیا گیا ہے۔یورپ اور ایشیا کی سرحد کے سنگم پر واقع قدیم شہر باکو، بحیرہ قزوین  اور بحیرہ اسود کے درمیان موجود ممالک آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا اور جنوبی روس کے کچھ حصوں پر مشتمل جغرافیائی و سیاسی بنیاد پر مبنی خطے قفقاز (کوکس) کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا شہر ہے۔ باکو شہر کی آبادی تقریباً 24 لاکھ ہے۔  

خوشی کا محل

باکو سیاحت کے لیے بہترین کیوں؟

بیسویں صدی کے اوائل میں تیل کے کاروبار سے منسلک باکو کے رہاشی امیر مرتضی مختاروف اپنی بیوی لیزا خانم کے ساتھ یورپ کی سیر کو گئے۔ مختلف ممالک کی سیر کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچے تو لیزا خانم کو فرنچ گوتھک آرکیٹکٹ کی ایک شاہکار عمارت نظر آئی جو انہیں بہت پسند آئی۔  بیوی کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتضی مختاروف نے اسی عمارت کی ہوبہو نقل باکو میں تعمیر کروا کے بیوی کو تحفہ دیا۔ اس عمارت کا نام ’مختاروف محل‘ رکھا گیا۔ 1920 تک جوڑا اسی عمارت میں رہائش پذیر تھا۔ مگر 1920 میں روس نے آذربائیجان پر قبضہ کرنے کے بعد عمارت کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔آج اس عمارت کو ’خوشی کا محل‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ عمارت کے ایک حصے میں میوزیم، ایک خواتین کلب اور ایک حصے میں نکاح کی تقریبات ہوتی ہیں۔  

کھانے

باکو سیاحت کے لیے بہترین کیوں؟

باکو میں آذربائیجان کے روایتی کھانوں، ترکش ڈونر کے علاوہ پیزا، کے ایف سی اورترکی کے روایتی کھانے بھی دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ریستورانوں پر پاکستانی کھانے بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ عرب اور انڈیا کے نام سے بھی کئی ریستوراں ہیں۔  

سستی سیر

باکو سیاحت کے لیے بہترین کیوں؟

باکو ماضی میں انتہائی سستا تھا مگر پاکستانی روپے کی قدر میں کمی، دیگر ممالک کی طرح آذربائیجان کے عالمی معاشی بحران اور سیاحوں کے رش کے باعث قیمتوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ بقول باکو میں رہنے والے ہمارے ایک دوست ’باکو اب ڈاکو بن گیا ہے۔‘مگر یورپ یا امریکہ کی نسبت آج بھی باکو کی سیر سستی ہے۔ ٹکٹ اور چار رات کے رقم کی بکنگ ایک لاکھ 80 ہزار اور چار دن کھانے، سفری اخراجات اور سیاحتی مقامات کے ٹکٹ سمیت ایک لاکھ 50 ہزار کے حساب سے باکو کی پانچ دن کی سیر تقریباً سوا تین لاکھ میں ہو گی۔  

پبلک ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات 

باکو سیاحت کے لیے بہترین کیوں؟

باکو میں ترکی کے شہر استنبول کی طرح پبلک ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات ہیں جن میں انڈر گراؤنڈ میٹرو، بس، اوبر کی طرح باکو میں آن لائن ٹیکسی بکنگ کے لیے استعمال ہونے والی بولٹ ایپ، یہ تمام سفری سہولیات انتہائی سستی ہیں۔ میٹرو اوربس سفر ایک مقام سے دوسرے مقام تک آدھے منات کے قریب خرچہ ہے۔ بولٹ ٹیکسی بھی چند کلومیٹر کے سفر کے تین سے چار منات وصول کرتی ہے۔ جب کہ نارمل ٹیکسی کافی مہنگی ہے۔ 

بالاخانی 

باکو سیاحت کے لیے بہترین کیوں؟

مرکز شہر سے تقریباً 18 کلومیٹر دور یہ گاؤں صفائی اور دیواروں پر آرٹ کے نادر نمونوں کے لیے مشہور ہے۔ بالا خانی، مرکز شہر سے ٹیکسی یا بس کے ذریعے بھی جایا جا سکتا ہے مگر میٹرو بہترین آپشن ہے۔ میٹرو کے آخری سٹیشن پر اتر کر لوکل بس میں سفر کریں، راستے میں تیل کے کنویں پر چلنے والے کام کا نظارہ کرتے ہوئے بالا خانی پہنچیں۔ یہاں ایک زیر زمین قدیم غار بھی موجود ہے۔ اس ماڈل گاؤں کے ہر گھر کی دیوار پر آرٹ کا کوئی شاہکار ضرور بنا ہوتا ہے۔  

پاکستانیوں کے لیے کسی ملک کا ویزا دستاویزات کی طویل فہرست کی وجہ سے ملنا مشکل ہوتا ہے اور ویزا نہ ملنے کے امکانات بھی ہوتے ہیں، اگر ویزا مل بھی جائے تو طویل سفر کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے باکو ایک بہترین آپشن ہے۔ آذربائیجان کا آن لائین ویزا اور ساڑھے تین گھنٹے کی ڈائرکٹ فلائیٹ کے باعث باکو کا سفر آسان اور قابل عمل ہے۔

باکو سیاحت کے لیے بہترین کیوں؟
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

وادی کیلاش کا چلم جوش میلہ
سیاحت

وادی کیلاش کا چلم جوش میلہ

April 17, 2025

پاکستان کئی ثقافتوں پر مشتمل  زمین ہے جہاں سال بھر مختلف تہوار منائے جاتے ہیں۔پاکستان کی خوبصورت ترین وادی کیلاش کے لوگ  ہر سال دو بڑے اور دو چھوٹے تہواروں کا انعقاد کرتے ہیں، جن میں "چلم جوش" اور...

2025 میں ہنی مون :خاص ممالک کی فہرست
سیاحت

2025 میں ہنی مون :خاص ممالک کی فہرست

January 16, 2025

گھومنے پھرنے کا شوق ہر کسی کو ہی ہوتا ہےتاہم اس کی استطاعت بہت کم لوگوں کی ہوتی ہےمگر پھر بھی جن لوگوں کی نئی نئی شادی ہو ان کی خواہش ضرور ہوتی ہے کہ ہنی مون کے لیے...

یورپ میں ہنی مون کے لیےبہترین مقامات 
سیاحت

یورپ میں ہنی مون کے لیےبہترین مقامات 

December 26, 2024

شادی کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی جہاں اور دوسرے انتظامات کی بات ہوتی ہے وہیں ہنی مون کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔نئے شادی شدہ جوڑوں کی معلومات کے لیے ہنی مون کے لیے مشہور کچھ ممالک...

پاکستان کے ٹاپ ویڈنگ ڈیسٹینیشنز
ڈیسٹینیشن

پاکستان کے ٹاپ ویڈنگ ڈیسٹینیشنز

November 4, 2024

پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔اس کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات پوری دنیا کے سیاحوں کے لیے کشش کا باعث ہیں۔اگر کوئی جوڑا اپنی زندگی کے سب سے اہم دن یعنی شادی کے دن کو...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پنجابی شادیوں کے سدا بہار گیت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر