No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
TheTalk
No Result
View All Result
  • Login
  • Register
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر
No Result
View All Result
TheTalk

سردیوں کے ذائقےدار کھانے

October 31, 2023
in صحت, تجاویز, رہنمائی
سردیوں کے ذائقےدار کھانے

پاکستان میں تقریباً آٹھ مہینے گرمی پڑتی ہے اور اس کے بعد جب سردیاں آتی ہیں تو پورے ملک میں ایک نئی لہر دوڑ جاتی ہے۔ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ سردیوں کے چند مہینے بہت اچھے طریقے سے گزارے جائیں۔سردیوں میں نہ صرف شادیاں ہوتی ہیں بلکہ کھانے پینے پر بھی بہت زور ہوتا ہے۔ہر گھر میں سردیوں کے پکوان بنائے جاتے ہیں اور پوری سردیوں میں ان سے لطف اندوز ہوا جاتا ہے۔آئیے کچھ ان کھانوں کی بات کرتے ہیں۔

سوپ

سردیوں کے ذائقےدار کھانے

 

چکن کارن، ویجیٹیبل، ہاٹ اینڈ سار، پران اور دیگر کئی ایسے سوپ ہیں جو موسمِ سرما میں شوق سے پیے جاتے ہیں۔ سوپ، کھانے سے پہلے سٹارٹر کے طور پر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ تاہم پاکستان میں سوپ کو کسی بھی وقت استعمال کر نے کا رجحان پایا جاتا ہے۔ انہیں سویا ساس اور چلی ساس کے ساتھ نمک اور پِسی ہوئی کالی مرچوں کے علاوہ دیگر ساسز اور ٹاپنگ کے ساتھ پسند کیا جاتا ہے۔ سوپ کو بڑے اور چھوٹے سب بہت شوق سے استعمال کرتے ہیں۔ 

 

مچھلی

سردیوں کے ذائقےدار کھانے 

ہمارے ملک پاکستان کی ایک خاصیت  یہ ہے کہ ہر شہر میں ایک خاص فوڈ کارنر، ہوٹل یا سٹریٹ ہوتی ہے۔ جس کے مشہور ہونے کی وجہ اس کا منفرد ذائقہ یا خاص ڈش ہوتی ہے۔ اور لوگ جوق در جوق اس خاص کھانے کے لیے آتے ہیں۔ جن میں کچھ لوگ وہیں گرما گرم ڈش کا مزہ لیتے ہی۔ جبکہ گھر لے جانے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ مچھلی کو سردی میں پسند کیے جانے والے لوازمات میں اگر پہلے نمبر پر رکھیں تو بے جا نہ ہوگا۔ لہٰذا، ہر شہر میں مچھلی بنانے والی کوئی مشہور دکان ضرور ہوتی ہے۔ جو شہر بھر کے لوگوں میں کافی جانی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں، کچھ لوگ گھر میں ہی بہت مزیدار مچھلی تیار کر لیتے ہیں۔ مچھلی کھانے کے بے شمار فوائد ہیں جن کا تذکرہ یہاں کافی جگہ گھیر سکتا ہے تاہم صحت کا تقاضا ہے کہ مچھلی کوپکاتے وقت کم سے کم تیل استعمال کیا جائے۔ 

 

سرسوں کا ساگ

سردیوں کے ذائقےدار کھانے

سرسوں کا ساگ سردی کی وہ سوغات ہے جو شہروں اور دیہاتوں میں یکساں پسند کی جاتی ہے۔ یہ وہ پاکستانی دیسی ڈش ہے جسے زیادہ تر گھر میں تیار کیا جاتا ہے اور اس سے صحیح لطف اندوز گھر میں بنا کر ہی ہوا جاتا ہے۔ ساگ کی تیاری ایک محنت طلب کام ہے۔ سرسوں کے ساگ کو گھر لا کر پہلے دھویا جاتا ہے، کاٹا جاتا ہے۔ جس میں کچھ زائد وقت درکار ہوتا ہے۔ مزید براں پکانے کے دوران بھی خوب چمچ چلایا جاتا ہے۔ جسے دیسی زبان میں گھوٹا لگانا کہتے ہیں۔ دیسی گھی میں پکانے کے بعد لذیذ ساگ کو مکئی کی گرما گرم روٹی کے ساتھ بہت پسند کیا جاتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق ساگ قبض کشا ہوتا ہے اور بھوک بڑھاتا ہے۔ 

 

  پائے اور نہاری

سردیوں کے ذائقےدار کھانے

آج کیا پکائیں جیسا جملہ ہر موسم میں گھروں میں گونجتا ہے۔ پائے ایک ایسی ڈش ہے جو بہت پسند کی جاتی ہے۔ تاہم چھوٹے یا بڑے پائے کھانا سب کی انفرادی پسند پر منحصر ہے۔ پائے تیار کرنے میں بھی زائد وقت درکار ہوتا ہے۔ کیونکہ انہیں پکانے سے پہلے دھونے اور صاف کرنے جیسے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ بازار میں دستیاب کچھ خاص جگہوں کے پائے بہت مشہور ہوتے ہیں۔ تاہم کچھ لوگ انہیں گھر میں تیار کرنا ہی پسند کرتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ زنک اور میگنیشیم سے بھرپور پائے قوتِ مدافعت بڑھانے میں مددگار ہوتے ہیں۔ بالکل اسی طرح نہاری بھی کھانے میں بہت عمدہ اور لذیذ ذائقے سے بھرپور ہوتی ہے۔ جسے سردی میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

 

حلوہ جات

سردیوں کے ذائقےدار کھانے

کھانے کے بعد میٹھا نہ کھایا جائے یہ تو شاید ہی کسی گھر میں ہوتا ہو۔ سردی کے موسم میں یوں بھی میٹھے میں گرما گرم حلوہ جات نوش کیے جاتے ہیں۔ جن میں گاجر، کدو، دال اور سوجی کے حلوے پسند کیے جاتے ہیں۔ بازار میں شہر کی مشہور میٹھے کی دکانوں پر مختلف حلوہ جات دستیاب ہوتے ہیں۔ تاہم گھر میں خود سے حلوہ تیار کرنے کا مزہ ہی اور ہے۔ علاوہ ازیں ہر شہر کے مشہور پکوان کے علاوہ وہاں کی کچھ سوغات بھی بے حد مشہور ہوتی ہیں۔ اور اگر میٹھی سوغات کی بات کی جائے تو پنجاب کے شہر ملتان کے مشہور سوہن حلوے کا کوئی جوڑ نہیں۔ جسے پاکستان بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اور تحفتاً بھی دیا جاتا ہے۔

 

 خشک میوہ جات

سردیوں کے ذائقےدار کھانے

مونگ پھلی، بادام، پستہ، کشمش، کاجو، انجیر، اخروٹ اور نا جانے کتنا ڈرائی فروٹ ہے جو بے شمار ہے اور اللہ رب العزت کی ہزار ہا نعمتوں میں سے ہے۔ موسمِ سرما میں اکثر و بیشتر مہمانوں کی تواضع خشک میوہ جات سے کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں تحفے میں بھی ڈرائی فروٹ پیش کیا جاتا ہے۔ ڈرائی فروٹ فائبر، پوٹاشیم اور میگنیشیم کے علاوہ وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔ مہنگائی کے باعث ڈرائی فروٹ کا شمار بھی اب مہنگی اشیاء میں ہوتا ہے۔ تاہم انہیں سردیوں میں کھائے جانے والے میوہ جات کا اعزاز حاصل ہے۔

 

چائے اور کافی

سردیوں کے ذائقےدار کھانے 

چائے، ہر جگہ پی جائے۔ کیا چائے کا کوئی نعم البدل ہے؟ یقیناً چائے سے محبت کرنے والوں کا جواب ’’نہیں‘‘ ہو گا۔ تاہم چائے کے علاوہ کافی بھی بے شمار لوگوں میں مقبول ہے۔ اسی طرح عام چائے کے علاوہ کشمیری چائے، پشاوری قہوہ اور دیگر گرم مشروبات بھی سردی میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ جن میں مختلف افراد پستہ اور دیگر خشک میوہ جات اپنی پسند کے مطابق شامل کر کے پینا پسند کرتے ہیں۔ چائے بلاشبہ ذہن و جسم کو چست کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سخت سردی میں چائے کا استعمال کہیں زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

سردیوں کے ذائقےدار کھانے
Ammara Khan

عمّارہ خان ایم فل ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں اور تقریباْ بارہ سال سے لکھنے کے کام سے منسلک ہیں۔“دل کا رشتہ“ایپ پر بھی خاندان اور شادی سے جڑے موضوعات پر لکھتی ہیں۔

Related Posts

خاندان کی معاشرتی اہمیت
رہنمائی

خاندان کی معاشرتی اہمیت

May 6, 2025

ہر سال پندرہ مئی کو خاندان کا دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد گھریلو زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہمیں ان چند سنہری اصولوں کی تجدید کرنی چاہیے جنھیں...

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت
سوشل

بچوں کی تربیت میں والدین کی باہمی ہم آہنگی کی اہمیت

May 5, 2025

خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس میں انسان کی ابتدائی تربیت ہوتی ہے، اور والدین اس تربیت کے سب سے اہم معمار ہوتے ہیں۔ خصوصاً میاں اور بیوی کی باہمی ہم آہنگی، محبت، اعتماد اور تعاون بچوں کی...

تزئین حسین کی  شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 
شادی

تزئین حسین کی شادی : دوسری خواتین کے لیے مثال 

April 29, 2025

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریباً پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ...

ہمارے معاشرے میں طلاق کی وجوہات کیا ہیں؟
شادی

ہمارے معاشرے میں طلاق کی وجوہات کیا ہیں؟

April 29, 2025

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ اس سے قبیلے، برادریاں، معاشرے اور قومیں بنتی ہیں۔ مزید یہ کہ خاندان فرد اور معاشرے کی فلاح و بہبود، شخصیت کی نشوونما اور ترقی کا ذمہ دار ہے۔خاندان کی بنیاد شادی کے...

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

Popular

  • اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    اسلام میں شادی کی اہمیت قرآنی آیات کی روشنی میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ستارے آپکی شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دل کا رشتہ ایپ کس طرح لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسلام میں میاں بیوی کے مساوی حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نکاح نامہ کی درست معلومات;تمام شقوں کا جانناکتناضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Submit Your Success Story

  • سوشل
  • لائف سٹائل
  • انٹرٹینمنٹ
  • شادی
  • کمیونٹی
  • رابطہ کریں
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube
get dil ka rishta on play store
Facebook Twitter Instagram Youtube

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • سوشل
    • موجودہ مسائل
    • چلو بات کرتے ہیں
    • پوڈ کاسٹ
  • لائف سٹائل
    • فیشن
    • بیوٹی
    • صحت
    • ٹیکنالوجی
    • سیاحت
    • خود سے بنائیں
  • شادی
    • آگاہی
    • ڈیزائنرز
    • ڈیسٹینیشن
    • رہنمائی
    • نظریات اور عقائد
    • فوٹو گرافی
    • ایونٹ مینیجر
    • تجاویز
  • انٹرٹینمنٹ
    • مشہور شخصیات
    • ڈرامے
    • فلمیں
    • موسیقی
  • کمیونٹی
    • کہانیاں
    • کامیاب خواتین
    • کامیاب ہمسفر