No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

موسم گرما کے فرحت بخش مشروبات

June 1, 2024
in صحت, خود سے بنائیں
موسم گرما کے فرحت بخش مشروبات

موسم گرما پاکستان میں تقریباً آٹھ مہینے رہتا ہے۔اس دوران سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکتا ہے۔جسم سےخوب پسینہ نکلتا ہے جس کے نتیجے میں ہر دوسرا شخص پانی اورنمکیات کی کمی کا شکار نظر آتا ہے ۔جب ڈاکٹر کے پاس جائیں تو ان کا بھی یہ ہی مشورہ ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ مشروبات کا استعمال کریں۔اس بلاگ پوسٹ میں ہم ان مشروبات کے بارے میں بات کریں گے جن کا زیادہ سے زیادہ استعمال موسم گرما میں ہماری صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

تازہ پودینے کا جوس

موسم گرما کے فرحت بخش مشروبات

تازہ پودینے کا جوس مکمل طور پر تازگی بخش اور کیلوریز فری ہوتا ہے۔اِس کے علاوہ اِس کو پینے سے آپ کو کافی دیر تک پیاس محسوس نہیں ہوگی۔اِس مشروب کو بنانے کے لئے آپ ایک برتن میں چند پودینے کے پتے لیں اور اِس میں چار کپ پانی ڈال کر بوائل کرلیں۔اِس کے بعد پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ایک سے دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ٹھنڈا ہونے کے بعد پتوں کو پانی میں سے نکال لیں اور برف ڈال کر پئیں۔سجاوٹ کے لئے پودینے کے پتوں کا استعمال کریں۔

آم کا مشروب

موسم گرما کے فرحت بخش مشروبات

گرمیوں کا موسم ہو اور آم اور اِس سے بنائے گئے مشروبات کا استعمال نہ کیا جائے،یہ تو ناممکن سی بات ہے۔آپ اور آپ کی فیملی میں موجود بچوں سمیت تمام لوگ آم کو بے حد پسند کرتے ہیں۔آم کو کھانے سے زیادہ بہتر ہے کہ آپ اِس سے بنائے گئے مشروبات کو زیادہ سے زیادہ پئیں۔اِس سے ایک تو آپ کی اور آپ کے گھر والوں کی صحت ٹھیک رہے گی،دوسرا آپ مزیدار جوسز بنا کر گھر والوں کا دل بھی جیت لیں گے۔آم کو مختلف چیزوں کے ساتھ ملا کر بہت سے مشروبات بنائے جاسکتے ہیں جیسے کہ آم اور دودھ کو ملا کر بنایا گیا ملک شیک۔

تربوز کا جوس

موسم گرما کے فرحت بخش مشروبات

آم کے بعد تربوز گرمیوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا پھل ہے۔ہمارے ملک میں زیادہ تر لوگ اِس کو کھاتے ہیں لیکن اگر اِس کا جوس بنا کر پیا جائے تو اِس سے آپ کو بہت زیادہ طاقت اور ٹھنڈک ملے گی اور پیاس بھی کم لگے گی۔تربوز کا شربت بنانے کے لئے آپ ایک کپ تربوز کو بیج اور چھلکا نکال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور بلینڈر میں ڈال کر تب تک بلینڈ کریں جب تک تربوز بالکل سمود نہ ہوجائے۔اب اِس میں 3 کھانے کے چمچ چینی،2چمچ لیموں کا رس اور آدھا کپ برف کے ٹکڑے ڈال کر بلینڈر میں اچھی طرح مکس کرلیں۔اِس کے بعد گلاس میں برف ڈال کر پیش کریں۔اِس مشروب کا ایک گلاس آ پ کو150 تک کیلوریز فراہم کرتا ہے جس میں 1گرام پروٹین اور20گرام کاربو ہائیڈریٹس شامل ہیں۔

لیموں کا جوس

موسم گرما کے فرحت بخش مشروبات

لیموں کے جوس کا مشروب آپ کو گرمی کی تپش اور بھری دوپہر میں ٹھنڈک کا احساس دیتا ہے۔لیموں کے جوس سے مشروب بنانے کے لئے آپ ایک کپ لیموں کا جوس،2کھانے کے چمچ چینی،چند پودینے کے پتے، ایک کپ تازہ پانی اور 2سے3کپ برف لیں۔اب اِن تمام چیزوں کو ملا کر بلینڈر کی مدد سے مکس کرلیں اور برف ڈال کر پیش کریں۔اِس مشروب کا ایک گلاس آپ کو120کیلوریز فراہم کرتا ہے۔

فالسے کا شربت

موسم گرما کے فرحت بخش مشروبات

آم کی طرح فالسہ بھی گرمیوں کے موسم کی بہت ہی اہم سوغات ہے جو بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی مقبول ہے۔اگر آپ اِس مفید پھل کا شربت بنا کر پئیں تو اِس سے آپ کو بہت زیادہ تسکین اور ٹھنڈک حاصل ہوگی۔ صرف یہی نہیں، فالسے کا شربت ذائقے میں بھی بہت مزیدار ہوتا ہے۔اِس کو بنانے کے لئے آپ 2کپ فالسے،2چمچ چینی،4گلاس پانی لیں،1کپ برف لیں،اِن سب اجزاء کو اچھی طرح بلینڈر کی مدد سے مکس کرلیں۔جب تمام اجزاء اچھی طرح مکس ہوجائیں تو اُن کو گلاس میں نکال کر برف ڈال کر پئیں۔اِس مشروب کا ایک گلاس120گرام کیلوریز کا حامل ہوتا ہے جس میں 2گرام پروٹین اور25 گرام کاربو ہائیڈریٹس اور2گرام فیٹ شامل ہے۔

لسی

موسم گرما کے فرحت بخش مشروبات

پاکستانی لوگوں کو لسی بہت پسند ہے چاہے وہ جس علاقے سے بھی تعلق رکھتے ہوں،لسی کی اِس مقبولیت کی وجہ اِس کا مزیدار ذائقہ ہے جو ہر کسی کا دل جیت لیتا ہے۔گرمیوں میں اِس کا استعمال بہت بڑھ جاتا ہے کیونکہ لسی دودھ یا دہی سے بنائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اِس کی تاثیر بہت زیادہ ٹھنڈی ہوتی ہے۔لسی کو بنانا بہت آسان ہے۔اِس کے لئے آپ4کپ دہی، 1کپ دودھ،1کپ چینی اور برف اور پانی حسب منشا لیں۔اِن سب کو بلینڈر میں ڈال کر مکس کرلیں اور گلاس میں ڈال کر فوراً پیش کریں۔لسی کا ایک گلاس آپ کو220 کیلوریز فراہم کرتا ہے جس میں 30گرام کاربو ہائیڈریٹس اور3گرام تک کے قریب پروٹین شامل ہے

موسم گرما کے فرحت بخش مشروبات
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

شادی اور تھلیسیمیا ٹیسٹ لازم و ملزوم کیوں؟
صحت

شادی اور تھلیسیمیا ٹیسٹ لازم و ملزوم کیوں؟

April 24, 2025

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کا بل منظور کرلیا اور اب شادی سے پہلے تھلیسیمیا کا ٹیسٹ کروانا ایک قانون بن گیا ہے جو کہ ایک...

گرمیوں میں کی جانے والی احتیاطیں
صحت

گرمیوں میں کی جانے والی احتیاطیں

April 12, 2025

  پاکستان میں رہنے والے ہر سال موسم گرما کا ایک طویل سیزن دیکھتے ہیں اور کم از کم آٹھ مہینےگرمیوں میں گزارتے ہیں اس لیے بہت ضروری ہے کہ ہمیں اس موسم کی احتیاطیں معلوم ہوں خاص طور...

عید کے موقع پر جلد کو گھر پر ہی خوبصورت بنائیں
فیشن

عید کے موقع پر جلد کو گھر پر ہی خوبصورت بنائیں

March 22, 2025

قدرتی اشیاء کے استعمال اور ان کا اانسانی صحت و خوبصورتی کے لیے استعمال کو اب پوری دنیا جان گئی ہے۔بڑھتے ہوئے شعور نے یہ بات باور کروائی ہے کہ کیملکلز سے بنیں اشیاء انسانی صحت کے لیے کسی...

رمضان میں کیا کھائیں؟
صحت

رمضان میں کیا کھائیں؟

February 26, 2025

    رمضان میں ہماری کھانے پینے کی عادات یکسر تبدیل ہو جاتی ہیں اور سحر و افطار میں ایسے کھانے شامل ہو جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے مفید نہیں ہیں اور وزن بھی بڑھ جاتا ہے۔عالمی ادارہ...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پنجابی شادیوں کے سدا بہار گیت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر