No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

چلم جوش : وادی کیلاش کا ثقافتی تہوار

April 17, 2025
in سیاحت, ڈیسٹینیشن
چلم جوش : وادی کیلاش کا ثقافتی تہوار

پاکستان کی حسین ترین وادی کیلا ش میں صدیوں سے آبادکیلاشی پاکستان کی واحد قو م ہے جو سال میں سب سے زیادہ تہوار مناتے ہیں، کیلاش کے لوگ دو بڑے اور دو چھوٹے تہوار مناتے ہیں، جس میں چلم جوش اور چوموس شامل ہے۔  کیلاش قبیلے کا سالانہ تہوار ”چلم جوش“ ہر سال موسم بہار کی آمد پر14مئی سے 16مئی تک منایا جاتا ہے۔ یہ پاکستان کے سب سے رنگارنگ اور مشہورتہوارکی حیثیت سے سب سے زیادہ شہرت کا حامل ہے یہی وجہ ہے کہ اس تہوار کو دیکھنے ہر سال ہزاروں سیاح وادی کیلاش کا رخ کرتے ہیں۔ یہی وہ تہوار ہے جو وادی کیلاش کی پہچان بنا اور ہر سال پوری دنیا سے لوگ اسے دیکھنے وادی کیلاش آتے ہیں۔

چلم جوش : وادی کیلاش کا ثقافتی تہوار

خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع چترال میں کوہ ہندوکش کے بلندو با لاپہاڑوں کے بیچ میں محصور کیلاش قبیلے نے کئی صدیوں سے اپنی منفرد ثقافت، زبان اور مذہب کو زندہ رکھا ہو ا ہے۔کیلاش دنیا کی قدیم ترین تہذیب ہے جو بیک وقت ایک مذہب بھی ہے اور ثقافت بھی۔اگر چہ دنیا نے بہت ترقی کرلی، دنیا میں بسنے والی اقوام نے اپنے رہن سہن کے طریقے بدلے، اپنی روایات میں جدید دورکے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں کیں لیکن اس تہذیب کو ماننے والوں نے نہ ثقافت کو مرنے دیا نہ اپنے طور طریقوں کو۔ یہ لوگ اپنی معاشرت اور رسم ورواج کے اعتبار سے نہایت قدیم تمدن کی یاد دلاتے ہیں اور اپنے انہی رسوم و رواج کی بدولت موجودہ زمانے میں منفردحیثیت رکھتے ہیں۔

چلم جوش : وادی کیلاش کا ثقافتی تہوار

چلم جوش کو وادی میں مذہبی تقریب کا درجہ حاصل ہے۔ اس دن خاص اہتمام کے ساتھ کھانے تیار کئے جاتے ہیں ۔ تہوار کے پہلے روزآپس میں بکری کا دودھ بانٹا جاتا ہے ہے۔ سب سے پہلے نو مولود بچوں کو دودھ پلایاجاتا ہے ۔پھر دوسرے بچوں کی باری آتی ہے۔ اس کے بعد نوجوانوں ، جوانوں اور بڑوں کو تھوڑا تھوڑا دودھ پینے کے لئے دیا جاتا ہے ۔تمام افراد کو دودھ پہنچا کر اس تقریب کا باقاعدہ افتتاح ہوتا ہے۔ اس کے بعد قبیلے کے بزرگ کھلے آسمان تلے روٹی پکاتے ہیں جسے تمام افراد میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس روٹی میں ہر قسم کے آٹے کے علاوہ علاقے میں پائے جانے والے تمام میوہ جات بھی ڈالے جاتے ہیں جویہاں کی ایک سوغات بھی ہے۔روٹی کھانے کے بعد تمام مرد و زن مذہبی مقام ”جسٹک خان“ کے سامنے سے گزر کر ایک مخصوص میدان میں آتے ہیں جہاں خواتین ڈھول کی تاپ پر ناچتی اور گاتی ہیں ۔ مرد حضرات اوروادی میں آنے والے سیاح ارد گرد بیٹھ کریہ منظر دیکھتے اور داد دیتے ہیں۔یہ عمل شام ڈھلے تک جاری رہتا ہے۔ چلم جوش کا آخری دن نہایت اہم ہوتا ہے۔ سہ پہر کو جب کیلاش قوم ایک میدان میں جمع ہوتی ہے تو تمام خواتین خواہ کسی بھی عمر کی ہوں پھر سے ناچنا اور گانا شروع کردیتی ہیں۔ اس وقت کچھ مذہبی پیشوا ایک مقام پر اکھٹے ہو کر ہاتھوں میں پودوں کی سبز شاخ اٹھائے ہوئے میدان کی طرف آتے ہیں۔ تمام خواتین ان کو سلامی پیش کرتی ہیں۔اب وہ آخری مرحلہ آتا ہے جوبہت منفرد ہے۔ یہ موقع محبت کا سر عام اظہار ہے۔ ایک دوسرے سے محبت کرنے والا لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں، ایک دوسرے کاہاتھ تھامتے ہیں اور شادی کا اعلان کرتے ہیں۔

چلم جوش : وادی کیلاش کا ثقافتی تہوار

وادی کیلاش کے مقامی افراد صدیوں سے اپنی روایات پر قائم ہیں۔ان کی روایات کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں۔جیسا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ کیلاشی لڑکیاں ہمیشہ  گھر سےبھاگ کر شادی کرتی ہیں۔ جبکہ ہوتا یہ ہے کہ وادی کیلاش میں ہر سال ایک جشن منایا جاتا ہے جس میں لڑکے اور لڑکیوں کو اپنا ہم سفر چننے کی آزادی دی جاتی ہے۔اور جب ایک لڑکی کسی کو پسند کر لیتی ہے تو اس لڑکے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے لیے چلی جاتی ہے۔اور واپسی پر اپنے والدین کو اس بات سے آگاہ کرتی ہے اور پھر دونوں خاندانوں کی مرضی سے شادی ہو جاتی ہے۔لڑکیاں جہیز میں بڑے بڑے پیتل اور دیگر دھاتوں کے برتن اور دیگچے لے کر جاتی ہیں اور اس رسم کو شادی کے لیے نیک شگون سمجھا جاتا ہے۔

چلم جوش : وادی کیلاش کا ثقافتی تہوار
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

وادی کیلاش کا چلم جوش میلہ
سیاحت

وادی کیلاش کا چلم جوش میلہ

April 17, 2025

پاکستان کئی ثقافتوں پر مشتمل  زمین ہے جہاں سال بھر مختلف تہوار منائے جاتے ہیں۔پاکستان کی خوبصورت ترین وادی کیلاش کے لوگ  ہر سال دو بڑے اور دو چھوٹے تہواروں کا انعقاد کرتے ہیں، جن میں "چلم جوش" اور...

باکو سیاحت کے لیے بہترین کیوں؟
ڈیسٹینیشن

باکو سیاحت کے لیے بہترین کیوں؟

February 24, 2025

تیل کی دولت سے مالا مال آذربائیجان نے مستقبل میں دنیا بھرمیں توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال کے خدشے کے باعث 2016 سے سیاحت کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقتدامات شروع کیے۔ ان اقتدامات میں دنیا...

2025 میں ہنی مون :خاص ممالک کی فہرست
سیاحت

2025 میں ہنی مون :خاص ممالک کی فہرست

January 16, 2025

گھومنے پھرنے کا شوق ہر کسی کو ہی ہوتا ہےتاہم اس کی استطاعت بہت کم لوگوں کی ہوتی ہےمگر پھر بھی جن لوگوں کی نئی نئی شادی ہو ان کی خواہش ضرور ہوتی ہے کہ ہنی مون کے لیے...

یورپ میں ہنی مون کے لیےبہترین مقامات 
سیاحت

یورپ میں ہنی مون کے لیےبہترین مقامات 

December 26, 2024

شادی کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی جہاں اور دوسرے انتظامات کی بات ہوتی ہے وہیں ہنی مون کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔نئے شادی شدہ جوڑوں کی معلومات کے لیے ہنی مون کے لیے مشہور کچھ ممالک...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پنجابی شادیوں کے سدا بہار گیت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر