شادی ایک ایسا مقدس بندھن ہے جو نہ صرف دو افراد بلکہ دو خاندانوں کو بھی جوڑتا ہے۔ اس رشتے کی بنیاد اعتماد، محبت، وفاداری اور قربانی پر ہوتی ہے۔ تاہم، جب اس خوبصورت رشتے میں بے وفائی داخل ہو جائے تو یہ نہ صرف دلوں کو توڑتی ہے بلکہ زندگیاں بھی اجیرن کر دیتی ہے۔ جدید دور میں جہاں ڈیجیٹل دور نے بہت سی آسانیاں پیدا کی ہیں ، وہیں اس کے منفی پہلو بھی سامنے آ رہے ہیں۔ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو شادی جیسے سنجیدہ رشتے کو وقتی تعلق سمجھ کر اس کا مذاق اڑاتے ہیں۔
بے وفائی صرف جسمانی تعلقات تک محدود نہیں ہوتی بلکہ جذباتی وابستگی، جھوٹ، دھوکہ دہی، خفیہ دوستی، اور سچ نہ بتانے جیسے رویے بھی اس میں شامل ہیں۔ جب ایک شریک حیات کسی اور شخص سے خفیہ تعلقات استوار کرتا ہے، یا اپنے جیون ساتھی سے جذباتی طور پر دور ہو جاتا ہے، تو وہ رشتہ آہستہ آہستہ کمزور ہونے لگتا ہے۔ پاکستان جیسے روایتی معاشرے میں یہ مسئلہ اکثر چھپایا جاتا ہے، جس سے متاثرہ فریق شدید ذہنی اور جذباتی دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔
“دل کا رشتہ” ایپ: وفادار رشتوں کی تلاش کا محفوظ ذریعہ
ایسے میں “دل کا رشتہ” ایپ ایک خوش آئند قدم ہے جو شادی جیسے مقدس رشتے کو سنجیدگی سے لینے والوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس پلیٹ فارم پرصرف شادی کے خواہشمند افراد کو رجسٹر ہونے کی اجازت ہے۔ہر پروفائل کی تصدیق کے بعد ہی اس تک رسائی دی جاتی ہے۔خواتین کو الگ سے سیکیورٹی فیچرز فراہم کیے گئے ہیں جیسے “بلاک کرنا” اور “صرف مخصوص پروفائلز سے رابطہ” کی سہولت۔چیٹ فیچر کو محدود اور مانیٹرڈ رکھا گیا ہے تاکہ کوئی بھی فرد غیر سنجیدہ رویہ اختیار نہ کر سکے۔
بے وفائی سے بچنے کے لیے دل کا رشتہ ایپ کی رہنمائی
ایمانداری سے پروفائل بنائیں اور اپنے بارے میں جھوٹ نہ بولیں۔ سچائی ہی رشتے کا پہلا قدم ہے۔
نیت صاف رکھیں کیونکہ اگر آپ صرف وقتی دوستی یا تعلق چاہتے ہیں تو یہ پلیٹ فارم آپ کے لیے نہیں ہے۔
جس شخص سے آپ بات چیت کر رہے ہیں، اس کے ساتھ واضح اور مخلص رویہ رکھیں۔
ایپ کی سیکیورٹی پالیسی پر عمل کریں کیونکہ دل کا رشتہ ایپ کی پالیسیز آپ کو محفوظ اور سنجیدہ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہیں۔
عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔