No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

گرمیوں میں کی جانے والی احتیاطیں

April 12, 2025
in صحت, آگاہی, تجاویز
گرمیوں میں کی جانے والی احتیاطیں

 

پاکستان میں رہنے والے ہر سال موسم گرما کا ایک طویل سیزن دیکھتے ہیں اور کم از کم آٹھ مہینےگرمیوں میں گزارتے ہیں اس لیے بہت ضروری ہے کہ ہمیں اس موسم کی احتیاطیں معلوم ہوں خاص طور پر اس وقت جب اس موسم کا آغاز ہو رہا ہو۔آئیے اس کے بارے میں معلوم کرتے ہیں۔

پانی کا استعمال

گرمیوں میں کی جانے والی احتیاطیں

گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی ہیٹ ویو سب سے بڑا خطرہ ہوتی ہے،بہت سے لوگ بیمار ہو جاتے ہیں اور زیادہ شدید موسم میں اموات بھی ہو جاتی ہیں۔ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے، آپ چاہےکسی بھی کام کے لیے باہر نکلیں اپنے ساتھ پانی کی بوتل ضرور رکھیں۔

 جوس کا استعمال

گرمیوں میں کی جانے والی احتیاطیں

صحت بخش جوسز کا استعمال جتنا ممکن ہوسکے کریں، تازہ پھولوں سے تیار کردہ جوس جہاں صحت کے لیے اچھے ہیں وہیں یہ گرمی کا بھی بہترین توڑ ہیں۔پانی کے ساتھ جوسز کے علاوہ دودھ اور دہی سے تیار کردہ لسی کا استعمال اس سخت گرمی میں آپ کو تازہ دم رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔

 باہر کم سے کم جائیں

گرمیوں میں کی جانے والی احتیاطیں

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے، ممکن ہوسکے تو دوپہر 12 سے سہ پہر 5 بجے تک باہر نہ نکلیں اور اپنے تمام تر کام صبح اور شام کے ٹھنڈے اوقات میں کریں۔

 دھوپ کے چشموں کا استعمال

گرمیوں میں کی جانے والی احتیاطیں

سورج کی روشنی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے چشموں کا استعمال کریں۔اس کے علاوہ دھوپ میں جانے سے قبل سن اسکرین کریموں خاص طور سے 15 سے زائد ایس پی ایف والے سن اسکرین کا استعمال کم از کم دھوپ میں جانے سے آدھا گھنٹہ قبل کریں، یہ عمل آپ کو سورج کی شعاؤں سے پیدا ہونے والے مضر اثرات سے بچاسکتا ہے۔

 مٹی کے برتن کا استعمال

گرمیوں میں کی جانے والی احتیاطیں

گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے بیشتر افراد دھوپ سے آتے ہی فریج کا ٹھنڈا پانی پیتے ہیں جس سے گلا خراب، نزلہ یا کھانسی ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اس لیے بہتر ہے کہ مٹی کے برتن کا استعمال کیا جائے، مٹی کے برتن میں پانی مناسب ٹھنڈا ہوتا ہے اور اس میں موجود معدنیات صحت بخش ہوتے ہیں۔

بچوں کی دیکھ بھال

گرمیوں میں کی جانے والی احتیاطیں

 بچوں اور جانوروں کو پارک کی ہوئی گاڑی میں مت چھوڑئیے۔نیز ان کو دوپہر میں پارک میں کھیلنے نہ دیں۔کوشش کریں کہ بچے شام کو ہی باہر کھیلنے جائیں۔

ہلکی غذا کا استعمال

گرمیوں میں کی جانے والی احتیاطیں

گرمیوں میں ہلکی غذا کا استعمال کریں ،گوشت جسم کو بہت زیادہ گرمی پہنچاتا ہے،لہٰذا ممکنہ حد تک اس سے پرہیز کرنا چاہیئے۔آپ کے جسم کو جس قدر لحمیات (پروٹینز)درکارہوتی ہیں وہ دودھ،دہی،دالوں اور پھلوں سے حاصل ہو سکتی ہیں۔دالیں اور پھلیاں مثلاً سیم کی پھلیاں،مٹر کے دانے اور ماش کی دال میں بھی لحمیات کافی مقدار میں ہوتی ہیں۔چربی،مکھن اور تیل کا کھانا کم کر دیجیے،کیونکہ یہ غذائیں گرمی کے موسم میں آسانی سے نہیں جلتیں،لہٰذا موٹاپا پیدا کرتی ہیں۔پھل اور سبزیاں آسانی سے ہضم بھی ہو جاتی ہیں اور ضروری غذائیت بھی فراہم کرتی ہیں۔

گرمیوں میں کی جانے والی احتیاطیں

کچھ مخصوص پھل مثلاً خربوزہ،تربوز،بیر اور کچھ سبزیوں مثلاً کھیرا،ککڑی،ٹماٹر،لوکی اور کدو وغیرہ میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے،جو ہمارے جسم کے لئے بہت مفید ہے۔یہ سبزیاں پسینے کے ذریعے خارج ہو جانے والے پانی کی کمی کو پورا کرتی ہیں۔جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے گنے کا رس،ستو،لیموں کا رس وغیرہ زیادہ پینا چاہیے۔اگر سلاد پر تھوڑا سا سرکا چھڑک لیا جائے تو جسم کے اندر حرارت زیادہ نہیں بڑھتی۔غذا میں معمولی سا نمک زیادہ کرنے سے جسم کے اندر پانی برقرار رکھنے اور پانی کی کمی کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔

گرمیوں میں کی جانے والی احتیاطیں
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

ہمارے معاشرے میں طلاق کی وجوہات کیا ہیں؟
شادی

ہمارے معاشرے میں طلاق کی وجوہات کیا ہیں؟

April 29, 2025

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ اس سے قبیلے، برادریاں، معاشرے اور قومیں بنتی ہیں۔ مزید یہ کہ خاندان فرد اور معاشرے کی فلاح و بہبود، شخصیت کی نشوونما اور ترقی کا ذمہ دار ہے۔خاندان کی بنیاد شادی کے...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پنجابی شادیوں کے سدا بہار گیت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر